وینزویلا کا فضائی حدود کے دفاع کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراکس(انٹرنیشنل ڈیسک)وینزویلا نے غیر ملکی دھمکیوں کو نظر انداز کرکے اپنی فضائی حدود کا دفاع کرنے کا اعلان کر دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق وینز ویلا کا کہنا ہے کہ اس کا فضائی دائرہ مکمل طور پر بند سمجھا جانا چاہیے۔ وینز ویلا کی وزارت خارجہ کے بیان میں امریکا کو نوآبادیاتی خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ان کا ملک اس نوآبادیاتی خطرے کی شدید مذمت کرتا ہے جو اس کی فضائی حدود کی خودمختاری کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہے، یہ ایک نیا اشتعال انگیز، غیر قانونی اور بلا جواز حملہ ہے جو وینزویلا کے عوام کے خلاف ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق وینزویلا کے صدر نے کہا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ کے سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام کو سختی سے مسترد کرتا ہوں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر معمولی طور پر احکامات جاری کیے جارہے ہیں اور وینزویلا کی قومی فضائی حدود، ملک کی سرزمین کی سلامتی، فضائی سیکورٹی اور ریاستی خودمختاری کو خطرے میں ڈالا جارہا ہے۔ وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ اس قسم کے بیانات یک طرفہ اور جارحانہ عمل ہیں جو بین الاقوامی قانون کے سب سے بنیادی اصولوں کے خلاف ہیں اور ہمارے ملک کے خلاف مسلسل جارحانہ پالیسی کے دائرے میں آتے ہیں۔وینزویلا کی حکومت نے کہا کہ ٹرمپ کا بیان لاطینی امریکا کے خلاف نوآبادیاتی رجحان ظاہر کرتا ہے، بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بیرون ملک سے کسی بھی ڈکٹیشن کو قبول نہیں کریں گے،ہماری فضائی حدود کا احترام ضروری ہے اور کسی بھی غیر ملکی خطرے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا امریکا کا دوستانہ ملک نہیں ہے اور وینزویلا کی فضائی حدود کو بند کرنے کے ان کے بیان کا مطلب یہ نہیں ہے کہ فضائی حملہ ہونے والا ہے۔ اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے نکولاس مادورو سے بات چیت کے دوران براہ راست دھمکی دی کہ اگر نکولاس مادورو نے خود استعفیٰ نہیں دیا تو امریکا طاقت کے استعمال سمیت دیگر ذرائع پر غور کرے گا۔ اس سے قبل وینزویلا ایئر فورس کے ایف 16 طیاروں نے ممکنہ جارحیت سے بچاؤ کے لیے متعدد مقامات پر جنگی پرواز کی وضع میں فضائی مشقیں کی تھیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہوگا، وزیر دفاع کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کا عمل آغاز کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے جاری قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہیے۔
خواجہ آصف نے واضح کیا کہ نوٹیفکیشن کے حوالے سے مختلف افواہیں اور مبہم باتیں گردش کر رہی ہیں لیکن یہ عمل منصوبہ بندی کے مطابق اور مناسب وقت پر مکمل کیا جائے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے بارے میں مزید کسی قسم کی قیاس آرائیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ ملکی سلامتی اور مسلح افواج کے معاملات ہمیشہ شفاف اور درست طریقے سے انجام دیے جاتے ہیں، اور چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی بھی اسی اصول کے تحت ہوگی۔
اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے وطن واپسی کے بارے میں بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم جلد ہی وطن واپس پہنچ رہے ہیں، جس کے بعد اہم دفاعی اور ملکی امور پر مزید اقدامات کیے جائیں گے۔
خواجہ آصف کے اس بیان کو سیاسی اور عسکری حلقوں میں اہم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی ملکی دفاعی حکمت عملی اور مسلح افواج کی قیادت کے لیے حساس معاملہ ہے۔