2025-12-12@17:49:08 GMT
تلاش کی گنتی: 10238
«امیدوار خوشحال»:
(نئی خبر)
پشاور: ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی گئی۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کر دیا۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں آج اور کل بارش متوقع ہے۔ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 4 اور 5 دسمبر کو وقفے وقفے سے بارش اور بالائی علاقوں میں بارفباری کا امکان ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔جاری کردہ الرٹ کے مطابق دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد سمیت بالائی علاقوں میں بارش و بارفباری متوقع ہے۔ پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، کرم، بنوں، ڈی آئی خان سمیت کئی اضلاع میں بارش ہو سکتی ہے۔ جبکہ پہاڑی...
واشنگٹن میں سرعام فائرنگ کرکے ایک سیکیورٹی گارڈ کو ہلاک اور دوسرے کو شدید زخمی کرنے والے افغان شہری سے متعلق طالبان حکومت نے پہلی بار وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر متقی نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔ جس میں امیر متقی نے واشنگٹن میں گزشتہ ہفتے پیش آنے والے حملے سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا ہے جس میں 2 امریکی نیشنل گارڈز نشانہ بنے تھے۔ طالبان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ یہ حملہ ایک ایسے شخص نے کیا جسے خود امریکی اداروں نے تربیت دی تھی اور اسے استعمال بھی کیا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس لیے اس شخص یا اس کی کسی حرکت کو افغان حکمت...
درخواست گزار مفتی عبدالحق شاہ کے مطابق طالبعلم سلیم خان 20 نومبر کی صبح چھٹی لیکر اہلخانہ سے ملاقات کیلئے گاؤں گیا، 25 نومبر کو ایک نامعلوم واٹس ایپ نمبر سے سلیم خان کی آڈیو کال موصول ہوئی، جس میں طالبعلم نے بتایا کہ اسے کچے کے ڈاکوؤں نے اغواء کرلیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں مدرسے کے طالبعلم کو مبینہ طور پر کچے کے ڈاکوؤں نے اغواء کرلیا، مدرسہ انتظامیہ کی جانب سے ایس ایس پی ملیر آفس میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار مفتی عبدالحق شاہ کے مطابق طالبعلم سلیم خان 20 نومبر کی صبح چھٹی لیکر اہلخانہ سے ملاقات کیلئے گاؤں گیا، 25 نومبر کو ایک نامعلوم واٹس ایپ نمبر سے سلیم خان کی آڈیو کال موصول...
فیک نیوز الرٹ ، چیف آف ڈیفنس فورسز کا جعلی نوٹیفکیشن وائرل ، سب نیوز حقیقت سامنے لے آیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)فیک نیوز الرٹ ، چیف آف ڈیفنس فورسز کا جعلی نوٹیفکیشن وائرل ، سب نیوز حقیقت سامنے لے آیا ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر ہونے کا صدرمملکت اور وزیراعظم کے دستخطوں سے جاری نوٹیفکیشن تیزی سے وائرل ہو رہا ہے تاہم اس حوالے سے سب نیوز کی فیکٹ چیک میں حقیقت سامنے آ گئی کہ یہ نوٹیفکیشن جعلی ہے اور اس کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ۔ روزانہ...
کراچی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت شرقی نے نیپا کے قریب مین ہول میں گر کر 3 سالہ بچے ابراہیم کی ہلاکت پر میئر کراچی و دیگر کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست پر ایس ایچ او گلشن اقبال کو نوٹس جاری کر دیے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت شرقی کی عدالت کے روبرو نیپا کے قریب مین ہول میں گر کر 3 سالہ بچے ابراہیم کی ہلاکت پر ایڈووکیٹ شیخ ثاقب احمد کی میئر کراچی و دیگر کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ شیخ ثاقب احمد ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ 3 سالہ ابراہیم کی ہلاکت کا مقدمہ میئر کراچی اور ٹاؤن چیئرمین گلشن اقبال کے خلاف درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ میئر کراچی و...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملک کے باقی تین صوبوں کو ان کے جائز حقوق دیے جا رہے ہیں، لیکن افسوس کے ساتھ ان کا اپنا صوبہ اس سے محروم ہے۔ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ کہاکہ اگر بیرسٹر گوہر کے ہاتھ میں ملاقات کا معاملہ ہوتا تو وہ عمران خان سے پہلے ملاقات کر لیتے اور بانی ایک ماہ تک تنہائی میں قید نہ رہتے۔ مزید پڑھیں: عمران خان سے ملاقات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا سہیل آفریدی نے بتایا کہ وہ این ایف سی اجلاس کے بعد یہاں پہنچے ہیں اور اجلاس میں خیبرپختونخوا کے مؤقف کو پیش کیا۔ انہوں...
