25 سالہ ٹک ٹاکر کی اچانک موت، آخری فون کال پر کیا بات کی تھی؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
میامی کے نوجوان ٹک ٹاکر بین بیڈر 23 اکتوبر 2025 کو صرف 25 سال کی عمر میں اچانک انتقال کر گئے۔ ان کی گرل فرینڈ ریم نے ان کی موت کی تصدیق کی۔ بین بیڈر اپنی پرسکون آواز اور مہربان رویے کی وجہ سے مداحوں میں خاصے محبوب تھے اور وہ زندگی کے بارے میں مثبت پیغامات اپنے فالوورز کے ساتھ شیئر کرتے تھے۔
ریم نے بتایا کہ بین کے ساتھ ان کا رشتہ احترام اور محبت پر مبنی تھا اور وہ اسی شام کھانے پر ملاقات کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ ریم کے مطابق بین نے چند گھنٹوں قبل فیس ٹائم پر ان سے بات کی تھی اور بالکل معمول کے مطابق خوش اور پُرجوش لگ رہے تھے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بین نے انہیں وقت پر کھانے اور آرام کرنے کے بارے میں یاد دہانی کروائی۔ کوئی درد یا صحت کا مسئلہ ظاہر نہیں ہو رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام چیٹ نے سازش بے نقاب کردی، قاتل بیوی عاشق سمیت گرفتار
انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ بین کو ان کی مہربانی اور نیک دل ہونے کی وجہ سے یاد رکھا جائے اور غلط خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔
ان کی آخری ٹک ٹاک ویڈیو، جس میں وہ کبھی ہار نہ ماننے اور مہربان رہنے کے بارے میں بات کر رہے تھے، اب مداحوں کی دعاؤں اور جذباتی تبصروں سے بھری ہوئی ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ بین کے الفاظ نے مشکل وقت میں ان کی مدد کی۔ انہوں نے بین کو ’ٹوٹے دل والے لوگوں کے لیے روشنی‘ کہا۔
اب تک بین بیڈر کی موت کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی اور کسی سرکاری میڈیکل رپورٹ کی تصدیق نہیں ہوئی۔ سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں، تاہم ریم اور بین کے اہل خانہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ فی الحال صرف اتنا معلوم ہے کہ ان کا انتقال اچانک اور غیر متوقع تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹک ٹاکر ٹک ٹاکر موت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹک ٹاکر ٹک ٹاکر موت ٹک ٹاکر کہ بین
پڑھیں:
کیمرون کے 92 سالہ صدر پول بیا 8ویں بار منتخب، انتخابی نتائج پر ہنگامے شدت اختیار کر گئے
کیمرون کے 92 سالہ صدر پول بیا نے متنازع 8ویں مدت کے لیے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انہیں 53.7 فیصد ووٹ ملے جبکہ اپوزیشن رہنما عیسٰی چیروما بکاری نے 35.2 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
انتخابات کے نتائج کے بعد مختلف شہروں میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے، جن میں دوآلا اور گروآ میں متعدد افراد ہلاک ہوئے۔ اپوزیشن نے الزام لگایا ہے کہ حکمران جماعت سی پی ڈی ایم نے نتائج میں دھاندلی کی۔
مزید پڑھیں: کیمرون کے سابق وزیراعظم فائلیمن یانگ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نئے صدر منتخب
پول بیا، جو 1982 سے اقتدار میں ہیں، دنیا کے سب سے معمر سربراہِ مملکت ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق متنازع نتائج نے ملک میں سیاسی عدم استحکام کے خدشات بڑھا دیے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
8ویں بار منتخب 92 سالہ صدر پول بیا کیمرون