اسمبلی اراکین کیلئے پالیسی لائن پر پی ٹی آئی کی 23 رکنی سیاسی کمیٹی تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے 23 رکنی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی پارلیمانی ونگز اور اسمبلیوں کے اراکین کے لیے پالیسی لائن طے کرے گی۔
سیاسی کمیٹی میں بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی، اسد قیصر، عمر ایوب، شبلی فراز، جنید اکبر، شیخ وقاص اکرم اور دیگر رہنما شامل ہیں۔
محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس بھی سیاسی کمیٹی کا حصہ ہیں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندے خالد خورشید اور سردار قیوم نیازی بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی پارلیمانی ونگز اور اسمبلیوں کے لیے پالیسی لائن طے کرے گی، پارٹی کے تجربے کار اراکین پر مشتمل سب کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیاسی کمیٹی
پڑھیں:
پی ٹی آئی مالی بحران کا شکار، اراکین اسمبلی کو تعاون کیلئے خط لکھ دیا گیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مالی بحران کے باعث اراکین اسمبلی کو مالی تعاون کی ہدایت کردی۔
پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ نے اخراجات پورے کرنے میں مشکلات کا اظہار کیا جس کے بعد پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے مالی بحران کے حوالے سے پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کو خط لکھا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی چلانے کے لیے ہر پارلیمنٹرین اپنی تنخواہ کا 10 فیصد پارٹی فنڈ میں دے گا۔ جب کہ ہر ایم این اے، سینیٹراور ایم پی اے ماہانہ 50 ہزار روپے پارٹی فنڈ میں جمع کرائے گا۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
فردوس شمیم نقوی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی سرگرمیوں کے لیے ہنگامی بنیادوں پر رقم بھیجی جائے، امید ہے اراکین اسمبلی 72 گھنٹوں کے اندر پیسے بھیج دیں گے۔
مزید :