2025-11-03@03:13:56 GMT
تلاش کی گنتی: 8

«فوجی پراسیکیوٹر»:

    ایک فلسطینی قیدی کے ساتھ زیادتی کا ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد، اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زمیر نے اس ریاست کے فوجی پراسیکیوٹر کو برطرف کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایک فلسطینی قیدی کے ساتھ زیادتی کا ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد، اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زمیر نے اس ریاست کے فوجی پراسیکیوٹر کو برطرف کر دیا۔ فارس نیوز کے مطابق، اسرائیلی ٹی وی چینل 14 نے آج جمعہ کو رپورٹ کیا کہ فوجی پراسیکیوٹر یفات تومری یروشلمی کی برطرفی اس وقت ہوئی جب فلسطینی قیدی کے ساتھ تشدد اور ہراسانی کی تصاویر میڈیا میں لیک ہو گئیں۔ یہ تصاویر حال ہی میں منظر عام پر آئی ہیں اور اگست 2024...
    کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے غیر قانونی اسلحہ کیس میں ارمغان کے والد کامران قریشی کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت کے روبرو غیر قانونی اسلحہ کیس میں ارمغان کے والد کامران قریشی کی ضمانت منسوخ کرنے کی پراسیکیوٹر عبد الرزاق کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ پراسیکیوٹر عبدالرزاق گجر نے موقف دیا کہ عدالت کو گمراہ کرکے ضمانت لی گئی، عدالت کے فیصلے سے افسران بالا بہت ناراض ہیں۔ عدالت نے اظہار حیرت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اچھا تو آپ کے افسران بالا ہم سے ناراض ہیں؟ پراسیکیوٹر نے موقف دیا کہ میں نے افسران بالا...
    پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ای سی ایل سے نام نکالنے کے لئے دائر درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ای سی ایل سے نام نکالنے کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس صاحبزداہ اسداللہ اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے کی۔ جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے استفسار  کیا کہ نیب کا جواب آیا ہے؟ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب محمد علی نے کہا کہ  جی ہم نے جواب جمع کیا ہے۔ وکیل درخواست گزار  نے کہا کہ اعظم سواتی کو ائیرپورٹ پر بیرونی ملک جانے سے روک دیا گیا، کہا گیا کہ اعظم سواتی کے خلاف نیب میں انکوائری چل رہی...
    جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے بچوں کی بیرون ملک منتقلی اور دستاویزات میں تبدیلی کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی یسری اشفاق کی عدالت کے روبرو بچوں کی بیرون ملک منتقلی اور دستاویزات میں تبدیلی کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ وکیل صفائی راج علی واحد کنور ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ عدالت قانون کے مطابق پراسیکیوٹر کو نوٹس کرنے کی پابند ہے۔ اگر پراسیکیوٹر دلائل کے لیئے پیش نہیں ہورہا تو عدالت اس کے دلائل کے بغیر فیصلہ کرسکتی ہے۔ عدالت نے صارم برنی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے...
    واشنگٹن (صباح نیوز) امریکا نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کروانے والے عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان پر پابندیاں عاید کردیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ عالمی فوجداری عدالت پر اس لیے برہم تھے کہ چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے غزہ میں جنگی جرائم پر اسرائیلی وزیراعظم اور وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کروائے تھے۔ امریکی وزارت خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کریم خان کے امریکامیں داخلے پر پابندی ہوگی، ان کے امریکا میں موجود اثاثے بھی منجمد کیے جا رہے ہیں۔ چیف پراسیکیوٹر پر یہ پابندیاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پرعاید کی گئی ہیں اور جس کیلیے ان کی جماعت نے قانون سازی...
    امریکا نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹِ گرفتاری جاری کروانے والے کریم خان پر پابندیاں عائد کردیں۔ امریکی وزارتِ خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان کے امریکا میں موجود اثاثے بھی منجمد کیے جا رہے ہیں۔ چیف پراسیکیوٹر پر یہ پابندی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پرعائد کی گئی ہیں اور جس کے لیے ان کی جماعت نے قانون سازی بھی کی تھی۔ تاہم سینیٹ میں اکثریتی جماعت ڈیموکریٹس نے اس بل کو مسترد کردیا تھا جس پر ڈونلڈ...
    عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے عدالت سے امیرِ طالبان ہبتہ اللہ اور افغانستان کے چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں چیف پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ افغانستان میں خواتین پر ظلم و ستم اور امتیازی سلوک انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ آئی سی سی کے پراسیکیوٹر کریم خان نے مزید کہا تھا کہ خواتین اور اقلیتوں پر مظالم کے کئی واقعات رپورٹ ہوئے جس کے ذمہ دار ان دونوں رہنماؤں کو گرفتار کیا جانا چاہیے۔ دوسری جانب طالبان نے عالمی فوجداری عدالت میں اپنے امیر کے وارنٹِ گرفتاری کی درخواست کو سیاسی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ طالبان حکومت کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا...
۱