2025-05-29@23:11:59 GMT
تلاش کی گنتی: 13
«بچیوں کو»:
کراچی: شہر قائد میں ظالم سفاک شخص نے اپنی دو کم عمر سوتیلی بیٹیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ نارتھ کراچی شاہنوازبھٹوکالونی میں سفاک شخص نے 2 کم عمربہنوں (سوتیلی بیٹیوں) کوبدترین تشدد کانشانہ بنا ڈالا اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچیوں کے ماموں عمران شفیع کی مدعیت میں سوتیلے باپ کے خلاف اقدام قتل کی دفعہ کے تحت درج کرلیا۔ خواجہ اجمیر نگری نارتھ کراچی سیکٹر 14 اے شاہنوازبھٹوکالونی میں مدعی مقدمہ کے مطابق میری بھانجیوں مقدس اوربشریٰ کواس کے سوتیلے باپ شہریارعرف شیری نے بدترین تشدد کانشانہ بنایا ہے اورتشدد کرنے کے بعد سوتیلا باپ فرارہوگیا ہے۔ مدعی مقدمہ کے مطابق میرے بہنوئی تابش علی کا2019ء میں انتقال ہو گیا...
وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ بچیوں کے علاج کے لیے وزیراعظم ہاؤس نے بھی رابطہ کیا ہے، وزارت صحت کے حکام نے علاج کےلیے اسپتالوں سے رابطے کیے ہیں، آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بچیوں کا علاج کروایا جاسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت سے علاج کے بغیر واپس آنے والی 2 بچیوں کے معاملے پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے نوٹس لے لیا۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سرکاری سطح پر بچیوں کا علاج پاکستان میں ہی کروائیں گے، ڈی جی ہیلتھ کو بچیوں کے اہلخانہ کی مدد کی ہدایت کی ہے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ بچیوں کے علاج کے لیے وزیراعظم ہاؤس نے بھی رابطہ کیا ہے، وزارت صحت...
دنیا کے بلند ترین محاذِ جنگ سیاچن پر پاکستان آرمی کی غیر معمولی جرات اور حکمت عملی سے بھرپور کارروائی " آپریشن چیومک" کو آج 36 سال مکمل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ سیاچن میں دُشمن بھارت کے علاوہ سخت موسمی حالات بڑے چیلنجز ہیں، 19 اپریل 1989 کو " آپریشن چُیومک" کے دوران لیفٹیننٹ نوید الرحمن کو ہیلی کاپٹرکے ساتھ سلنگ کرکے21ہزار فٹ کی بلندی پراتارا گیا۔لیفٹیننٹ جنرل ایاز احمد ریٹائرڈ، اس وقت بطورایف سی این اے کمانڈر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل ایاز احمد (ریٹائرڈ) کاکہنا ہےکہ بھارتی جارحیت کے پیش نظر آپریشن چیومک کا فیصلہ کیا گی،بھارت کی ایک گن پوزیشن تھی جسے تباہ کرنا بے حد ضروری ہو...
میں گزشتہ دو دنوں سے ’’گھوڑوں کے شہر میں اکیلا آدمی‘‘ کے شہر اسلام آباد میں ہوں جہاں کی بحریہ یونیورسٹی میں میری بیٹی ایم ایس کر رہی ہے ،وہ اور اس کی دوست ایمان پچھلے پانچ سال سے اس شہر بے اماں میں موجود ہیں ،انہوں نے چار سال انٹر نیشنل اسلامی یونیورسٹی میں بی ایس انگلش کے لئے گزارے میرا اور میری فاطمہ کا یہ وعدہ تھا کہ ہر مہینے میں اس سے ملنے آیا کروں گا مگر میں ایک بار بھی اپنے وعدے کے مطابق اسلام آباد نہ آسکا کہ یہاں ناگفتہ بہ حالات نے اجازت ہی نہ دی ۔میں اس بے مروت شہر کے اخبار کے ادارتی صفحہ پر ہر دوسرے دن کے سورج کے ساتھ...
گلگت کے علاقے بسین میں اسکول جانے کے لیے فٹ پاتھ پر کھڑی 3 سگی بہنوں سمیت 4 طالبات کو تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا۔ رپورٹ کے مطابق تینوں سگی بہنیں جاں بحق ہو گئیں جبکہ ایک طالبہ کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 4 بچیوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا تاہم 3 بچیاں جو سگی بہنیں تھیں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئیں۔ اسپتال سے ملنے والی معلومات کے مطابق جاں بحق تینوں طالبات عبد الجلیل نامی شخص کی بیٹیاں تھیں جو اسکول کے قریب رہائش پذیر ہیں، متوفی بچیوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان تھیں۔ حکام کے مطابق جاں بحق بچیوں کی لاشیں لواحقین...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ امریکا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات اس وقت پوری دنیا میں جگ ہنسائی کا سبب بن رہا ہے۔ واشنگٹن میں مودی اور ٹرمپ کی مشترکہ پریس کانفرنس میں بھی مودی کی نااہلی واضح نظر آئی۔ ماضی کی طرح اس بار بھی نریندر مودی کو اپنی بات واضح کرنے کے لیے پرچیوں کا سہارا لینا پڑا، مودی کی جانب سے پرچیاں پڑھنے پر دنیا بھر میں اس کا مذاق بھی اڑایا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: مودی ٹرمپ ملاقات، وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ٹرمپ سے گفتگو کے دوران مودی پرچیاں نکال کر اور دیکھ دیکھ کر پڑھتا رہا جس پر وہاں موجود میڈیا بھی...
اگست 2021 میں افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد پورے ملک میں جماعت ششم کے بعد لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں لاکھوں افغان طالبات کو اپنا تعلیمی سفر ختم کرنا پڑا ہے۔ اس پابندی کا نہ صرف لڑکیوں بلکہ اُن کے اساتذہ پر بھی گہرا اثر ہے، جو برسوں سے ان بچیوں کو تعلیم دینے میں اپنی محنت اور وقت صرف کرتے آرہے ہیں۔ ایک طرف طالبان حکومت کا حکم، اور دوسری جانب افغان معاشرے کی روایت ہے کہ جس میں لڑکیوں کی تعلیم کو غیر ضروری سمجھا جاتا ہے، دونوں مل کر افغان لڑکیوں کے تعلیمی ترقی میں رکاوٹ بن چکے ہیں۔اس حوالے تفصیل اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ...

