2025-12-12@15:51:37 GMT
تلاش کی گنتی: 10235

«امیدوار خوشحال»:

    لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مطالبے کا انتظار کیے بغیر خود ہی انہیں نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) میں حصہ دینا چاہیے، دونوں خطوں کے مالی حقوق کو آئینی اور منظم طریقے سے طے کرنا ناگزیر ہے، تاکہ ہر سال ان کی ضرورت کے مطابق مخصوص بجٹ فراہم کیا جا سکے۔  گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات کے لیے ٹکٹ ہمیشہ میرٹ پر دیے جائیں گے اور اس اصول پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،  پارٹی کے اندرونی اختلافات نے ماضی میں کئی نشستوں پر نقصان پہنچایا، اس...
    سٹی 42: شہر قائد میں ای چالان، ٹریکرز کے باوجود حادثہ کا سلسلہ جاری  ہے ۔کراچی کا ہیوی ٹریفک شہریوں کی جان کا دشمن بننے لگا چند گھنٹوں کے دوران ہیوی ٹریفک سے حادثات میں چار افراد جان سے گئےکورنگی 100 کوارٹر میں ٹینکر کی زد میں آکر دس سالہ فرحان جان سے گیا۔ سپر ہائی وے بحریہ ٹاؤن کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم سے خاتون سمیت تین افراد جانبحق ایک زخمی ہوا۔   کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب خشک سالی, خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی رواں سال مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی ۔ہیوی ٹریفک سے گیارہ ماہ میں 250 سے زائد افراد جان سے گئے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینیٹر ناصر بٹ کا کہنا ہے کہ قمرباجوہ اور تین ججوں کا احتساب ہونا چاہیے اور ان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے چاہییں۔ ادارے نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا احتساب کرکے تاریخ میں پہلی مثال قائم کی ہے، یقین ہے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کا بھی احتساب کیا جائے گا۔ نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سینیٹر ناصر بٹ کا مزید کہنا تھا کہ فیض حمید اتنی دور تک چلے گئے تھے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی باز نہیں آئے، ادارے نے ان کا احتساب کرکے درست قدم اٹھایا ہے۔ناصر بٹ نے سابق چیف جسٹسز ثاقب نثار، آصف سعید کھوسہ اور جج اعجاز الاحسن کے...
    پشاور: صحافت کے بنیاد پر غیر متعلقہ شخص کی سول ایوارڈ کے لیے نامزدگی پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔  سینیئر صحافی شمیم شاہد نے رحمان اللہ ایڈووکیٹ کی توسط سے ضیاء الحق سرحدی کی سول ایوارڈ کے لیے نامزدگی کے خلاف درخواست پشاور ہائیکورٹ میں دائر کردی، درخواست میں وفاقی حکومت، صوبائی حکومت ، وزارت اطلاعات اور ڈپٹی سیکرٹری ایواڈ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ وہ سینیئر جرنلسٹ ہے اور کئی قومی اور بین الاقوامی نشریاتی اداروں سے وابستہ رہ چکا ہے اور اس وقت بھی صحافت کے میدان سرگرم عمل ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ 23 مارچ اور 14 اگست کو ہر سال مختلف پیشوں سے وابستہ افراد کو سول ایوارڈز...
    —فائل فوٹو  پاکستان میں چھوٹے موبائل فون آپریٹرز کے لائسنس کے اجراء سے متعلق راہ ہموار ہو گئی۔وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے موبائل ورچوئل نیٹ ورک آپریٹر (ایم وی این او) لائسنس منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھجوا دیا۔موبائل ورچوئل نیٹ ورک آپریٹرز فریم ورک گزشتہ ایک سال سے وزارتِ آئی ٹی کے پاس زیرِ التواء تھا۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے گزشتہ سال نومبر میں ایم وی این او فریم ورک وزارتِ آئی ٹی کو بھجوایا تھا۔پی ٹی اے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ایم وی این او کے لیے درخواستیں وصول کرنا شروع کرے گا۔
    اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خاتمے کیخلاف تسلسل کیساتھ کارروائیوں میں 712 کنال سے زائد قیمتی سرکاری اراضی واگزار WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خاتمے کیخلاف گرینڈ آپریشن تیزی سے جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ڈپلومیٹک انکلیو سے ملحقہ علاقے میں انسداد تجاوزات آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ اس آپریشن کے دوران ابتک اربوں روپے مالیت کی 712 کنال سے زائد قیمتی سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی۔ ایک ماہ سے زائد عرصہ سے جاری انسداد...
    نئیروبی، (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، ڈاکٹر مصدق ملک نے کینیا کے دارالحکومت نئیروبی میں منعقد ہونے والی اقوامِ متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی (UNEA-7) کے ساتویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ یہ عالمی سطح کا فورم “ایک مضبوط اور لچکدار کرۂ ارض کے لیے پائیدار حل کی پیش رفت” کے عنوان کے تحت منعقد ہوا، جس میں 193 رکن ممالک کے نمائندوں کے علاوہ سول سوسائٹی، سائنس دانوں، ترقیاتی اداروں اور نجی شعبے کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران عالمی ماحولیاتی پالیسیوں کی تشکیل، ترجیحات کے تعین اور بین الاقوامی ماحولیاتی قوانین کو مضبوط بنانے سے متعلق امور پر تفصیلی غور و فکر کیا گیا۔ مندوبین نے موسمیاتی لچک، موافقت،...
    ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ غزہ میں جاری جنگ بندی نہایت نازک ہے۔ اسے مستقل بنانے کے لیے عالمی برادری کی مضبوط اور مسلسل حمایت اشد ضروری ہے۔ ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں منعقدہ انٹرنیشنل پیس اینڈ ٹرسٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیلی خلاف ورزیوں کے باوجود  غزہ میں جنگ بندی قائم ہے تاہم اس کی نازک صورتحال عالمی برادری کی توجہ اور مؤثر کردار کی متقاضی ہے۔ غزہ میں جاری جنگ بندی نہایت نازک ہے اور اسے مستقل بنانے کے لیے عالمی برادری کی مضبوط اور مسلسل حمایت اشد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ  یہ جنگ بندی نازک ہے، عالمی برادری کی حمایت مضبوط اور...
    گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعظم شہباز شریف سے صوبے میں چار دانش اسکول بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دانش اسکول چترال، پشاور، ڈی آئی خان اورملاکنڈ میں بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم نے چترال میں دانش سکول کا اعلان کردیا ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صحافیوں کو ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ وزیراعظم سے خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں اور منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کرنے کے حوالے سے بات کی ہے وزیراعظم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بھی دانش اسکول بنائے جائیں۔  گورنر کی جانب سے چترال، ڈی آئی خان، پشاور اور ملاکنڈ کا مطالبہ کیا گیا۔ وزیراعظم چترال میں دانش اسکول بنانے کا اعلان کرچکے ہیں جبکہ نئے مالی...
    ---فائل فوٹو  جامعہ کراچی کی جانب سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن  (ایچ ای سی) کی نئی الحاق پالیسی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے پالیسی پر نظرِثانی کے لیے ایچ ای سی کو خط لکھا ہے۔وی سی جامعہ کراچی کا کہنا ہے کہ مالی اور انفرا اسٹرکچر شرائط چھوٹے کالجز کے لیے مشکلات پیدا کریں گی، دو کروڑ کے اثاثوں کی شرط کم وسائل والے اداروں کے لیے ناقابل قبول ہے۔وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا ہے کہ غیرالحاق شدہ کالجز کے لیے دوبارہ الحاق کا کوئی واضح طریقہ کار نہیں دیا گیا، نئی ایچ ای سی پالیسی یونیورسٹی کی خودمختاری میں براہِ راست مداخلت ہے، الحاق شدہ کالجز کی نگرانی...
