پاکستانیوں کیلیے خوشخبری؛ گھر بیٹھے آسٹریلیا کا ویزا حاصل کرنا آسان ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستانی شہریوں کے لیے آسٹریلین ہائی کمیشن پاکستان نے ویزہ سروس کو آسان کردیا، اب پاکستان میں ویزا اپلائی کرنا اور بھی آسان ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک ایپ پاکستان میں متعارف کرائی گئی ہے جس کے بعد آسٹریلیا کا ویزا لینے کا طریقہ اب پہلے سے بہت آسان ہو گیا ہے کیونکہ یہ ایپ اب پاکستان میں بھی چلائی گئی ہے۔
سفارت خانے کی ترجمان کے مطابق پاکستان میں جو لوگ اہل ہیں وہ یہ فری ایپ استعمال کر کے اپنے پاسپورٹ کی معلومات اور چہرے کی تصویر (بائیومیٹرکس) سیدھا اپنے موبائل سے بھیج سکتے ہیں، انہیں اب بائیومیٹرک سینٹر جانے کی ضرورت نہیں ہے، بس شرط یہ ہے کہ انہوں نے پہلے کبھی اپنی بائیومیٹرکس (چہرے کی تصویر اور فنگر پرنٹس) آسٹریلین ادارے کو دی ہو اور ان کے پاس درست پاسپورٹ ہو۔
پاکستان میں متعین آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے کا کہنا ہے کہ یہ ایپ پاکستان کے لوگوں کا بہت سا وقت اور پیسے دونوں بچاتی ہے۔ لوگ اپنے فون سے ہی آرام سے اپنی تفصیل بھیج سکتے ہیں، چاہے وہ سفر کرنے والے ہوں، طالب علم ہوں یا کام کے لیے جا رہے ہوں۔
یہ ایپ 2024 میں بنی تھی اور ایشیا اور بحرالکاہل ریجن میں ہزاروں لوگ اسے استعمال کر کے تیزی اور آسانی سے اپنا ویزا پراسیس مکمل کر چکے ہیں۔ اب یہ ایپ 34 ملکوں میں چل رہی ہے اور نئے ملک مشرقِ وسطیٰ، افریقا، لاطینی امریکا اور یورپ میں بھی شامل ہیں۔
ہائی کمشنر نے مزید کہاکہ ہم پاکستان کے تمام لوگوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ اگر وہ اہل ہیں تو یہ ایپ ضرور استعمال کریں۔ یہ بہت آسان، محفوظ اور تیز ہے اور آسٹریلیا کا ویزا لینا اور بھی سہل بنا دیتی ہے۔ یہ ساری کوشش اس لیے کی جا رہی ہے کہ دنیا بھر کے لوگوں کے لیے ویزا کا عمل جدید اور آسان بنایا جا سکے۔
اس ایپ کو پوری دنیا میں مکمل طور پر چلانے کا پلان 2026 کے شروع میں پورا ہو جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان میں یہ ایپ
پڑھیں:
آسٹریلیا کے ون ڈے سیریز کیلئے دورہ پاکستان میں ردو بدل متوقع
آسٹریلیا (ویب دیسک) ون ڈے سیریز کیلئے آئندہ سال مارچ میں دورہ پاکستان میں ردو بدل کا امکان ہے۔ دونوں کرکٹ بورڈ کے درمیان بات چیت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق تین ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول کے مطابق مارچ میں ہونے کا امکان نہیں، دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان سیریز کو ری شیڈول کرنے پربات چیت جاری ہے، تین ون ڈے میچز کی سیریز اب پی ایس ایل کے بعد ہونے کا امکان ہے۔
ون ڈے سیریز 13 سے 19 مارچ تک تجویز کی گئی تھی، ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریز شیڈول کے مطابق30جنوری سے شروع ہوگی۔