تاشقند: ازبکستان نے چار سال بعد افغانستان کے ساتھ واحد زمینی سرحدی گزرگاہ دوبارہ کھول دی ہے، جو طالبان کے سنہ 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے عام مسافروں کے لیے بند تھی۔ ازبک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مطابق "ترمذ-ہیراتان پل" پر واقع کراسنگ پوائنٹ اب مکمل طور پر فعال ہے اور دونوں ممالک کے شہری محفوظ طریقے سے آمدورفت کر سکتے ہیں۔ چیمبر نے بتایا کہ ویزا نظام برقرار رہے گا، تاہم سرحد کی بندش کے باعث مسافروں کو مزار شریف پہنچنے کے لیے تاجکستان کا طویل راستہ اختیار کرنا پڑتا تھا، جو ازبک سرحد سے صرف 75 کلومیٹر دور ہے۔ گزرگاہ کی بحالی سے تجارتی کمپنیوں کے کام میں نمایاں آسانی پیدا ہوگی اور...
کراچی: اسٹیل ٹاؤن گھگھر پھاٹک کے قریب واقع مدرسے کے طالبعلم کو مبینہ طور پر کچے کے ڈاکوؤں نے اغواء کرلیا، مدرسہ انتظامیہ کی جانب سے ایس ایس پی ملیر آفس میں درخواست دائر کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن تھانے کے علاقے گھگھر پھاٹک کے قریب واقع مدرسے کے طالبعلم کو مبینہ طور پر کچے کے ڈاکوؤں نے اغواء کرلیا، مدرسہ انتظامیہ کی جانب سے ایس ایس پی ملیر آفس میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار مفتی سید عبدالحق شاہ کے مطابق طالبعلم سلیم خان 20نومبر کی صبح چھٹی لیکر اہلخانہ سے ملاقات کے لیے گاؤں گیا، 25 نومبر کو ایک نامعلوم واٹس ایپ نمبر سے سلیم خان کی آڈیو کال موصول ہوئی...
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی زاہد بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں 25 سال بعد بسنت کی خوشیاں واپس آئیں، لیکن اب یہ خوشی محفوظ اور سخت قوانین کے تحت منائی جائے گی۔ عظمٰی زاہد بخاری نے واضح کیا کہ اب بسنت صرف خوشی کا تیوہار ہے اور کسی کو قانون توڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خونی ڈور کا دھندہ ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا گیا ہے اور 18 سال سے کم عمر بچے اب پتنگ نہیں اُڑا سکتے۔ ڈور بنانے اور بیچنے والوں کی رجسٹریشن لازمی کر دی گئی ہے اور ہر ڈور پر QR کوڈ کے ساتھ شناخت ہوگی۔ مزید پڑھیں: پنجاب میں 25 سال بعد پتنگ بازی کی مشروط اجازت، بسنت...
وزیر خزانہ کی سربراہی میں این ایف سی کا 11 واں اجلاس، مالی صورتحال پر بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس جاری ہے۔این ایف سی کے اجلاس میں سندھ اور کے پی کے وزرائے اعلیٰ بطور صوبائی وزیر خزانہ شریک ہیں جب کہ پنجاب اور بلوچستان کے وزرائے خزانہ اور پرائیوٹ ممبران اجلاس میں موجود ہیں۔اجلاس میں وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے اپنی مالی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی جب کہ اجلاس میں چاروں صوبے بھی 10،10 منٹ کے لیے اپنی مالی پوزیشن پر بریفنگ دیں گے، اجلاس میں این ایف سی ایوارڈ طے کرنے کے لیے آئندہ...