    نامور ہدایتکارہ اور فلم ساز سنگیتا نے ڈرامہ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ صائمہ نور کو ہراساں کیے جانے کا واقعہ بیان کردیا۔ دو روز قبل سنگیتا نے شیرا کوٹ تھانے میں دی گئی درخواست میں الزام لگایا تھاکہ ان کے ڈرامے کی ریکارڈنگ کے دوران نامعلوم افراد نے سیٹ پر فنکاروں کو ہراساں کیا۔ جس کے بعد لاہور پریس کلب میں ہدایتکار ہ سنگیتا نے سید نور اور ڈرامے کی دیگر کاسٹ کے ہمراہ پریس کانفرس کی۔اس دوران سید نور نے کہا کہ ہم معاشرے میں لوگوں کو انٹرٹینمنٹ فراہم کرتے ہیں لیکن اس کے برعکس ہمیں تکلیفیں ملتی ہیں، صائمہ کو سیٹ پر ہراساں کیا گیا اس بار تو انہوں نے بہادرانہ انداز میں مقابلہ کرلیا لیکن اگر...
    کراچی: کشمیری رہنما مشعال ملک نے ریاست پاکستان سے بھارت میں قید یاسین ملک کی رہائی کے لیے مقدمہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ بھارت ہر صورت کشمیری لیڈر کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر سولی پر چڑانا چاہتا ہے۔ کراچی میں پاکستان ہندو کونسل کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کشمیری و سماجی رہنما مشعال ملک نے بھارت کی قید میں کشمیری رہنما یاسین ملک کی رہائی کے لیے مقدمہ اقوام متحدہ کی عدالت میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان سمیت پوری قوم و دوست ممالک کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری رہنما یاسین ملک کے لیے اپنی آواز بلند کرے،...
    ---فائل فوٹو  جوئے کے خاتمے کے لیے پنجاب پولیس کی جانب سے کی گئی متعدد کارروائیوں کے دوران رواں سال 3 ہزار 607 قمار بازوں کو گرفتار کیا گیا۔پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور شہر کے مختلف تھانوں میں 908 مقدمات درج جبکہ گرفتار ملزمان سے ایک کروڑ 72 لاکھ 39 ہزار روپے سے زائد رقم برآمد کی گئی۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر کے دفتر (سی سی پی او) کا کہنا ہے کہ آن لائن جوئے کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی جائے گی۔
    افغانستان میں طالبان حکومت کے تحت خواتین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی برداری نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ افغان میڈیا ’’آماج نیوز‘‘ کے مطابق 56 ممالک نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں خواتین کو منظم امتیازی سلوک، بے توقیری اور بنیادی حقوق کی شدید پابندیوں کا سامنا ہے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ملک میں خواتین کی تعلیم، ملازمت اور آزادانہ نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد ہیں، جبکہ لڑکیوں کی ثانوی اور اعلیٰ تعلیم پر چار سال سے مکمل پابندی جاری ہے۔ اقوام متحدہ کی نائب خصوصی نمائندہ برائے افغانستان جیورگیٹا گیگنن نے کہا کہ طالبان حکومت خواتین اور لڑکیوں کو عوامی زندگی کے تمام...
    بنگلادیشی الیکشن کمیشن نے بنگلادیش میں انتخابات 12 فروری 2026 کو کرانے کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ سال 5 اگست کو طلبہ کے احتجاج پر اس وقت کی وزیراعظم حسینہ واجد اپنا 15 سالہ دور اقتدار چھوڑنے پر مجبور ہوئی تھیں۔ بنگلادیش میں طلبہ احتجاج کے بعد سابق وزیراعظم حسینہ واجد بنگلادیش چھوڑ کر بھارت فرار ہوگئی تھیں۔ حسینہ واجد کے فرار ہونے کے بعد سے بنگلادیش میں عبوری حکومت نوبیل انعام یافتہ محمد یونس نے سنبھالی تھی۔ واضح رہے کہ 5 اگست کو بنگلادیش میں عام انتخابات آئندہ سال فروری میں کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق یہ اعلان بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے کیا تھا۔ ان کا...
    امریکا میں اوپن اے آئی اور مائیکروسافٹ کے خلاف دائر کیے گئے ایک مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی نے ایک شخص کے وہم اور شکوک کو بڑھاوا دیا، جس کے نتیجے میں اس نے اپنی 83 سالہ والدہ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ غیر ملکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق 56 سالہ اسٹین ایرک سولبرگ نے اگست 2024ء میں اپنی والدہ سوزین ایڈمز کو تشدد کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا اور بعد میں خود کو چاقو مار کر اپنی جان لے لی۔ مقتولہ سوزین ایڈمز کے خاندان نے کیلیفورنیا کی عدالت میں دائر درخواست میں بتایا کہ سولبرگ کئی ماہ تک چیٹ جی پی ٹی سے...
    پاکستان طویل عرصے سے دنیا کے سامنے یہ مقدمہ رکھ رہا تھا کہ افغانستان سے مسلسل دہشتگردی کے واقعات ہورہے اور وہاں موجود طالبان حکومت ان دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہی ہے، تاہم جب تمام تر کوششوں کے باوجود حالات قابو میں نہ آئے تو پاکستان نے اپنے دفاع میں کارروائی شروع کی جس کے بعد افغانستان مذاکرات کرنے پر مجبور ہوا اور اب اس صورتحال میں گزشتہ روز ایک مثبت پیشرفت یہ ہوئی ایک ہزار علما پر مشتمل جرگے نے اعلان کیا کہ افغانستان سے کسی دوسرے ملک پر حملہ کرنے والے باغی تصور ہوں گے اور چند ہی گھنٹوں بعد طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے واضح کیا ہے کہ افغان شہریوں کو افغانستان سے باہر...
    وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، انکا کہنا تھا کہ وینزویلا میں اب صورتحال جلد ہی زمینی کارروائی تک پہنچنے والی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی بڑھنے لگی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے خلاف زمینی کارروائی کا عندیہ دیدیا۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وینزویلا میں اب صورت حال جلد ہی زمینی کارروائی تک پہنچنے والی ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ وینزویلا سے ہونے والی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر )حیدر آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کی جانب سے پاکستان سنگل ونڈو (PSW) کے ساتھ تاجروں اور صنعتکاروں کے لیے امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کی تمام دستاویزاتی ضروریات ایک پلیٹ فارم سے رسائی کے لیے آگاہی سیمینار کاچیمبر سیکرٹریٹ میں انعقاد کیا گیا۔ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے رضوان صمد ڈپٹی مینیجر چینج مینجمنٹ اور پاکستان سنگل ونڈو نے بتایا کہ پی ایس ڈبلیو پاکستان میں تجارتی عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنے والا ایک جامع ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو امپورٹ، ایکسپورٹ اور ٹرانزٹ ٹریڈ کے تمام مراحل کو ایک ہی پورٹل پر یکجا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تاجر اپنے تمام امپورٹ اور ایکسپورٹ سے متعلقہ امور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پہاڑ ہمارے سیارے کے توازن اور خوبصورتی کے ضامن ہیں، لہٰذا ان کا تحفظ کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں قدرتی حسن برقرار رکھنے کے لیے سیاحوں میں شعور اجاگر کرنا نہایت ضروری ہے تاکہ ماحولیات کو نقصان پہنچائے بغیر سیاحت کو فروغ مل سکے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ عالمی سطح پر ہر سال لاکھوں سیاح پہاڑی علاقوں کا رخ کرتے ہیں، جو کسی بھی ملک کی معیشت کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پاکستان بھی اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ حسین پہاڑی نعمتوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ملک سے پولیو کے کیسزکم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے‘گزشتہ سال پولیو کے74کیسزتھے جبکہ رواں سال 30کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سال 2025 کی آخری ملک گیر انسدادِ پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر کیا۔سید مصطفٰی کمال نے کہا کہ ہم ملک سے پولیو کے کیسزکم کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، اس مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ بچوں کوپولیوسے بچاﺅ کے قطرے پلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کچھ شہروں بشمول پشاور،کراچی اورلاہور پولیو وائرس موجود ہے، بچوں کو پولیو وائرس سے بچانے کےلیے مہم کے دوران قطرے ضرور پلائے جائیں۔ وزیر صحت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(سٹاف رپورٹر)حیسکو کی آفیشل فیس بک پر چیف ایگزیکٹو حیسکو کی بجلی صارفین کو بجلی کی ترسیل کی فراہمی کی ویڈیو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حیسکو ریجن میں کریہ کریہ بجلی کے قمقمے روشن ہیں جبکہ عملایہ ہے کہ حیدرآباد کا تاریخی نامور ، معروف گائوں وانکی وسی گذشتہ کئی ماہ سے بجلی سے محروم ہے ، بیمار ، بزرگ ، گھریلو خواتین ، شیر خوار بچے پلٹ پلٹ کر بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں ، فی الفور وانکی وسی کی بجلی بحال کرکے صارفین بجلی کو سہولت فراہم کی جائے ۔ یہ بات کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان ضلع حیدرآباد کے سیکریٹری کامریڈ اقبال نے ایک بیان میں کہی ۔ کامریڈ اقبال نے کہا کہ...
