سندھ میں ایک بار پھر ایم ڈی کیٹ کا امتحان تنازع کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم ڈی کیٹ کی 25 سے زائد طلبا نے نتائج کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا اور کہا 400 سے زائد سیٹوں میں میرٹ کو نظر انداز کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں ایک بار پھر ایم ڈی کیٹ امتحان تنازع کا شکار ہوگیا ہے، سندھ ہائی کورٹ میں 25 سے زائد طلبہ نے ایم ڈی کیٹ کے نتائج کے خلاف درخواستیں دائر کردیں۔طلبہ کا موقف ہے کہ 400 سے زائد سیٹوں میں میرٹ کو نظر انداز کیا گیا ہے، 2024 کے طلبہ کو بغیر کسی طے شدہ فارمولے کے سب سے زیادہ نمبر دے دیے گئے اور انہیں 2025 کے طلبہ کے ساتھ سیٹیں الاٹ کی گئیںدرخواست میں کہا گیا ہر سال ایم ڈی کیٹ کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے میرٹ کا فارمولہ طے کیا جاتا ہے، تاہم اس بار اس فارمولے کو نظر انداز کیا گیا، جس کے باعث 400 سے زائد طالبعلم میرٹ سے ہٹ کر سیٹیں حاصل کرنے والے طلبہ کی فہرست میں شامل کیے گئے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ اس طرح کی میرٹ کی خلاف ورزی سے درخواست گزار طلبہ کے حقوق متاثر ہوئے ہیں اور پی ایم ڈی سی کے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔درخواست میں پی ایم ڈی سی، وفاقی وزارت قومی صحت، یونیورسٹیز اینڈ بورز اور دیگر متعلقہ اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔عدالت نے پی ایم ڈی سی اور دیگر سے 22 دسمبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایم ڈی کیٹ گیا ہے
پڑھیں:
این ایف سی ایوارڈ بھیک نہیں حق ہے، نواز شریف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-01-16
لاہور(نمائندہ جسارت)مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ بھیک نہیں ہے یہ تو حق ہے، وزیراعظم سے کہوں گا کہ جی بی ،آزاد کشمیر کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈز دیے جائیں۔لاہور میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پارٹی رہنماؤں سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کیلیے میرٹ کا نفاذ بہت ضروری ہے ، میرٹ ہی ہمیشہ ہمارا نصب العین رہا ہے، اس فیصلے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ہمارا پارلیمانی بورڈ تمام امیدواروں کو سننے کے بعد ٹکٹ کا فیصلہ کرتا ہے اورہمارا ہمیشہ دستور یہی رہا ہے کہ پارٹی ٹکٹ میرٹ پر دیا جائے، پاکستان کے قومی الیکشن ہوں یا کسی صوبے کے ہم نے میرٹ پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا، پرانے ساتھیوں کو میرٹ پرٹکٹ دیا جائے۔ہرامیدوار کو سنا جائے گا میرٹ پرفیصلہ ہوگا، پارٹی کے اصولوں پرکوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، بہت سے لوگ ٹکٹ کیلئے آئیں گے ہمیں پہچان رکھنی ہے کون اپنا ہے اورکون پرایا ہے، امیدواروں کی جیت کیلئے سب کو مل کرنا کام کرنا ہوگا۔نوازشریف کا کہنا تھاکہ ہم نے صوبوں میں جو سرمایہ کاری کی ہے اس کے مقابلے میں این ایف