پشاور میں ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹ گیا جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں ناساپہ چارسدہ روڈ پر وارث نامی شہری کے گھر میں سلنڈر پھٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غیور مشتاق خان کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا۔ زخمیوں کی شناخت وارث (38 سال)، مسماۃ ش (30 سال)، یوسف (4 سال) اور اسد (3 سال) کے نام سے ہوئی ہے۔
بلوچستان میں محکمہ فشریز نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ٹرالنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق اورماڑہ میں محکمہ فشریز کی کامیاب کارروائی میں 12 سمندری میل کی حدود میں غیر قانونی ٹرالنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ذرائع محکمہ فشریز نے بتایا کہ ٹرالنگ مافیا اور گشتی ٹیم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فشریز ٹیم کی بروقت کارروائی سے مافیا پسپا ہوا۔ محکمہ فشریز نے غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف اقدامات مزید سخت کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ سمندری وسائل کے تحفظ کے لیے فشریز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ذرائع محکمہ فشریز کا مزید کہنا تھا کہ ماہی گیروں کے روزگار کے تحفظ کو اولین ترجیح ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں مجموعی طور پر 151 ائیرپورٹس اور لینڈنگ اسٹرپس موجود ہیں، لیکن فعال یا بین الاقوامی ائیرپورٹس کی تعداد محض 10 ہے۔ ان میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان، سیالکوٹ، پشاور، فیصل آباد اور کوئٹہ جیسے اہم ائیرپورٹس شامل ہیں، جو فی الحال مکمل فعال بین الاقوامی ائیرپورٹس کے طور پر کام کر رہے ہیں۔دوسری جانب نیو گوادر، اسکردو اور نیو میرپور ائیرپورٹس بین الاقوامی درجہ رکھنے کے باوجود غیر فعال ہیں، اور یہاں سے نہ تو ملکی پروازیں باقاعدگی سے چل رہی ہیں اور نہ ہی غیر ملکی پروازوں کی آمد و رفت ہو رہی ہے۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد جیسے بڑے ائیرپورٹس پر بھی دن کے اوقات میں غیر ملکی پروازیں بہت کم ہیں،...
پاکستان افغان سرحد محدود وقت کے لیے مشروط کھولی جائے گی: صرف اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے مال کے لیے اجازت
پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سرحد کو عام تجارت یا ہجرت کے لیے نہیں کھولا اور نہ ہی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو بحال کیا ہے۔ تاہم، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں (WFP،UNICEF، UNFPA) کی رسمی درخواستوں کے جواب میں حکومتِ پاکستان نے محدود اور مخصوص انسانی ہمدردی کا استثنا منظور کیا ہے تاکہ کنٹینرز کی افغانستان تک نقل و حمل ممکن ہو سکے۔ مزید پڑھیں: پاک افغان سرحد کی بندش سے افغانستان کو کتنا تجارتی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے؟ اس اجازت کو 3 مراحل میں نافذ کیا جائے گا۔ پہلے اشیائے خور و نوش، پھر ادویات اور طبی سامان، اور آخر میں صحت و تعلیم سے متعلق دیگر ضروری اشیا بھجوائی جائیں گی۔ یہ سہولت صرف اقوام متحدہ کے انسانی...
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سال 2025 کا آخری سپر مون آج ہوگا، پاکستان بھر میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔ سپارکو کے مطابق سپر مون اُس وقت بنتا ہے جب چاند اپنی بیضوی مدار کے زمین سے قریب ترین مقام پر پہنچے اور اسی وقت مکمل طور پر روشن بھی ہو، قربت کی وجہ سے چاند عام دنوں کے مقابلے میں قدرے بڑا اور زیادہ روشن نظر آتا ہے۔ سپارکو کے اعلامیے کے مطابق سپر مون 4 دسمبر کی شام 4 بج کر 58 منٹ پر 99.2 فیصد روشن حالت میں طلوع ہوگا، جبکہ 5 دسمبر کی صبح 4 بج کر 15 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا تب اس کی روشنائی 99.8 فیصد تک پہنچ جائے گی۔...
دہلی میں ہونے والی ایک شاندار شادی کی تقریب میں بالی وڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار شاہ رخ خان نے لڑکی کی فرمائش پوری کرنے سے انکار کر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ تقریب کے دوران لڑکی نے اداکار سے ان کے ایک معروف اشتہار کا ڈائیلاگ ’بولو زبان کیسری‘ دہرانے کی درخواست کی تاہم شاہ رُخ خان نے نہایت شائستگی کے ساتھ اس فرمائش کو ٹالتے ہوئے ایسا جواب دیا کہ حاضرین میں قہقہے گونج اٹھے۔ یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے کے لیے عامر خان نے شرط رکھ دی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی کی فرمائش پر شاہ رخ خان مسکراتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا اور ڈپٹی کمشنر ایسٹ ابرار احمد جعفر کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں ابرار احمد جعفر کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ڈپٹی کمشنر ملیر کو ڈی سی ایسٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیپا چورنگی کے قریب مین ہول میں گر کر 3 سالہ بچے کی ہلاکت کے واقعے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد 5 افسران کو معطل کیا گیا تھا۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز...