    کراچی (سٹاف رپورٹر) کشمیری رہنما مشعال ملک نے ریاست پاکستان سے بھارت میں قید یاسین ملک کی رہائی کے لیے مقدمہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ بھارت ہر صورت کشمیری لیڈر کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر سولی پر چڑھانا چاہتا ہے۔ کراچی میں پاکستان ہندو کونسل کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کشمیری و سماجی رہنما مشعال ملک نے کہا پاکستان سمیت پوری قوم و دوست ممالک کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری رہنما یاسین ملک کے لیے اپنی آواز بلند کرے۔ ان کی رہائی کے لیے میں عالمی سطح پر مہم کا آغاز کر رہی ہوں۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا پاکستان میں مختلف مذاہب کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251212-01-7 اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک) حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو پاکستانی قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت  کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرقوانین پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو کارروائی کی جائے گی۔اسلام آباد میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری اور وزیرمملکت برائے قانون بیرسٹر دانیال نے مشترکہ پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت اور افغانستان سے بیٹھ کر پاکستان میں سوشل میڈیا پر دہشتگردی پر مبنی مواد چلایا جارہا ہے، سوشل میڈیا کمپنیوں کوپہلے بھی کہا تھا پاکستانی قوانین پر عمل کریں۔ طلال چودھری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر افغانستان کے حکومتی اداروں کے آفیشل اکاونٹس سے دہشتگردی پر مبنی مواد پھیلایا جارہا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ چائلڈ پورنو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251212-08-17 کراچی (مانیٹر نگ ڈ یسک) کشمیری رہنما مشعال ملک نے ریاست پاکستان سے بھارت میں قید یاسین ملک کی رہائی کے لیے مقدمہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ بھارت ہر صورت کشمیری لیڈر کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر سولی پر چڑانا چاہتا ہے۔  کراچی میں پاکستان ہندو کونسل کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کشمیری و سماجی رہنما مشعال ملک نے بھارت کی قید میں کشمیری رہنما یاسین ملک کی رہائی کے لیے مقدمہ اقوام متحدہ کی عدالت میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان سمیت پوری قوم و دوست ممالک کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری رہنما یاسین ملک کے لیے اپنی آواز بلند...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر ) ایف پی سی سی آئی یو اے ای بزنس کونسل کے چیئرمین دیوان فخرودین نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر امارات کی قیادت، عوام اور وہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن نہ صرف امارات کے اتحاد اور ترقی کا اہم سنگِ میل ہے بلکہ پاکستان کے لیے بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ دونوں ممالک کے تعلقات دہائیوں سے بھائی چارے، باہمی اعتماد، احترام اور وسیع معاشی تعاون کی بنیاد پر پروان چڑھتے آئے ہیں۔دیوان فخرودین نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات صرف سفارتی نوعیت کے نہیں بلکہ اسٹرٹیجک پارٹنرشپ کی حیثیت اختیار...
    کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو—فائل فوٹو کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ کراچی میں موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں 18 فیصد کمی ہوئی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ موبائل چھیننے کی وارداتوں میں تشدد ہوتا ہے۔کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ موبائل چھیننا سب سے زیادہ ہونے والا جرم ہے۔
    دنیا بھر میں انٹرنیشنل ماؤنٹین ڈے ہر سال 11 دسمبر کو منایا جاتا ہے، جس کا مقصد پہاڑی ماحولیاتی نظام اور وہاں بسنے والی کمیونٹیز کے مسائل سے متعلق آگاہی بڑھانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی بحران: 2025 گلیشیئرز کے تحفظ کا سال قرار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو 2003 میں باقاعدہ تسلیم کیا، ایک سال بعد جب 2002 کو انٹرنیشنل ایئر آف ماؤنٹینز قرار دیا گیا تھا۔ پہاڑ دنیا کو پانی، معدنیات اور زرعی وسائل فراہم کرتے ہیں اور دنیا کی تقریباً 15 فیصد آبادی انہی علاقوں میں آباد ہے۔ Mountains are home to 1+ billion people, and are a key source of food & fresh water. Yet, the climate crisis & overexploitation present serious threats...
    ٹائم میگزین نے اعلان کیا کہ 2025 کا پرسن آف دی ایئر وہ افراد ہیں جنہوں نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو تخیل، ڈیزائن اور تعمیر کے ذریعے معاشرے کے مختلف شعبوں میں نمایاں اثرات ڈالے ہیں۔ ٹائم کے ایڈیٹر ان چیف سام جیکبز نے قارئین کے نام خط میں لکھا کہ پرسن آف دی ایئر دنیا کی توجہ ان لوگوں کی جانب مرکوز کرنے کا ایک طاقتور طریقہ ہے جو ہماری زندگیوں کو تشکیل دیتے ہیں۔ اور اس سال، کسی کا اثر اے آئی کے معماروں سے زیادہ نہیں تھا۔ یہ بھی پڑھیے: عالمی خلائی کانفرنس: سیٹلائٹ ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت پر عالمی سطح کے تبادلے کا آغاز انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ سال تھا جب مصنوعی...
    حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو پاکستانی قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو کارروائی کی جائے گی۔ اسلام آباد میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور وزیرمملکت برائے قانون بیرسٹر دانیال نے مشترکہ پریس بریفنگ کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا اور افغانستان سے بیٹھ کر پاکستان میں سوشل میڈیا پر دہشتگردی پر مبنی مواد چلایا جارہا ہے، سوشل میڈیا کمپنیوں کوپہلے بھی کہا تھا پاکستانی قوانین پر عمل کریں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستانی قوانین پر عمل نا کیا تو کارروائی کی جائے گی، افغانستان کے حکومتی اداروں کے آفیشل اکاونٹس سے دہشتگردی پر مبنی مواد پھیلایا جارہا ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ سوشل...
    جیکب آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کو دو جہانوں کی عورتوں کی سردار قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ذات اقدس عالم انسانیت خصوصاً صنف نسواں کے لیے بہترین اسوہ حسنہ اور حقیقی رہنماء ہے۔ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپؑ کو دو جہانوں کی عورتوں کی سردار قرار دیا۔ آپ وہ عظیم ہستی ہیں جن کے احترام میں سرورِ کائناتؐ خود کھڑے ہو جایا کرتے تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے...
