خواتین اپنی بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگاوائیں، میں بیٹی کو بھی لگواؤں گا، میئر کراچی
اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT
میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے خواتین سے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ایچ پی وی ویکسین لگوانے کی اپیل کردی۔
کراچی میں جاری مہم کے تحت کراچی میں 9 سے 14 سال کی عمر کی لڑکیوں کو سندھ حکومت کی جانب سے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مفت ویکسین لگائی جارہی ہے اور یہ مہم زور و شور سے جاری ہے۔
میئر کراچی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان میں ہر روز 14 خواتین سرویکل کینسر کا شکار ہو رہی ہیں، ستر فیصد سرویکل کینسر متاثرہ خواتین کے لیے جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحقیق کے بعد خواتین کو جان لیوا بیماری سے بچانے کے لئے ایچ پی وی ویکسین تیار کی گئی ہے، جو امریکا،سعودی عرب ، یورپ کے ساتھ ساتھ 149 ممالک میں خواتین کیلیے استعمال کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنی بیٹیوں اور بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچانے کے لیے 15 سے 27 ستمبر تک ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کا آغاز کر دیا ہے ، شہر میں مختلف مراکز اور اسکولوں میں ہیلتھ ورکرز بلا کسی معاوضہ یہ ویکسین لگا رہے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سرویکل کینسر سے بچاؤ کے لئے مفروضوں کو مسترد کریں اور ہیلتھ ورکرز کی رائے کا بغور جائزہ لیں، کینسر جیسی بیماری سے ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کو بچانے کے لئے ایچ پی وی ویکسین ضرور لگوائیں۔
انہوں نے کہا کہ بطور زمہ دار باپ میں بھی اپنی بیٹی کو یہ ویکسین ضرور لگواؤں گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
فائل فوٹوکراچی کے علاقے احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش ملی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت بظاہر طبعی لگتی ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں، :لڑکی کی رات گئے طبعیت خراب ہوئی تھی، انسٹیٹیوٹ میں اسپتال بھی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