اسرائیلمقبوضہ فلسطینی علاقوں سے یہودی آبادکاروں کو نکالے،عالمی برادری کامؤقف قرارداد فلسطین کے حق میں 151 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ صرف 11 نے مخالفت کی اقوام متحدہ قرارداد کی بھاری اکثریت سے منظوری کے بعد فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی افواج کے فوری انخلا کا مطالبہ عالمی سطح پر ایک مضبوط پیغام بن کر سامنے آیا ہے۔ اقوام متحدہ قرارداد کے مطابق عالمی برادری نے واضح موقف اختیار کیا ہے کہ اب مشرقِ وسطیٰ میں امن کا راستہ صرف مذاکرات اور انصاف پر مبنی حل سے ہی ممکن ہے۔قرارداد فلسطین کے سوال کے پرامن حل کے عنوان سے پیش کی گئی، جس کے حق میں 151 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ صرف 11 نے مخالفت کی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا...
کراچی: ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا اور ڈپٹی کمشنر ایسٹ ابرار احمد جعفر کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر ابرار احمد جعفر کو فوری طور پر محکمہ سروسز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر ملیر کو ڈپٹی کمشنر ایسٹ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ ادھر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بھی پولیس افسران کے حوالے سے فیصلے کرتے ہوئے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کو عہدے سے ہٹا کر سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا۔ اسی سلسلے میں ڈی ایس پی نیوٹاؤن محمد معین اور...
پاکستان، ریاست مدینہ کے بعد دوسری ریاست ہے جسے اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا۔ تحریک آزادی کے دوران پاکستان کا مطلب کیا "لا الہ الا اللہ" میں ہم نے اللہ سے وعدہ کیا تھا کہ پاکستان میں قرآن و سنت کا قانون نافذ ہوگا، قائد اعظم نے کہا تھا کہ پاکستان اسلام کی تجربہ گاہ ہوگی۔ اسی بنیاد پر 1973میں پاکستان کا اسلامی اور جمہوری آئین بنا۔ ملک کی تمام اکائیوں کے درمیان سماجی و عمرانی معاہدے کی توثیق تمام سیاسی جماعتوں اور تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ نے متفقہ طور پر کی۔ جس کا آغاز اس قومی و ملی میثاق سے ہوتا ہے کہ "اللہ تبارک و تعالیٰ ہی کل کائنات کا بلا شرکت غیرے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ملکی بیرونی قرضوں میں اضافہ نہیں کمی واقع ہوئی ہے۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان کے بیرونی قرضوں میں2022 کے بعد کوئی اضافہ نہیں ہوا، ڈیٹ ٹوجی ڈی پی ریشو 31 فیصد سے کم ہو کر 26 فیصد تک نیچے آ گیاہے۔ان کا کہنا تھا کہ 2015سے 2022 تک سالانہ اوسطاً6.4ارب ڈالر قرضہ بڑھ رہا تھا، رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ جی ڈی پی کے 0 سے 1 فیصد کے درمیان خسارے میں رہے گا،درآمدات میں اضافے کے باوجود کرنٹ اکاؤنٹ کنٹرول میں ہے۔جمیل احمد نے بتایا کہ رواں سال ترسیلات زر40ارب ڈالر کا ہندسہ عبورکرجائیں گی، گزشتہ مالی سال 38 ارب...