    سٹی 42: خوارج  کے دہشتگردانہ عزائم ، شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی کے گاؤں عیسوڑی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ شمالی وزیرستان کے علاقہ  عیسوڑی میں فتنہ الخوارج کا چھوڑا ہوا پرانا بارودی مواد پھٹنے سے مدرسہ میں دھماکہ  ہوا۔ دھماکہ کے نتیجے میں 2  معصوم بچے شہید، 8  بچے زخمی  ہوگئے ۔ مقامی طبی اداروں سے رابطہ کر کے ہنگامی صورتحال پر بچوں کا علاج کرایا جا رہا ہے ۔حادثہ معصوم بچوں کے خوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد سے کھیلنے کے باعث پیش آیا ۔وار آن ٹیرر کے دوران خیبرپختونخوا میں خوارج نے دہشتگردی پھیلانے اور سیکیورٹی فورسز کا راستہ روکنے کیلئے وسیع پیمانے پر بارودی سرنگیں بچھائیں۔ماضی میں عیسوڑی کے نواحی پہاڑ ، خوارج کے مذموم...
    شمالی وزیرستان کے علاقہ عیسوڑی میں فتنۃ الخوارج کا چھوڑا ہوا پرانا بارودی مواد پھٹنے سے مدرسہ میں دھماکے کے نتیجے میں 2  بچے شہید اور 8  زخمی  ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق مقامی طبی اداروں سے رابطہ کر کے ہنگامی صورتحال پر بچوں کا علاج کرایا جا رہا ہے، حادثہ معصوم بچوں کے خوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد سے کھیلنے کے باعث پیش آیا۔ وار آن ٹیرر کے دوران خیبرپختونخوا میں خوارج نے دہشتگردی پھیلانے اور سیکیورٹی فورسز کا راستہ روکنے کیلئے وسیع پیمانے پر بارودی سرنگیں بچھائیں، ماضی میں عیسوڑی کے نواحی پہاڑ، خوارج کے مذموم ارادوں کی تکمیل کی کمین گاہ رہے ہیں۔ اس سے قبل بھی باجوڑ، لکی مروت اور  کئی دیگر علاقوں میں ایسے حادثات پیش آ چکے...
    لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پہاڑ ہمارے سیارے کے توازن اور خوبصورتی کے ضامن ہیں، لہٰذا ان کا تحفظ کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں قدرتی حسن برقرار رکھنے کے لیے سیاحوں میں شعور اجاگر کرنا نہایت ضروری ہے تاکہ ماحولیات کو نقصان پہنچائے بغیر سیاحت کو فروغ مل سکے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ عالمی سطح پر ہر سال لاکھوں سیاح پہاڑی علاقوں کا رخ کرتے ہیں، جو کسی بھی ملک کی معیشت کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پاکستان بھی اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ حسین پہاڑی نعمتوں سے مالا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کی خصوصی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے کے لیے اشک آباد روانہ ہو گئے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف ترکمانستان میں منعقدہ بین الاقوامی فورم میں شرکت کریں گے، جس کا مقصد سال برائے امن و اعتماد 2025، عالمی دن برائے غیر جانبداری اور ترکمانستان کی تیس سالہ مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ کے موقع پر عالمی سطح پر تعلقات اور اعتماد سازی کو فروغ دینا ہے۔رپورٹ کے مطابق دورے کے دوران وزیرِ اعظم نہ صرف ترکمانستان کے صدر کے ساتھ ملاقات کریں گے بلکہ فورم میں شریک دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ بھی...
    عدالت نے کہا تھا کہ عبوری ضمانت کی مدت کے دوران عمر خالد صرف اپنے اہل خانہ، رشتہ داروں اور دوستوں سے ملاقات کرسکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی تشدد کیس کے ملزم عمر خالد نے بہن کی شادی میں شرکت کے لئے دہلی کی ککڑڈوما کورٹ میں عبوری ضمانت کی درخواست دی تھی۔ ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے عمر خالد کو عبوری ضمانت دے دی۔ عمر خالد نے اپنی بہن کی شادی میں شرکت کے لئے 14 دسمبر سے 29 دسمبر تک عبوری ضمانت کی درخواست کی تھی، ان کی بہن کی شادی 27 دسمبر کو مقرر ہے۔ سپریم کورٹ اس وقت عمر خالد اور دیگر شریک ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کر...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہءِ ترکمانستان وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کی دعوت پر اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر اشک آباد ترکمانستان کیلئے روانہ وزیرِ اعظم اشک آباد میں منعقدہ بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد (International Year of Peace and Trust-2025)، عالمی دن برائے غیر جانبداری (International Day of Neutrality) اور ترکمانستان کی تیس سالہ مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ فورم میں شرکت کریں گے. وزیرِ اعظم ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کے ساتھ ساتھ فورم میں شریک عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے. نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزیر بجلی سردار اویس خان لغاری، وفاقی...
     شاہد سپرا:حج 2026 کے آپریشن کے دوران خدامُ الحجاج کی بھرتی کے حوالے سے جعلساز سرگرم ہو گئے ہیں۔  وزارتِ مذہبی امور نے درخواست گزاروں اور عوام کو سختی سے خبردار کیا ہے کہ جعلساز کیسے دھوکا دے رہے ہیں؟ مختلف جعلی آرگنائزیشنز خود کو وزارت سے منظور شدہ ظاہر کر رہی ہیں,اخبارات میں جعلی اشتہارات بھی دیئے گئے ہیں,موبائل نمبرز کے ذریعے رابطے کیے جا رہے ہیں تاکہ ٹریس کرنا مشکل ہو۔ وزارتِ مذہبی امور کی ہدایات کے مطابق صرف منظورشدہ کمپنیوں کے ذریعے درخواست جمع کروائیں،موبائل فون پر رابطہ نہ کریں ، ہمیشہ لینڈ لائن نمبر پر تصدیق کریں،درخواست دینے سے پہلے کمپنی کا ریکارڈ وزارت کے آفیشل چینلز سے لازماً چیک کریں۔ باغبان پورہ کی خواتین نے...
    پہاڑوں کا عالمی دن ہر سال 11 دسمبر کو منایا جاتا ہے، تاکہ پہاڑی ماحول کے تحفظ کا شعور بیدار کیا جا سکے۔ وادی نیلم کے پہاڑی سلسلے جو اپنی قدرتی خوبصورتی اور سر سبز شاداب نظاروں کے لئے مشہور ہیں۔ 11 دسمبر پہاڑوں کا عالمی دن جس کو منانے کا مقصد پہاڑی ماحولیاتی نظام کے تحفظ ،پائیدار ترقی اور پہاڑی آبادی کی فلاح و بہبود کے لئے آگاہی پیدا کرنا ہے۔ وادی نیلم، گھنے جنگلات، آبشاروں، سر سبز وادیوں، بلند برف پوش چوٹیوں اور قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے مشہور ہیں۔ وادی نیلم میں بلند چوٹیاں واقع ہیں، جن میں سروالی 20754 فٹ، ہری پربت 18500 فٹ، گنجا پہاڑ 14000 فٹ بلند ہیں، سر والی چوٹی آزاد کشمیر کی...
    سینیٹ کی ہاؤسنگ اور ورک کمیٹی نے آج اہم اجلاس میں زمین کے تنازعات، ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور شہیدِ ملت ہاؤسنگ پروجیکٹ میں لفٹ کی تنصیب سے متعلق فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ کمیٹی نے متعلقہ حکام کو مسائل کے جلد از جلد حل کے لیے ہدایات جاری کیں تاکہ وزارت کے کاموں کی روانی اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ زمین کے تنازعات پر توجہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر ناصر محمود نے کہا کہ اس سال وزارت ہاؤسنگ میں 5 سیکرٹری تبدیل ہو چکے ہیں، جس سے وزارت کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک افسر کو کافی مدت تک برقرار رکھا جانا چاہیے تاکہ کام میں تسلسل اور موثر نتائج حاصل...
    کراچی میں بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایسی گروہ بندی کا سراغ لگا لیا جو رینٹ کی گاڑی استعمال کرکے اسٹیل مل سے منظم طریقے سے لوہا اور کاپر چوری کررہی تھی۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے چوری شدہ سامان اور استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرلی۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی پولیس کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 14 ملزمان گرفتار بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اسٹیل مل سے لوہا اور کاپر چوری میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان رینٹ کی گاڑی استعمال کر کے چوری شدہ سامان مختلف گوداموں میں فروخت کیا کرتے تھے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان...