پولیو کا خاتمہ ، تعلیم، خصوصا بچیوں کی تعلیم صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے . علی امین گنڈاپور
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 جنوری ۔2025 )وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ اور تعلیم، خصوصا بچیوں کی تعلیم صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،ضم اضلاع میں بچیوں کی شرح خواندگی کو بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں،اقوام متحدہ کے اداروں کے ساتھ مزید مربوط انداز میں کام کیا جائے گا اور ان کے عملے کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے.(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی علی امین گنڈاپورسے اقوام متحدہ کے اعلی سطح وفد نے ملاقات کی وفد کی قیادت اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر برائے پاکستان محمد یحیی کر رہے تھے جبکہ دیگر اراکین میں...
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کی عدالت نے ساؤتھ پورٹ میں 3 بچیوں کو قتل کرنے والے روڈاکوبانان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق قتل کی غلط رپورٹنگ اور مجرم کو مسلمان بتانے پر ملک بھر میں گزشتہ برس مسلمانوں کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔ڈانس روم میں حملہ کرنے والے کو سوشل میڈیا کو مسلمان قرار دیا گیا تھا، جس پر انتہاپسندوں نے مسلمانوں کی املاک اور مساجد کو نشانہ بنایا۔ سفید فام انتہاپسندوں نے مسلمان بچیوں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دیں جس پر مسلمان عدم تحفظ اور خوف کا شکار ہوگئے تھے۔
راولپنڈی میں ڈکیتی و زبردستی مال چھیننے کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، تھانہ دھمیال کے علاقے قائد اعظم کالونی میں ڈکیتی کی واردات میں موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو بچیوں کو اسکول سے لیکر آنے والی خاتون سے زیورات لوٹ کر لے گئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں بچیوں کو شور مچا کر ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ خاتون اپنی دو بچیوں کو اسکول سے پِک کرنے کے بعد گھر پہنچنے پر کار گلی میں پارک کر رہی ہوتی ہے کہ اس دوران ایک بچی اسکول بیگ کے ساتھ اتر کر گاڑی کے عقب میں کھڑی ہو جاتی ہے جبکہ دوسری...
برطانیہ کی عدالت نے ساؤتھ پورٹ میں 3 بچیوں کو قتل کرنے والے روڈاکوبانان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس قتل کی غلط رپورٹنگ اور مجرم کو مسلمان بتانے پر پورے برطانیہ میں مسلم کمیونیٹی کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔ ڈانس روم میں حملہ کرنے والے کو سوشل میڈیا پر مسلم شہری بتایا گیا جس پر انتہاپسندوں نے مسلمانوں کی املاک اور مساجد کو نشانہ بنایا۔ برطانیہ کے سفید فام انتہاپسندوں نے مسلمان بچیوں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دیں جس پر مسلم کمیونیٹی عدم تحفظ اور خوف و ہراس کا شکار ہوگئی تھی۔ یہاں تک کہ لندن کے پاکستانی نژاد مسلم میئر صادق خان نے بھی امتیازی سلوک پر شکوہ کیا کہ میری بیٹیوں تک...

تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے، اساتذہ کی تربیت ، مفت تعلیم ، سفری وآن لائن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر بچیوں میں تعلیم کی شرح کو بہتر بنایا جاسکتا ہے، خالد مقبول صدیقی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2025ء) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے، اساتذہ کی تربیت ، مفت تعلیم و سفری سہولیات اور آن لائن تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر بچیوں میں تعلیم کی شرح کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ ہفتہ کو کنونشن سنٹر میں ’’مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم :چیلنجز اور مواقع ‘‘ کے موضوع پر دو روزہ عالمی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بدقسمتی سے مسلم معاشرے میں لڑکیوں کی اکثریت تعلیم کے حق سے محروم رہ جاتی ہے اس کی بڑی وجہ کلچر...

پیسوں کے بدلے بچیوں کی شادیاں: وفاقی محتسب نے مستقبل میں صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کیس کو ملتوی کر دیا
اسلام آباد (رانا فرخ سعید) پیسوں کے عوض بچیوں کو شادی کیلئے فروخت کرنے کیخلاف درخواست وفاقی محتسب میں دائر،شکریال راولپنڈی کی رہائشی لڑکی نے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت میں درخواست دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ میرے والد قسطوں پر چیزوں کی خریدوفروخت کا کاروبار کرتے ہیں،جن لوگوں سے پیسے لیے ہوتے ہیں ان کے بدلے بیٹی کی شادی اس عمررسیدہ شخص سے کر دیتے ہیں۔میرے والد نے میری دو بہنوں کی پیسے لیکر عمررسیدہ لوگوں کیساتھ شادی کردی میری بہنوں کی بیس لاکھ روپے لیکر شادی کی گئی جس کے بعد اب میری بہن کے دیور کا قرض اتارنے کیلئے میرے والد میری اس سے شادی کرنا چاہتے ہیں میری عمر چودہ سال ہے اور پچاس سال کے...