پیرس میں منعقد ہونے والے فیشن کی دنیا کے معروف Le Bal Debutante میں قائد اعظم محمد علی جناح کے خاندان سے تعلق رکھنے والی ایلا واڈیا نے بھی حصہ لیا۔ پیرس کے تاریخی محل میں ہونے والی یہ سالانہ تقریب دنیا کی صرف 20 منتخب نوجوان خواتین کے لیے ہوتی ہے۔ جس سے اس کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ یوں تو ہر بار کی طرح اس سال بھی شرکا میں حقیقی شہزادیاں، ہائی سوسائٹی کے ورثا اور عالمی فیشن آئیکونز شامل تھیں مگر سب سے زیادہ چرچا ایلا واڈیا کا رہا۔ Ella Wadia in Elie Saab Haute Couture pic.twitter.com/imZBXqHOE4 — Diva of Venus (@thevenusiandiva) November 30, 2025 ایلا واڈیا نے کیرولائنا لینسنگ، لیڈی اسپینسر-چرچل، یولالیا اورلینز-بوربون، یو جینیا آف ہوہنزلرن سمیت دنیا بھر کی نمایاں ڈیبوٹنٹس کے ساتھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ناران : وادی کاغان کے مشہور سیاحتی مقام بٹہ کنڈی میں دنیا کا بلند ترین مارخور کا مجسمہ نصب کر دیا گیا ہے، جس کی اونچائی 105 فٹ اور چوڑائی 38 فٹ ہے، اور یہ مقامی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مارخور کے اس مجسمے کی تنصیب عالیشان زیر تعمیر شاہ داؤد ہوٹل کے مالک عبدالشکور خان لغمانی نے کی، جس کا مقصد مارخور کے تشخص اور اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، کیونکہ مارخور پاکستان کا قومی جانور ہے۔اب اس کے ساتھ ہی ہوٹل میں اٹلی کے مشہور پیسا ٹاور کی طرز پر نو منزلہ فن تعمیر کا ایک اور شاہکار بھی تعمیر کیا جا رہا ہے جو آنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغان طالبان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں افغان تارک کی جانب سے نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے سے افغانستان کی عوام یا حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں پیش آیا تھا، جہاں مشتبہ شخص رحمٰن اللہ لکانوال پر نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کرنے کا الزام ہے، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوا تھا۔2 دسمبر کو رحمٰن اللہ لکانوال پر قتل سمیت دیگر الزامات عائد کیے گئے، اس دوران ملزم رحمٰن اللہ ہسپتال کے بستر سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔امیر خان متقی نے کہا...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے’فلسطین کے مسئلے کے پرامن حل‘ کے عنوان سے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں اسرائیل سے فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عروہ حنین آکسفورڈ یونین کی پہلی فلسطینی صدر منتخب ترکیہ کی انادولو ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ مسودہ قرارداد جبوتی، اردن، موریتانیہ، قطر، سینیگال اور فلسطین کی جانب سے پیش کی گئی تھی اور اسے 151 ووٹوں کی حمایت، 11 کے مخالفت اور 11 ممتنع رائے کے ساتھ منظور کیا گیا۔ قرارداد کے اہم نکات قرارداد میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی فلسطین کے مسئلے کے حوالے سے ذمہ داری برقرار ہے۔ سنہ 1967 کے بعد کی اسرائیل کی...
تصویر بشکریہ، سہیل آفریدی فیس بک وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں امن بحال رکھنے میں سنجیدہ ہے۔پشاور میں پولیس دربار سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ خیبر پختونخوا حکومت صوبے میں امن بحال رکھنے میں سنجیدہ ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بانی چیئرمین کی توقعات پر پورا اتر رہے ہیں، بیرسٹر سیف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بانی چیئرمین کی توقعات پر پورے اتر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت امن قائم رکھنے اور اسے بحال رکھنے میں چٹان کی طرح کھڑی ہے۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ کل کے افسوسناک...
پاکستان میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) تیزی سے صنعتی، معاشی اور ڈیجیٹل ترقی کا مرکزی ستون بنتی جا رہی ہے، جہاں جدید اے آئی ایپلی کیشنز، تربیتی پروگرامز اور عالمی ٹیک تعاون ملک کو نئی ٹیکنالوجی کے دور میں داخل کر رہے ہیں۔ اے آئی، کوانٹم کمپیوٹنگ اور 5 جی جیسے شعبوں میں حالیہ پیشرفت نہ صرف پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کو تبدیل کر رہی ہے بلکہ نوجوان ماہرین اور اسٹارٹ اپس کے لیے بے شمار نئے مواقع بھی پیدا کررہی ہے۔ مزید پڑھیں: انسان اور مشین کا اشتراک: مصنوعی ذہانت تخلیقی شراکت دار بھی بن گئی پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر تیزی سے اوپر جا رہا ہے، 3.8 ارب ڈالر کی برآمدات، 20 فیصد سالانہ ترقی اور 5 لاکھ سے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) قومی ایئر لائن کی نجکاری کے معاملے پر نجکاری میں شامل چاروں کمپنیوں کو نجکاری کمیشن نے تازہ صورتِ حال سے آگاہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی نجکاری کے لیے بولی 10 سے 15 دسمبر کے درمیان ہونے کی اُمید ہے، قومی ایئر لائن کی جانب سے یومیہ 70 پروازیں چلائی جاتی ہیں۔ قومی ایئر لائن کی جانب یومیہ 45 بین الاقوامی اور 25 ڈومیسٹک فلائٹ چلائی جا رہی ہیں جبکہ قومی ایئر لائن کے 34 طیارے ہیں ان میں صرف 18 آپریشنل ہیں۔ وزیراعظم کی قومی ایئر لائن کی نجکاری کے مراحل شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت قومی ایئر لائن اس وقت 18 انٹرنیشنل روٹس پر پروازیں چلا رہی ہے،...