    ‏قوم برسوں فیض حمید، جنرل باجوہ کے بوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قوم برسوں فیض حمید اورجنرل باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔خواجہ آصف نے اپنے بیان میں دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ ہمیں معاف کرے، اللہ طاقت اور اقتدار کو ‏اللہ کی عطا سمجھ کر اس کی مخلوق کے لیے استعمال کی توفیق عطا فرمائے، خوف خدا حکمرانوں کا شیوہ بنے، آمین۔واضح رہے کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی، سزا کا اطلاق 11 دسمبر 2025 سے شروع ہو گا، فیض...
    — فائل فوٹو  وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے والدین کو ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔مصطفیٰ کمال نے قومی انسدادِ پولیو مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ملک بھر میں پولیو مہم 15 تا 21 دسمبر منعقد کی جائے گی، والدین سے اپیل ہے کہ وہ پولیو ورکرز سے تعاون کریں، اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو وائرس سے بچانے کےلیے انہیں 2 قطرے لازمی پلوائیں۔اُنہوں نے کہا کہ علماء کرام بھی پولیو مہم میں اپنا کردار ادا کریں، ممبران اسمبلی اپنے بچے یا رشتہ دار کے بچوں کو قطرے پلائیں اور 30 سیکنڈز کی ویڈیو بنا کر شیئر کریں۔وفاقی وزیر صحت نے مزید...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے 14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنا دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیض حمید کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی 15 ماہ تک جاری رہی۔ مقدمے میں اُن پر چار سنگین الزامات کے تحت کارروائی کی گئی، جن میں سیاسی سرگرمیوں میں مداخلت، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال، اور بعض افراد کو غیر قانونی نقصان پہنچانا شامل تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ طویل سماعت کے بعد سابق لیفٹیننٹ جنرل کو تمام الزامات میں قصوروار قرار دیا گیا۔ عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کا...
    ---فائل فوٹو  نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے تعاون سے فنگر پرنٹس تصدیق کا نیا نظام متعارف کروادیا گیا۔اعلامیے کے مطابق درخواست گزار نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ سے فنگر پرنٹس کی تصدیق کرسکیں گے، فنگرپرنٹس تصدیق میں مسائل پر چہرے کی تصدیق کا آپشن بھی میسر ہوگا۔ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کے مطابق اوورسیزپاکستانیز کی آن لائن فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مسائل کی شکایات تھیں، سہولت سے اوورسیز پاکستانی اور سینئر سیٹیزن خصوصی طور پر مستفید ہوسکیں گے۔مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شہریوں کی آسانی کے لیے ہر ممکن اور جدید سہولتیں متعارف کروائی جا رہی ہیں۔
    عالمی ادارے کے سیکریٹری جنرل کے نام یادداشت میں ان پر زور دیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو روکنے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے ایک وفد نے سید فیض نقشبندی کی قیادت میں اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر کو ایک یادداشت پیش کی جس میں عالمی ادارے سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ ذرائع کے مطابق وفد...
    متحدہ عرب امارات نے رہائش اور امیگریشن قوانین کے نفاذ میں سختی کر دی ہے اور خبردار کیا ہے کہ سنگین خلاف ورزیوں پر پانچ ملین درہم (تقریباً 3.8 کروڑ روپے) تک جرمانے اور قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ اس میں غیر قانونی افراد کو پناہ دینا یا ملازمت فراہم کرنا شامل ہے۔ غیر ملکیوں کے داخلے اور قیام کے وفاقی قانون کے تحت وہ افراد جو غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والوں کو پناہ، ملازمت یا کسی قسم کی معاونت فراہم کریں گے انہیں کم از کم ایک لاکھ درہم (تقریباً 7.6 لاکھ روپے) جرمانہ اور قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ متعدد ملزمان یا منظم گروپوں کے معاملے میں جرمانے میں اضافہ ہو گا۔...
    توانائی کے بحران سے نبردآزما ہوتے ہوئے ملک کے بجلی کے شعبے میں گردشی قرضہ ایک بار پھر بےقابو ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔اگر مؤثر اصلاحاتی منصوبہ فوری نافذ نہ کیا گیا تو رواں مالی سال میں گردشی قرضے میں 734 ارب روپے کا بھاری اضافہ ہوسکتا ہے۔ تاہم حکومت نے آئی ایم ایف کے میمورنڈم آف فنانشل اینڈ اکنامک پالیسیز (MEFP) کے تحت طے شدہ اقدامات پر عملدرآمد کے ذریعے اس اضافی بہاؤ کو صفر تک لانے کا ہدف رکھا ہے۔موجودہ صورتحال میں اگر پالیسی ’جوں کی توں‘ رہی تو جون 2026 کے اختتام تک گردشی قرضہ موجودہ 1.615 ٹریلین روپے سے بڑھ کر 2.35 ٹریلین روپے تک پہنچ سکتا ہے۔وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مالی...
    غلام محمد صفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو زور زبردستی اور فوجی طاقت کے ذریعے ہرگز محکوم نہیں رکھا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام کوٹلی آزاد کشمیر میں عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ ذرائع کے مطابق ریلی میں کوٹلی کے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اقوامِ عالم کو واضح پیغام دیا کہ بھارت فوجی طاقت کے بل پر کشمیری قوم کو زیادہ عرصے تک محکوم نہیں رکھ سکتا۔ ریلی کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینئر غلام محمد صفی نے کی جبکہ کشمیری حریت رہنما پرویز احمد شاہ، شیخ عبدالماجد، راجہ خادم...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فنڈز کے تقسیم پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔ اپنے بیان میں مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ ‏پنجاب پاکستان کا سب سے زیادہ غریب اور مستحق افراد کا صوبہ ہے، دلیل یہ ہے 51 لاکھ پنجاب کے خواتین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے نمبر پر سندھ کے 26 لاکھ خواتین بینظیر انکم سپورٹ کے پیسے لیتے ہیں، خیبر ہختونخوا کے 22 لاکھ خواتین اور بلوچستان کے 4 لاکھ 85 ہزار خواتین بینظیر انکم سپورٹ فنڈز سے مستفید ہو رہے ہیں جبکہ اسلام آباد کے 21 ہزار خواتین بینظیر انکم سپورٹ سے فنڈز لیتے...
    نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹرمپ انتظامیہ نے ویزا حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کیلئے سخت شرائط متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت درخواست گزاروں کی گزشتہ 5 سال کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی مکمل جانچ کی جائے گی۔ امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن نے اس فیصلے کا نوٹس فیڈرل رجسٹر میں شائع کردیا ہے، جسے لازمی قرار دیا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق امریکی سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز یہ جانچ کرے گی کہ آیا درخواست دہندگان نے گزشتہ برسوں میں امریکا مخالف، یہود مخالف یا دہشت گردی سے متعلق کوئی مواد شیئر یا ترویج تو نہیں کی۔ تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس پالیسی پر عمل درآمد کب سے شروع ہوگا۔ ...
