سینیٹر عرفان صدیقی کی خالی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
سینیٹر عرفان صدیقی کی خالی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس) سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے ضمنی انتخاب کا اعلان کردیا گیا۔
ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق امیدوار 4 دسمبر سے 5 دسمبر 2025 تک ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔ نامزد امیدواروں کی فہرست 6 دسمبر 2025 کو شائع کی جائے گی۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 8 دسمبر 2025 تک مکمل کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی منظو یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 10 دسمبر 2025 تک دائر کی جا سکیں گی۔
اپیلوں کے فیصلوں کی آخری تاریخ 12 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے، امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست 13 دسمبر 2025 کو جاری کی جائے گی۔
امیدوار 15 دسمبر 2025 تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ پولنگ 24 دسمبر 2025 کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک صوبائی اسمبلی پنجاب میں منعقد ہوگی۔
کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے دفتر 10 کورٹ اسٹریٹ، لاہور میں 4 سے 5 دسمبر کے درمیان وصول کیے جائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد پولیس کا غیر قانونی افغان باشندوں، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا اعلان اسلام آباد پولیس کا غیر قانونی افغان باشندوں، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا اعلان بنوں: گاڑی پر فائرنگ، اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی خان اور 2 پولیس اہلکار شہید سی ڈی اے نے ضابطہ خلاف ورزیوں پر بحریہ ٹاؤن کے خلاف باضابطہ کارروائی شروع کر دی سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج ہوگا سعودی عرب کا بڑا اعلان: فلسطین کے لیے 90 ملین ڈالر کی نئی گرانٹ سی ڈی اے کی طرف سے مختلف صنعتی یونٹس پر چھاپے افسوس ناک ہیں، عاطف اکرام شیخCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کاغذات نامزدگی دسمبر 2025 تک کا اعلان کے خلاف
پڑھیں:
سینیٹ نے گرفتار ، نظربند اور زیرحراست افراد سے تفتیش سے متعلق بل منظور کرلیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ نے گرفتار ، نظربند اور زیرحراست افراد سے تفتیش سے متعلق بل اور فیٹل ایکسیڈنٹس (ترمیمی) بل 2024 سمیت تین بلوں کی متفقہ منظوری دے دی ۔ متعدد پرائیویٹ بل قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیئے گئے ۔
سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت ہوا ۔ سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے گرفتار ، نظربند اور زیرحراست افراد سے تفتیش سے متعلق ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کیا جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ۔ فاروق نائیک نے بتایا کہ بل کی رو سے گرفتار شخص کو گرفتاری کی تحریری وجوہات بتائی جائیں گی ۔ اس کو وکلا کی مدد حاصل ہوگی ، اس کو فیملی سے ملاقات کی اجازت اور دوائیاں مل سکیں گی ۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے پولیس افسران کو جرمانہ ہوگا ۔
ہم عوام کے ووٹ سے واپس آئیں گے،یہ ترامیم واپس کریں گے اور ایوان کی عزت دوبارہ بحال کریں گے،بیرسٹر گوہر
سما ٹی وی کے مطابق سینیٹر شہادت اعوان کی جانب سے پیش کیا گیا فیٹل ایکسیڈنٹس (ترمیمی) بل بھی متفقہ طور پر منظور۔حادثات سے متعلق کیسز کا فیصلہ 6 ماہ میں کیا جائے گا ۔ سینیٹر شہادت اعوان کا پیش کردہ لمیٹڈلائیبلیٹی پارٹنرشپ (ترمیمی) بل بھی سینیٹ نے منظور کرلیا ۔ پاکستان سائیکالوجیکل کونسل بل، انسداد الیکٹرانک کرائمز ترمیمی بل ، الیکٹرانک نیکوٹین ڈلیوری سسٹمز ریگولیشن بل ، یونیورسٹیوں میں مستحق افراد کیلئے خصوصی نشستیں مختص کرنے سمیت متعددبل متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیئے گئے ۔ پاکستان اینیمل سائنس کونسل بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو بھجوانے کی تحریک منظور ۔ طلحہ محمود کی بیروزگاری پر قابو پانے کی قراردادمتعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردی گئی ۔
ایف آئی اے نے ایئرپورٹس پر پاکستانیوں کو آف لوڈ کرنے سے متعلق خبریں بے بنیاد اور پروپیگنڈا قرار دے دیں
مزید :