ہمارے معاشرے کے بارے میں یہ کہنا کہ کچھ بدلاؤ کی ضرورت ہے یا یہ پہلے ہی بہترین اقدار پر کھڑا ہے، تو ان دونوں باتوں میں کچھ نہ کچھ صداقت موجود ہے۔ ہمارے اسلاف نے ہمیں قدریں تو بہت عظیم دی ہیں، مگر انہیں اپنانے کے لئے جس ترغیب اور انداز کی ضرورت ہے، وہ الحمراء آرٹس کونسل نے اپنایا ہے۔ سہ روزہ الحمراء صوفی فیسٹیول صوفیانہ تعلیمات کو وقت کے ساتھ جدید انداز میں سیکھنے کا ایک متحرک طریقہ ثابت ہوا ہے۔ 3 روز تک صوفی احیاء جو عمل الحمراء کے پلیٹ فارم پر دیکھنے میں آیا، اسے کے تادیر اثرات مرتب ہونگے۔ ہمارا معاشرہ اب اس فیسٹول کے تازہ جھرونکیں سے گزر کر اپنی تجدید نو کرنے...
پاکستان میں فیشن کا انداز ہمیشہ اور موسم کے لحاظ سے بدلتا رہتا ہے، تاہم 2025ء میں لباس کے ٹرینڈز کو ایک نئی جہت ملی ہے۔ بدلتے موسم، ذوق اور سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے اثرات نے فیشن کی دنیا میں نمایاں تبدیلیاں پیدا کردی ہیں۔ نوجوان ہوں یا خواتینِ خانہ، ہر کوئی ایسے لباس چاہتا ہے جو نہ صرف اسٹائلش ہوں بلکہ روزمرہ زندگی میں پریکٹیکل بھی ہوں۔ اسی وجہ سے رواں سال کے ٹرینڈز میں لباس نہ صرف خوبصورت ہیں بلکہ آرام دہ اور استعمال میں آسان بھی ہیں۔ سب سے پہلے اگر رنگوں کے انتخاب کی بات کی جائے تو اس سال ہلکے اور ملائم شیڈز دوبارہ مقبول ہوئے ہیں۔ خاص طور پر پیسٹل پنک، سی گرین،...
روس کے ایک معروف ایتھلیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے فضاء میں سب سے زیادہ اونچائی پر فٹبال میچ کھیل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔ ان کے مطابق یہ میچ 1800 میٹر یعنی تقریباً 5900 فٹ کی بلندی پر ایک ہاٹ ایئر بیلون میں منعقد کیا گیا، جہاں وہ اور ان کی ٹیم فضاء میں معلق چھوٹے سے گراؤنڈ میں فٹبال کھیلتے رہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھلاڑی نہایت احتیاط کے ساتھ بیلون کی ٹوکری میں گیند کو ایک دوسرے کی طرف پاس کر رہے ہیں جبکہ پس منظر میں نیچے پھیلا ہوا زمین کا دلفریب نظارہ ہے۔ ساتھ ہی ایک طیارہ مسلسل بیلون کے گرد چکر...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے ایمان، حوصلے اور عزم سے دہشتگردی کو شکست دیکر صوبے میں ہر حال میں امن بحال کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس فورس اور سول افسران کے مشترکہ دربار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی کا کہنا تھا موجودہ حالات غیر معمولی ہیں، خیبرپختونخوا 4 دہائیوں سے دہشتگردی کی زد میں ہے، پولیس نے کم وسائل کے باوجود 21 سال دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، دہشتگردی کے خلاف قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا جس جوانمردی سے پولیس دہشتگردوں کا مقابلہ کر رہی ہے وہ قابل تحسین ہے، اللہ تعالی کی رضا اور عوام...
