City 42:
2025-12-12@17:25:48 GMT

سندھ میں دفعہ 144 لگ گئی

اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT

سٹی 42: سندھ میں دفعہ 144 میں ایک ماہ کی توسیع  کردی ۔

محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔سندھ بھر میں جلسوں جلوسوں ریلیوں پر پابندی  لگادی ۔ 

پانچ افراد سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی لگادی ۔

دفعہ 144 کا آج سے 12 جنوری تک  نفاذ ہوگا۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

امریکا نے وینزویلا کے مزید 6 تیل بردار جہازوں پر پابندی لگا دی

VENEZUELA:

امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی نئی حدوں کو چھونے لگی واشنگٹن نے وینزویلا کے ساحل سے آئل ٹینکر قبضے میں لینے کے ایک ہی دن بعد مزید چھ جہازوں پر سخت پابندیاں لگا دیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد وینزویلا کے خلاف یہ اب تک کی سب سے جارحانہ کارروائی قرار دی جا رہی ہے۔

واشنگٹن کے مطابق ضبط کیا جانے والا ٹینکر اسکیپر غیر قانونی آئل شپمنٹ میں ملوث تھا اور اب اسے امریکی بندرگاہ منتقل کیا جائے گا۔

ادھر کاراکاس نے اس اقدام کو سیدھا بین الاقوامی سمندری ڈکیتی قرار دیتے ہوئے شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے۔

امریکی پابندیوں کی زد میں اس بار صرف آئل ٹینکرز ہی نہیں آئے بلکہ صدر نکولس مادورو کے قریبی رشتہ دار اور کاروباری نیٹ ورک بھی نشانہ بنے ہیں جنہیں واشنگٹن غیر قانونی حکومت کا حصہ قرار دیتا ہے۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی جنگی بحری جہاز پہلے ہی خطے میں سرگرم ہیں اور منشیات بردار کشتیوں پر متعدد حملے کیے جا چکے ہیں جن میں درجنوں ہلاکتیں بھی ہوئیں۔

امریکا کا مؤقف ہے کہ وہ غیر قانونی منشیات کی روک تھام اور پابندیوں کے نفاذ کے لیے پرعزم ہے جبکہ وینزویلا کا الزام ہے کہ امریکا دراصل اس کے تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایک اور ملک 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کیلئے تیار
  • ڈی کاک کی جارحانہ بیٹنگ سے ارشدیپ گھبراگئے، وائیڈ گیندوں کی لائن لگادی
  • امریکا نے وینزویلا کے مزید 6 تیل بردار جہازوں پر پابندی لگا دی
  • بھارت میں اذان پر پابندی
  • راولپنڈی میں دفعہ 144 میں توسیع کر دی گئی
  • سندھ میں سرکاری افسروں کو وقت کی پابندی یقینی بنانے کا حکم
  • راولپنڈی میں دفعہ 144 میں توسیع، 4 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی
  • بشریٰ بی بی سے ملاقاتوں پر پابندی نہیں ہے، رانا ثنااللہ  
  • حکومت کا منصوبہ ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگ جائے: شفیع اللّٰہ جان