    ---فائل فوٹو  رواں سال صوبۂ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں جرائم کی شرح میں کمی دیکھی گئی۔پولیس ریکارڈ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2024ء اور 2025ء کے 11 ماہ کے تقابلی جائزے کے مطابق گھناؤنے جرائم میں مجموعی طور پر 52 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پولیس کے ریکارڈ کے مطابق ریسکیو ون فائیو پر کالز میں بھی 73 فیصد کمی آئی ہے۔اسی طرح ڈکیتیوں میں 49 اور راہزنی کی وارداتوں میں 73 فیصد کمی ہوئی، چوری کی وارداتوں میں بھی 30 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ جرائم میں کمی حکومتی سرپرستی، جدید ٹیکنالوجی کا نفاذ اور فورس کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔
    وزیرِخزانہ محمد اورنگزیب گلوبل ڈویلپمنٹ فنانس کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ تین روزہ کانفرنس میں 120 سے زائد عالمی و علاقائی اداروں کے 100 سے زائد مقررین شریک ہوں گے۔ وزیر خزانہ سعودی وزرات خزانہ کی اعلیٰ قیادت اور این ڈی ایف سے اہم دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کلائمیٹ فنانس تک رسائی پر گفتگو کریں گے، عالمی میڈیا کو انٹرویوز بھی دیں گے۔
    واشنگٹن: واشنگٹن ڈی سی میں سالانہ ونٹرنیشنل ایونٹ روایتی جوش و خروش سے منعقد ہوا، جس میں دنیا بھر کے تقریباً ستر سفارتخانوں نے شرکت کی۔ اس رنگارنگ عالمی ثقافتی تقریب میں پاکستانی ثقافت کا رنگ سب سے نمایاں رہا، جس نے غیر ملکی شرکاء کی خصوصی توجہ حاصل کی۔ تقریب میں امریکہ میں سفیر پاکستان، رضوان سعید شیخ نے خصوصی شرکت کی اور پاکستان کے منفرد، وسیع اور دلکش ثقافتی ورثے کو عالمی دنیا کے سامنے پیش کرنے پر اظہارِ مسرت کیا۔ سفیر پاکستان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عظیم ثقافتی ورثے کا امین ہے۔ ہماری ثقافت اپنی دل انگیز خوبصورتی اور حیرت انگیز تنوع کی وجہ سے ایک منفرد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص (نمائندہ جسارت)سمن گوٹھ میں RHC عمارت 90 فیصد مکمل، مگر تاحال غیر فعال انتہائی غریب آبادی بنیادی طبی سہولت سے محروم ۔ عوام کا ڈپٹی کمشنر سبھاش چندر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے قریبی علاقے سمن گوٹھ، تعلقہ شجاع آباد یوسی تاجو خاصخیلی، گوٹھ فضل پٹھان واڈ نمبر 3 میں قائم سول اسپتال رورل ہیلتھ سینٹر (RHC) کی عمارت 90 فیصد تک تعمیر ہو چکی ہے، مگر بدقسمتی سے اب تک اسپتال کا باضابطہ آغاز نہیں کیا جا سکا۔ عمارت تقریباً مکمل ہونے کے باوجود طبی خدمات شروع نہ ہونے پر علاقے کے انتہائی غریب اور پسماندہ عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں مقامی رہائشیوں کے مطابق اسپتال کی عمارت مکمل...
    لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن  کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ اس وقت ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کردار ادا کر رہی ہے اور اداروں پر تنقید کر کے عوام اور فوج کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت پاکستان پر دوبارہ وار کی سازش میں مصروف ہے اور مئی کی جنگ میں شکست آج تک بھارت کو ہضم نہیں ہوئی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سیاسی تنقید کے لیے پارٹی دستیاب ہے لیکن یہ کیسے ممکن ہے کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ کی اشتعال انگیزی کے مقدمے میں بریت کے فیصلے کے خلاف پراسیکیوشن کی اپیل پر سماعت ہوئی، عدالت نے ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ پراسیکیوشن نے مؤقف اختیار کیا کہ سیشن عدالت نے بریت کی درخواست پر فیصلہ دیتے وقت مقدمے کے اہم حقائق کو نظر انداز کیا۔ پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کے دوران شواہد پیش کیے جانے ہوتے ہیںلیکن سیشن عدالت نے فردِ جرم عاید ہونے سے پہلے ہی بریت کا فیصلہ دے دیا، جو نامناسب ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل سندھ منتظر مہدی ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالت کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال ٹاؤن بلاامتیاز خدمت کا مرکز بن چکا ہے جہاں عوام کے بلدیاتی مسائل تیزی سے حل کیے جارہے ہیں،اس سلسلے میں گلشن اقبال بلاک 4 اے میں تقویٰ امام بارگاہ سے قائداعظم کالونی تک سڑک کی ازسر نو تعمیر کا عمل سر انجام دے کر عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے دیگر کے ہمراہ جاری کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کوئی کچھ بھی کرتا رہے عوام کے ٹیکسز سے حاصل ہونے والا پیسہ، ایمانداری کے ساتھ ان ہی پر خرچ کیا جارہا ہے جس کے گلشن اقبال ٹاؤن کے عوام خود چشم دید گواہ ہیں۔ مذکورہ سڑک طویل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کے حامی نہیں ہوں۔ لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے موجودہ ملکی فضا کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک بار پھر سنگین خطرات سے دوچار ہے، افغانستان سے درپیش خدشات درست ثابت ہورہے ہیں لیکن پاکستانی فوج بہادری سے ان چیلنجز کا مقابلہ کر رہی ہے۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ سیاست اپنی جگہ مگر ملکی سلامتی اولین ترجیح ہے، اس موقع پر سب کو فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا چاہیے، خیبر پختونخوامیں گورنر راج لگانا میرا یا میری پارٹی کا مطالبہ نہیں ہے۔...
    اسلام آباد: وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیرمقام نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی منظم اور سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسئلے کے فوری حل کا مطالبہ کیا اور کہا کہ معرکہ حق میں فتح سے مسئلہ کشمیر ایک بات پھر عالمی بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اور کشمیر پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام "کشمیری لوگ حقوق کے حامل ہیں، محض تابع نہیں" کے عنوان سے ایک اہم سیمینار جموں و کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں سیاسی رہنماؤں، سابق سفیروں، انسانی حقوق کے ماہرین، محققین، میڈیا...
    پشاور میں خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سابق امیر کا کہنا تھا کہ ملک اور قوم کو درپیش مسائل اور مشکلات سے نکالنے کے لئے سیرت، کردار اور اعلی اخلاقی اوصاف کی حامل قیادت وقت کی اولین ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک اور قوم کو درپیش مسائل اور مشکلات سے نکالنے کے لئے سیرت، کردار اور اعلی اخلاقی اوصاف کی حامل قیادت وقت کی اولین ضرورت ہے، بدقسمتی سے آج ہمارے پارلیمنٹ میں ایسے نمائندے پہنچ چکے ہیں جن کا ضمیر نوٹ دیکھ کر بدل جاتا ہے۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے ایوان میں سپیکر قومی اسمبلی نے جب اعلان کیا کہ مجھے کچھ رقم ملی ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مستقبل میں اسرائیل پر حملوں میں کمی کی یقین دہائی کروا دی تاہم غیر مسلح ہونے سے صاف انکار کر دیا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے یقین دہانی کروائی کہ مزاحمتی تنظیم غزہ سے اسرائیل پر مستقبل میں ہونے والے حملوں کو روکنے کیلیے اقدامات کرے گی، لیکن انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ہتھیار ڈالنا تنظیم کیلیے ایسا ہے جیسے اس کی روح چھین لینا۔حماس رہنما خالد مشعل نے جنگ بندی مذاکرات کے پہلے مرحلے کے اختتام کے ساتھ اس کے تسلسل میں کمی کے خدشات کے درمیان اہم مسائل پر حماس کے مؤقف کی وضاحت کی۔منگل کو حماس نے کہا تھا...
    کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فور کے چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر نے ایک اور نوجوان کی زندگی کا چراغ گُل کر دیا۔17 سالہ طالب علم عابد گھر سے اسکول جانے کے لیے نکلا تھا۔مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی، ریسکیو ادارے نے رواں سال کے دوران ٹریفک حادثات کے تشویشناک اعداد و شمار جاری کر دیے۔ کراچی: واٹر ٹینکر کی کار، رکشہ اور موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی حادثے میں کار سوار دو خواتین، رکشہ ڈرائیو، اور راہ گیر زخمی ہوگیا۔ عابد عثمان پبلک ہائی اسکول کا گیارہویں جماعت کا طالب علم تھا اور وہ گھر سے اسکول جانے کے لیے نکلا تھا۔فور کے چورنگی کے قریب موٹر سائیکل پر جانے والا...
