پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست کیلئے ضمنی انتخابات کا حتمی شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں سینیٹ کی ایک نشست خالی ہونے کے بعد ضمنی انتخابات کا حتمی شیڈول جاری کر دیا گیا، یہ نشست سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے بطور ریٹرننگ افسر پبلک نوٹس جاری کیا، امیدوار 4 دسمبر سے 5 دسمبر 2025 تک ریٹرننگ افسر کے دفتر میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔
نامزد امیدواروں کی ابتدائی فہرست 6 دسمبر 2025 کو شائع کی جائے گی جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 8 دسمبر 2025 تک مکمل کی جائے گی، کاغذات کے منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 10 دسمبر 2025 تک دائر کی جا سکیں گی اور اپیلوں کے فیصلوں کی آخری تاریخ 12 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔
سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست 13 دسمبر 2025 کو جاری ہوگی اور وہ 15 دسمبر تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے، علاوہ ازیں پولنگ 24 دسمبر 2025 کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک صوبائی اسمبلی پنجاب میں منعقد ہو گی۔
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج ہوں گے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251201-01-2
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام کو ہوگا‘ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم انٹر بورڈز کوآرڈینشین کمیشن ترمیمی بل 2025ء ایوان میں پیش کریں گے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی عمومی شماریات تنظیم نو ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش کریں گے۔جاری ایجنڈا کے مطابق فیڈرل پراسیکیوشن سروس ترمیمی بل 2025، قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ترمیمی بل 2025 منظوری کے لئے پیش ہوں گے۔بلوچستان میں قومی شاہراہوں کی خستہ حالت سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔کراچی میں وفاقی سروس ٹربیونل کے ریگولر بینچ کی عدم تقرری پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ دوسری جانب سینیٹ کا اجلاس بھی آج پیر منعقد ہوگا جس کے لیے سینیٹ سیکرٹریٹ نے 51 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے۔ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں پرائیویٹ ممبرز کی جانب سے 10 بل پیش کیے جائیں گے جبکہ دو بل واپس لیے جائیں گے۔سینیٹ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت اہم قومی معاملات پر بحث متوقع ہے۔ ایجنڈے میں آئی ایم ایف کی حالیہ کرپشن سے متعلق رپورٹ بھی شامل ہے جس پر سینیٹ میں تفصیلی بحث کی جائے گی۔ اس کے علاوہ مختلف وزارتوں کی کارکردگی، عوامی مسائل اور دیگر قانون سازی سے متعلق امور بھی اجلاس میں زیر غور آئیں گے۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق آج کا اجلاس اہم نوعیت کا ہے جس میں قانون سازی اور قومی مباحثے کے کئی اہم نکات شامل ہیں۔