Juraat:
2025-12-02@11:49:49 GMT

عرفان صدیقی مرحوم کی خالی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT

عرفان صدیقی مرحوم کی خالی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا اعلان

امیدوار 4 دسمبر سے 5 دسمبرتک ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے،ترجمان

سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے ضمنی انتخاب کا اعلان کردیا گیا۔ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق امیدوار 4 دسمبر سے 5 دسمبر2025 تک ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے،

نامزد امیدواروں کی فہرست 6 دسمبر 2025 کو شائع کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 8 دسمبر 2025 تک مکمل کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی منظو یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 10 دسمبر 2025 تک دائر کی جا سکیں گی۔

اپیلوں کے فیصلوں کی آخری تاریخ 12 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے، امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 13 دسمبر 2025 کو جاری کی جائے گی۔امیدوار 15 دسمبر 2025 تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔

پولنگ 24 دسمبر 2025 کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک صوبائی اسمبلی پنجاب میں منعقد ہوگی۔کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے دفتر 10 کورٹ اسٹریٹ، لاہور میں 4 سے 5 دسمبر کے درمیان وصول کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: کاغذات نامزدگی

پڑھیں:

ایک ساتھ دو چھٹیاں، نوٹیفکیشن آگیا

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے رواں سال کے آخر میں دو چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

 اعلامیے کے مطابق 25 دسمبر 2025 بروز جمعرات کو یوم قائداعظم کی عام تعطیل ہوگی.

 اعلامیے میں کہاگیاہے کہ  26 دسمبر 2025 بروز جمعہ کو مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • عرفان صدیقی کے انتقال پر خالی سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے ضمنی الیکشن کا اعلان
  • پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست کیلئے ضمنی انتخابات کا حتمی شیڈول جاری
  • سینیٹر عرفان صدیقی کی خالی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا اعلان
  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح طلب
  • سینیٹ اجلاس کا 51 نکاتی ایجنڈا جاری، پیکا ایکٹ سمیت اہم ترمیمی بل شامل
  • قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج ہوں گے
  • ایک ساتھ دو چھٹیاں، نوٹیفکیشن آگیا
  • الیکشن کمیشن نے این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخاب پر عائد کردہ الزامات مسترد کر دیے
  • بعض مخصوص عناصر حسب معمول حالیہ ضمنی انتخابات کو متنازع بنارہے ہیں، الیکشن کمیشن