فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان واضح الفاظ میں خواتین کی عزت و تکریم کی ضمانت دیتا ہے اور برابری کے حقوق فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام دنیا کے ساتھ اس اہم مقصد کو اُجاگر کرنے کے لیے اپنی آواز بلند کر رہا ہے، اس سال یہ دن خواتین کیخلاف ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے متحد ہونے کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے، یہ دن ہمیں سوچنے اور اس عہد کی تجدید کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم متحد ہو کر خواتین پر تشدد کے خلاف جدوجہد کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین پر تشدد اور ہراساں کیے جانے کے واقعات کے مکمل انسداد کے لیے کثیرالجہتی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، جس میں ایسے واقعات کے سدباب کے اقدامات، متاثرہ خواتین سے ہمدردی اور معاشرے کے استحصالی نظام کی اصلاح شامل ہونی چاہیے۔

صنفی تشدد کے بڑھتے واقعات، پائلر کی جانب سے کمیونٹی ڈائیلاگ کا انعقاد

کراچی خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے.

..

انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد انسانیت اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور یہ معاشرے کے امن و سکون اور ترقی و خوشحالی میں بڑی رکاوٹ ہے، ہمارے معاشرے میں خواتین کو کئی مواقع پر امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور حکومت پاکستان عالمی سطح پر خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی معاہدے کو تسلیم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے پالیسی، قانون سازی، انتظامی، ادارہ جاتی اور دیگر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، جس میں وزیراعظم کا خواتین کو بااختیار بنانے کا پیکج بھی شامل ہے، حکومت پاکستان تشدد سے متاثرہ خواتین کے لیے ادارہ جاتی امداد کو یقینی بنانے کی بھی بھرپور کوشش کر رہی ہے، اسی تناظر میں آزادانہ کمیشنز قائم کیے گئے ہیں، جس میں قومی انسانی حقوق کمیشن، بچوں کے لیے قومی کمیشن اور خواتین کے لیے قومی کمیشن شامل ہیں۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: تشدد کے خاتمے کے عالمی خواتین پر تشدد کے خواتین کے کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

دنیا بھر میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کا دن آج منایا جا رہا ہے

ویب ڈیسک : دنیا بھر میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کا دن آج منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد خواتین پر تشدد کو ختم کرنے کیلئے شعور بیدار اور مضبوط اقدام کرنا ہے۔

خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن ہرسال 25 نومبر کو منایا جاتا ہے، اس روز اقوام متحدہ خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کیلئے حکومتوں کی طرف سے کئے گئے اقدام کا جائزہ لیتا ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر روز سیکڑوں خواتین اور لڑکیاں اپنے قریبی ساتھیوں کے ہاتھوں قتل ہوجاتی ہیں یاجسمانی اور جنسی تشدد برداشت کرتی ہیں۔

  راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا

کوئی بھی معاشرہ خود کو منصف، محفوظ یا صحت مند نہیں کہہ سکتا جب اس کی نصف آبادی خوف میں جی رہی ہو، خواتین پر تشدد انسانیت کی سب سے پرانی ناانصافی ہے جس پر عملی اقدام انتہائی کم ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق تنازعات اور ماحولیاتی آفات سے متاثرہ عورتیں تشدد کے زیادہ خطرے میں ہوتی ہیں، سال 2025ء کا نعرہ ’’تمام خواتین اور لڑکیوں کے خلاف ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کیلئے متحد ہوجائیں‘‘ رکھا گیا ہے۔

گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ دنیا کو اس مسئلے کے خلاف جدوجہد کرنی ہوگی، آئیں مل کر خواتین کے خلاف تشدد کو کتاب ماضی کا حصہ بنا دیں۔

پاکستان بھی خواتین کے حقوق کے مکمل ادراک اور ان کے خلاف ہر قسم کے تشدد کے خاتمے کےعزم کا اعادہ کرتا ہے، ملک میں خواتین کے حقوق کے فروغ اور تحفظ کیلئے قانونی اور انتظامی طریقہ کار کو مضبوط کیا گیا ہے، خواتین کی تمام شعبوں میں شرکت بڑھانے اور سماجی جگہ کو محفوظ بنانے کیلئے قانون سازی بھی کی گئی ہے۔

پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق نے بین الاقوامی ٹینس کو الوداع کہہ دیا

انسانی حقوق کے بارے میں حکومت کے قومی ایکشن پلان میں خواتین کا تحفظ اہم ترجیحات میں شامل ہے، خواتین کے تحفظ اور مفت قانونی مشورے کیلئے ملک بھر میں شیلٹر ہوم قائم کئے گئے ہیں، خواتین کی حیثیت سے متعلق قومی کمیشن کو بھی مزید مضبوط کیا گیا ہے۔

خواتین کے خلاف تشدد اور انہیں ہراساں کرنے کے واقعات کو روکنے کیلئے معاشرے اور حکومت دونوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
 

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام
  • ہر عورت کو خوف و تشدد سے آزاد زندگی ملنی چاہیے، صدر مملکت کا پیغام
  • ہر عورت کو خوف و تشدد سے پاک زندگی ملنی چاہیے، صدر مملکت کا عالمی دن پر پیغام
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا 25 نومبر 2025، خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام
  • وزیراعظم کا خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر اہم پیغام
  • دنیا بھر میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کا دن آج منایا جا رہا ہے
  • پاکستان دنیا کےساتھ مل کر خواتین پرتشدد کیخلاف آواز بلند کر رہا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف
  • خواتین پر تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی، ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے متحد ہونا ہوگا: صدر آصف علی زرداری
  • وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان شاہینز کو مبارک باد