صوبائی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں اے این پی کی قیادت نے این اے 251 میں ہونیوالے ری پولنگ میں پشتونخوا نیپ کے امیدوار خوشحال کاکڑ کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 251 کے 21 پولنگ اسٹینشدز میں ہونے والی ری پولنگ میں عوامی نیشنل پارٹی نے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے امیدوار خوشحال خان کاکڑ کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ہوا۔ جس کی صدارت صوبائی چیئرمین اصغر خان اچکزئی نے کی۔ اجلاس میں بورڈ کے سیکرٹری مابت کاکا، اراکین انجینئر زمرک خان اچکزئی اور خان زمان کاکڑ نے شرکت کی، جبکہ پارلیمانی بورڈ کے رکن نواب ارباب سنیٹر عمر فاروق کاسی آن لائن شریک رہے۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے حلقہ این اے 251 قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی پر پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے امیدوار خوشحال خان کاکڑ کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔ بورڈ نے پارٹی کارکنوں اور ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ 18 دسمبر کو منعقدہ ری پولنگ میں پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے مشترکہ امیدوار خوشحال خان کاکڑ کی کامیابی کیلئے بھرپور کوششیں شروع کر دیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امیدوار خوشحال کی حمایت کا کے امیدوار اجلاس میں ری پولنگ پارٹی کے بورڈ کے کاکڑ کی

پڑھیں:

الیکشن کمیشن نے بلوچستان حکومت کی درخواست مسترد کرکے عوام کے حق کا احترام کیا، نیشنل پارٹی

اپنے بیان میں ترجمان نیشنل پارٹی نے کہا کہ ہم نے عوام کی رائے کو جمہوریت کی مضبوطی کیلئے بنیادی اکائی سمجھتے ہوئے ہمیشہ بلدیاتی الیکشن کو وقت پر کرانیکی بات کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان عبید اللہ لاشاری نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات عوام کے بنیادی جمہوری نظام کی علامت ہے۔ جس کا آئینی مدت پر ہونا جمہوری ریاستوں کے جمہوری نظام کی مضبوطی کے لیے انتہائی بنیادی ستون تصور کیا جاتا ہے، مگر بدقسمتی سے ریاست پاکستان میں بنیادی جمہوری ڈھانچہ کو ہمیشہ سیاست کی بھینٹ چڑھایا گیا۔ مگر کاش ریاست پاکستان میں آزادی کے بعد سے بلدیاتی الیکشن اپنی آئینی مدت میں ایک تسلسل کے ساتھ جاری رہتے اور عوام کو اپنے بنیادی مسائل کے حل کے لیے اپنے بنیادی نمائندے منتخب کرنے کا حق دیا جاتا، تو آج ریاست پاکستان کا جمہوری نظام دیگر جمہوری ریاستوں کے ہم پلہ ہوتا اور عوام کے بنیادی حقوق اور شہری ترقی کی رفتار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے برابر ہوتی۔ اپنے جاری کردہ بیان میں نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے کہا کہ مرکزی الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کوئٹہ کے عوام کی رائے اور حقوق کا احترام کیا ہے۔ جس پر نیشنل پارٹی الیکشن کمیشن کے اس آئینی عمل کو قابل تعریف سمجھتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی عوام کی رائے کو جمہوریت کی مضبوطی کے لئے بنیادی اکائی سمجھتے ہوئے ہمیشہ بلدیاتی الیکشن کو وقت پر کرانے کی بات کی ہے۔ نیشنل پارٹی کوئٹہ کے بلدیاتی الیکشن کی شفافیت اور وقت پر انعقاد حکومت کی آئینی ذمیداری سمجھتی ہے۔ جس کو پورا کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں عملی اقدامات کرنے ہونگے، تاکہ الیکشن کی شفافیت پر کوئی سوالیہ نشان نہ اٹھایا جاسکے اور عوام کا جو اعتماد اس وقت مرکزی و صوبائی الیکشن کمیشن پر کوئٹہ کے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے بحال ہوا ہے، اس اعتماد کو حکومتی سطح پر کسی بھی نااہلی کی وجہ سے ٹھیس نہ پہنچے۔ آخر میں ترجمان نے کہا کہ کوئٹہ کے بلدیاتی الیکشن میں عوام نے جس طرح پر نیشنل پارٹی کے امیدواروں کو بڑی تعداد میں بلا مقابلہ منتخب کیا ہے اور مزید الیکشن لڑنے والے امیدواروں کو جو مدد و حمایت حاصل ہے، وہ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ عوام نیشنل پارٹی کے ساتھ ہے اور یہ عوام کا ساتھ نیشنل پارٹی کو شاندار کامیابی سے ہم کنار کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 28 دسمبر کو ہوگی، 2 ہزار 870 امیدوار حصہ لیں گے: صوبائی الیکشن کمشنر
  • بلغاریہ: کرپشن کے خلاف عوامی احتجاج پر وزیراعظم عہدے سے مستعفی
  • کوئٹہ بلدیاتی انتخابات، تحریک تحفظ آئین کا مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ
  • الیکشن کمیشن نے بلوچستان حکومت کی درخواست مسترد کرکے عوام کے حق کا احترام کیا، نیشنل پارٹی
  • بلدیاتی انتخابات 2025 کا میلہ سج گیا، 2433 امیدوار، 642 وارڈز میدان میں
  • پی سی بی کا نیویارک میں پی ایس ایل روڈ شو کروانے کا اعلان
  • غزہ بورڈ آف پیس کا اعلان اگلے سال ہونا چاہئے، ٹرمپ
  • ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی نکاٹی کی جانب سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • بلدیاتی انتخابات میں فارم 47 کے ذریعے جیتنے نہیں دینگے، پشتونخوا نیپ