    صدر ن لیگ نواز شریف سے سینیٹر حافظ عبدالکریم کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے سینیٹر حافظ عبدالکریم نے ملاقات کی۔پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میاں نواز شریف سے سینیٹر حافظ عبدالکریم نے ملاقات کی جس میں ڈی جی خان کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر اسامہ عبدالکریم اور انس عبدالکریم بھی موجود تھے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہم دشمن کو چھپ کر نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفنس...
    ملزمان نے فروری 2020ء کے فسادات کی بڑی سازش سے متعلق کیس میں ضمانت دینے سے انکار کرنے والے دہلی ہائی کورٹ کے 2 ستمبر کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے فروری 2020ء کے دہلی فسادات سے متعلق "یو اے پی اے" کیس میں کارکنوں عمر خالد، شرجیل امام اور دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر آج اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس اروند کمار اور جسٹس این وی انجاریا کی بنچ نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا، ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو، سینیئر وکیل کپل سبل، ابھیشیک سنگھوی، سدھارتھ ڈیو، سلمان خورشید، اور سدھارتھ لوتھرا کے دلائل سنے۔ دہلی پولیس نے عمر خالد، شرجیل امام...
    رواں سال ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 244 ہو گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رواں سال تاحال مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 806 ہو گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں جاں بحق مردوں کی تعداد 632 خواتین کی تعداد 81 ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق رواں سال ٹریفک حادثات میں جاں بحق بچوں کی تعداد 71 ہے، جبکہ 22 بچیاں ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوئیں۔ رواں سال ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 596 ہے، زخمیوں میں 9081 مرد، 1815 خواتین، 536 بچے اور 164 بچیاں شامل ہیں۔ رواں سال ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 244...
    گرفتار باپ بیٹا نے اعتراف جرم بھی کر لیا۔ انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق واقعے کا منصوبہ گھر کے سربراہ اور بیٹے نے ملکر بنایا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رہائشی فلیٹ سے ماں بیٹی اور بہو کی لاشیں ملنے کے معاملے پر انویسٹی گیشن پولیس نے تہرے قتل کے واقعے کی گتھی سلجھاتے ہوئے گھر کے سربراہ اور بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے بیٹے کو باقاعدہ گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو گلشن اقبال بلاک ون کے رہائشی فلیٹ سے ماں بیٹی اور بہو کی لاشیں ملنے کے معاملے پر انویسٹی گیشن پولیس نے تہرے قتل کے واقعے کی گتھی سلجھا لی، انویسٹی گیشن پولیس نے گھر کے سربراہ اقبال اور گھر سے بے ہوشی کی حالت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے رہائشی فلیٹ میں گزشتہ چند روز قبل پیش آنے والے دل دہلا دینے والے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ایک فلیٹ سے تین خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا ہے کہ اتوار کو گلشنِ اقبال بلاک ون کے رہائشی فلیٹ سے ماں، بیٹی اور بہو کی لاشیں برآمد ہونے والے اس سنگین واقعے میں ملوث باپ اور بیٹے نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور انہیں باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں قتل کی وجوہات معاشی تنگی بتائی ہیں، متاثرہ فیملی نے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد...
    کراچی: گلشن اقبال کے رہائشی فلیٹ سے ماں بیٹی اور بہو کی لاشیں ملنے کے معاملے پر انویسٹی گیشن پولیس نے تہرے قتل کے واقعے کی گتھی سلجھاتے ہوئے گھر کے سربراہ اور بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے بیٹے کو باقاعدہ گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو گلشن اقبال بلاک ون کے رہائشی فلیٹ سے ماں بیٹی اور بہو کی لاشیں ملنے کے معاملے پر انویسٹی گیشن پولیس نے تہرے قتل کے واقعے کی گتھی سلجھا لی، انویسٹی گیشن پولیس نے گھر کے سربراہ اقبال اور گھر سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے بیٹے یاسین کو تہرے قتل کے الزام میں باقاعدہ گرفتار کر لیا، گرفتار باپ بیٹا نے اعتراف جرم بھی...
    کراچی کی سڑکوں پر تیز رفتار اور بے قابو واٹر ٹینکر نے ایک اور نوجوان کی زندگی چھین لی۔ نارتھ کراچی فور کے چورنگی کے قریب کالج جانے والے 18 سالہ عابد کو ٹینکر نے کچل دیا۔ عابد دو بہنوں کا اکلوتا بھائی اور والدین کا لاڈلا تھا، جبکہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔نارتھ کراچی فور میں آج صبح 18 سالہ عابد موٹرسائیکل پر کالج جانے کے لیے گھر سے نکلا۔ چند ہی قدم کے فاصلے پر بے قابو اور تیز رفتار واٹر ٹینکر نے اسے کچل دیا، جس کے نتیجے میں عابد موقع پر جاں بحق ہوگیا.حادثے کے بعد اہل علاقہ میں شدید غصہ پھیل گیا اور مقامی افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی۔ ڈرائیور موقع سے...
    پشاور میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سیکنڈ شفٹ عدالتوں کا افتتاح کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے ججز کو عوام کو انصاف کی فراہمی جلد ممکن بنانے کی ہدایت کی۔ رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ محمد زیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے شام کی عدالتیں ایبٹ آباد میں شروع کیں۔ سیکنڈ شفٹ کی دو عدالتوں کو پشاور میں فعال کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ شام کی عدالتوں کا بنیادی تصور جلد انصاف کی فراہمی ہے۔ ان عدالتوں کے قیام کا مقصد جو لوگ دن کے وقت نہیں آسکتے شام کے وقت عدالت میں پیش ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ شام کی عدالتوں سے مقدمات نمٹانے میں تیزی آئیگی۔ شام کی عدالتوں کے حوالے سے اس...
    متحدہ عرب امارات کے معروف انفلوئنسر خالد العامری کی سالگرہ میں ساؤتھ انڈین اداکارہ سنینا کی موجودگی نے سب کو حیران کردیا اور سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہوگیا۔ یہ چہ می گوئیاں اُس وقت اپنے عروج کو پہنچیں جب عرب دنیا کے مشہور زمانہ کنٹینٹ کریئٹر خالد العامری نے اپنی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ ان تصاویر میں سے ایک نے سب کی توجہ حاصل کرلی جس میں خالد العامری ایک خاتون کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں تاہم ان کا چہرہ نظر نہیں آ رہا۔ سالگرہ کی تصاویر کے اس البم میں اگلی ہی تصویر میں خالد العامری کی سیلفی ہے جو انھوں نے بھارتی اداکارہ سنینا یلا کے ساتھ بنائی ہے۔ خالد العامری کا ان تصویر کے...
    نارتھ کراچی بابا موڑ سے فور کے چورنگی کی جانب جاتے ہوئے کے الیکٹرک کے دفترکے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوارنوجوان کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوارنوجوان موقع پرجاں بحق ہوگیا، مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کو آگ لگادی۔ رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں ہیوی ٹریفک سے ہونے والے حادثات میں کمی نہ آسکی بدھ کی صبح خواجہ اجمیرنگری تھانے کے علاقےنارتھ کراچی بابا موڑ سے فورکے چورنگی کی جانب جاتے ہوئے کے الیکٹرک کے دفترکے قریب تیزرفتارواٹرٹینکرنے موٹرسائیکل سوارنوجوان کو روندھ ڈالا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوارنوجوان موقع پرجاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق نوجوان کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے قانونی کارروائی کے لیےعباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی حادثے کے بعد موقع...
    پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے بٹ کوائن مینا 2025 کانفرنس میں کہا کہ پاکستان بٹ کوائن اور ڈیجیٹل اثاثوں کو قیاس آرائی نہیں بلکہ مستقبل کی معیشت اور انفرا اسٹرکچر کا حصہ سمجھتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان نوجوانوں کو عالمی ڈیجیٹل معیشت میں معمار کے طور پر دیکھتا ہے، اور 240 ملین آبادی والے ملک کے لیے روایتی معاشی ماڈلز کافی نہیں رہے۔بلال بن ثاقب کے مطابق حکومت کرپٹو مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنے، عبوری لائسنسنگ دینے اور محفوظ سرمایہ کاری کا ماحول بنانے کے لیے تیز اقدامات کر رہی ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ ڈیجیٹل اثاثوں کی سرگرمیاں زیرِ زمین رہنے کے بجائے قانونی دائرے میں آئیں تاکہ صارفین کا تحفظ...
    بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں صدیوں پرانی قبائلی رسم نے ایک بار پھر انسانی وقار کو مجروح کردیا، جہاں چوری کے شبے میں 8 افراد کو اپنی بےگناہی ثابت کرنے کے لیے دہکتے انگاروں پر ننگے پاؤں چلنے پر مجبور کیا گیا۔ حیران کن طور پر جب کوئی شخص زخمی نہ ہوا تو جرگے نے انہیں بےگناہ قرار دے دیا، لیکن اس غیرقانونی فیصلے نے پورے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔ واقعہ یونین کونسل کوٹ خان محمد میں پیش آیا، جہاں ایک دکان میں چوری کے بعد دکاندار کے اصرار پر مقامی جرگہ بلایا گیا۔ جرگہ ارکان نے روایتی قبائلی طریقہ اپناتے ہوئے 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلنے کا حکم صادر کیا۔ یہ بھی پڑھیے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن میں وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف الیکشن عملے کو دھمکانے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی، سہیل آفریدی اور شہر ناز عمر ایوب کے وکلاء الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، درخواست گزار بابر نواز خان کے وکیل بھی الیکشن کمیشن میں موجود تھے۔ ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے نے کمیشن کو بتایا کہ سہیل آفریدی کے وکیل علی بخاری کے سسر وفات پا گئے ہیں، میں سہیل آفریدی کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کر رہا ہوں۔ ممبر کے پی کے نے سوال کیا کہ آپ سرکاری حیثیت میں کیسے ایک...
    ٹیسٹ ٹوئنٹی نوجوان کرکٹرز کے لیے عالمی پلیٹ فارم بن گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز دبئی: کرکٹ کے نئے فارمیٹ “ٹیسٹ ٹوئنٹی” نے جونیئر ٹیسٹ ٹوئنٹی چیمپئن شپ (جے ٹی ٹی سی) کے لیے CricHeroes کو آفیشل اسٹیٹس پارٹنر کے طور پر شراکت دار بنایا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 2026 میں عالمی سطح پر متعارف ہوگا۔ٹیسٹ ٹوئنٹی، جو اے بھی ڈویلیئر،میتھو ہیڈن،کلیو لویئڈاور ہربجھن سنگھ کی سرپرستی میں ہے، ٹیسٹ کرکٹ کی حکمت عملی اور ٹی 20کی شدت کو یکجا کرتا ہے۔ اس میں ہر ٹیم دو بار بیٹنگ اور بولنگ کرے گی، چار اننگز میں 20-20 اوورز کے ساتھ۔جے ٹی ٹی سی میں دنیا بھر سے چھ ایلیٹ فرنچائزز حصہ لیں گی، جن میں تین...
    پاکستان تحریک انصاف نے عالمی یومِ انسانی حقوق کے موقع پر اپنے سخت موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا تو انسانی حقوق کا عالمی دن منا رہی ہے، لیکن پاکستان میں یہ دن ایسے وقت آیا ہے جب موجودہ حکومت کے ساڑھے 3 سالہ دور میں انسانی حقوق کی پامالی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ پارٹی کے مطابق آئین میں درج بنیادی حقوق کو دانستہ اور منصوبہ بندی کے تحت نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ بنیادی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی پی ٹی آئی کے مطابق پاکستان کا آئین شہری آزادیوں، قانون کی حکمرانی اور انسانی وقار کی ضمانت دیتا ہے، مگر موجودہ دورِ حکومت میں بنیادی انسانی حقوق کو منظم طریقے سے پامال کیا گیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: رواں سال شہر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 806 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 632 مرد، 81 خواتین، 71 بچے اور 22 بچیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 11,596 ہے، جن میں 9,081 مرد، 1,815 خواتین، 536 بچے اور 164 بچیاں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے اس سال 244 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جن میں 41 ڈمپر، 95 ٹریلر، 56 واٹر ٹینکر، 20 مزدا اور 32 بس کے حادثات میں ہلاک ہوئے۔
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، احتجاج کے نام پر فتنہ فساد کی کوشش کی جارہی ہے۔ مقامی ویب سائٹ جنگ نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ چاہتے ہیں قیدی کو اڈیالہ سے منتقل کر دیا جائے، حکومت بھی اس پر غور کر رہی ہے۔ اختیار ولی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت اور دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ ہے، اسمگلروں نے تحریک انصاف کی چھتری تلے پناہ لے رکھی ہے۔وزیراعلیٰ کے پی کے رشتہ دار منشیات کے کاروبار...
    دنیا بھر میں ہر سال 10 دسمبر کو انسانی حقوق کا دن منایا جاتا ہے، مگر مقبوضہ جموں و کشمیر میں یہ دن ایک کڑی حقیقت کی تلخ یاد دہانی کے طور پر سامنے آتا ہے۔ کشمیری عوام اس دن کو احتجاج کے طور پر مناتے ہیں کیونکہ ان کے مطابق گزشتہ 4 دہائیوں سے جاری سنگین صورتِ حال نے زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کر رکھا ہے۔ طویل محاصرے، تشدد، جبری گمشدگیاں، گرفتاریوں کا نہ رکنے والا سلسلہ اور بنیادی آزادیوں پر پابندیاں وہاں کے لوگوں کی روزمرہ حقیقت بن چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے شہر میر پور میں بھارت کے جارحانہ طرز عمل کے خلاف احتجاج فوجی کارروائیوں نے ہزاروں خاندانوں کا مستقبل تاریک کر...
    صحافیوں کا بدترین دشمن اسرائیل رواں سال دنیا بھر میں قتل ہونے والے تمام صحافیوں میں سے تقریباً نصف صحافیوں کے قتل کا ذمہ دار ہے۔ صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے سالانہ رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطاق دنیا بھر میں قتل ہونے والے 67 صحافیوں میں سے 29 کو اسرائیل نے غزہ میں قتل کیا۔ خان یونس میں 25 اگست کو ہونے والا اسرائیلی فوج کا ڈبل ٹریپ حملہ صحافیوں کے خلاف بدترین حملہ تھا، جس میں 5 صحافی مارے گئے تھے۔ خیال رہے کہ غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک تقریباً 220 صحافی قتل کیے جا چکے ہیں۔
    مشرقی بیت المقدس میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کے دفتر پر اسرائیلی پولیس کے چھاپے اور عمارت پر اسرائیلی پرچم لہرائے جانے پر اقوام متحدہ نے سخت مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی پولیس اور ٹیکس حکام نے پیر کے روز UNRWA کے ہیڈکوارٹرز پر یہ کارروائی کی، جو ان کے بقول بلدیاتی پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر اثاثے ضبط کرنے کی کارروائی تھی۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اہلکاروں نے دفتر سے فرنیچر، آئی ٹی آلات اور دیگر سامان ضبط کیا۔ چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروں نے عمارت پر لہراتا ہوا اقوامِ متحدہ کا پرچم اتار کر اس کی جگہ اسرائیلی پرچم لگا دیا۔ یہ بھی پڑھیے اسرائیل اقوام متحدہ کے عملے کا...