—فائل فوٹو قومی ایئر لائن کی نجکاری کے معاملے پر نجکاری میں شامل چاروں کمپنیوں کو نجکاری کمیشن نے تازہ صورتِ حال سے آگاہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی نجکاری کے لیے بولی 10 سے 15 دسمبر کے درمیان ہونے کی اُمید ہے، قومی ایئر لائن کی جانب سے یومیہ 70 پروازیں چلائی جاتی ہیں۔قومی ایئر لائن کی جانب یومیہ 45 بین الاقوامی اور 25 ڈومیسٹک فلائٹ چلائی جا رہی ہیں جبکہ قومی ایئر لائن کے 34 طیارے ہیں ان میں صرف 18 آپریشنل ہیں۔ وزیراعظم کی قومی ایئر لائن کی نجکاری کے مراحل شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایتوزیراعظم نے قومی ایئر لائن کی نجکاری کے تمام مراحل تیز اور شفاف طریقے سے مکمل کرنے...
کلیم اختر :عالمی یومِ معذوراں کے موقع پر محکمہ سوشل سیکیورٹی پنجاب کی سرگرمیاں تیز ہو گئیں۔ کمشنر سوشل سیکیورٹی کے مطابق پنجاب میں 3289 محنت کشوں کو معذوری پنشن فراہم کی جا رہی ہے، اور جولائی تا ستمبر تک 10 کروڑ 23 لاکھ روپے معذوری پنشن کی مد میں ادا کیے جا چکے ہیں۔ کمشنر نے کہا کہ معذور محنت کشوں کی مالی معاونت کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری ہے اور انہیں علاج اور ریلیف کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین عالمی یومِ معذوراں صوبے بھر کے سوشل سیکیورٹی ہسپتالوں میں بھرپور انداز میں...
پشاور: غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی جاری ہے تاہم وفاق کی سنجیدہ حکمتِ عملی کے مقابلے میں خیبرپختونخوا میں یہ عمل سست روی کا شکار ہے۔ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے Illegal Foreigner Repatriation Plan (IFRP) شروع کیا گیا یہ جامع پلان قومی سلامتی، ریاستی وسائل کے تحفظ اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ناگزیر حکمتِ عملی ہے۔ وفاقی حکومت نے اس منصوبے کے تحت واضح اور مرحلہ وار پلان جاری کیا، پلان کے مطابق ملک بھر میں افغان مہاجر کیمپوں کو مرحلہ وار ڈی نوٹیفائی کیا گیا، وفاقی حکومت کی جانب سے فیز 3 کے نفاذ کے بعد مجموعی طور پر 54...
راولپنڈی: راولپنڈی میں ٹریفک قوانین پر عملدر آمد کروانے کیلئے ڈرونز کیمروں کا استعمال شروع کردیا گیا۔ سی ٹی او راولپنڈی فرحان اسلم کے مطابق قانون شکن عناصر کیخلاف کارروائی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے، ابتدائی طور پر رش اور گنجان علاقوں میں ڈرون ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔ فرحان اسلم نے کہا کہ ڈرونز کی نشاندہی پر ٹریفک وارڈنزفوری کاروائی کریں گے، کم عمر ڈرائیونگ، بغیر ہیلمٹ، ون وے کی خلاف ورزی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ سی ٹی او نے کہا کہ قانون شکن عناصر کیخلاف سخت اور بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے، زیرو ٹالرنس کی بدولت ٹریفک قوانین کیخلاف ورزیوں میں واضح کمی ہوئی۔ انکا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین میں...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان سوشل میڈیا کی غیر ذمہ داری کا شکار ہوگئے۔ سب سے پہلے خبر دینے کی دوڑ میں سوشل میڈیا پر حیدرآباد کے سینئر کرکٹر معین خان راجپوت کے انتقال پر 1992 ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے ممبر معین خان کی تصویر لگادی۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر معین خان راجپوت محبوب اسپورٹس کرکٹ کلب کے کپتان تھے جبکہ سابق ٹیسٹ کپتان معین خان خیریت سے ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر چلنے والی غلط خبر کی وجہ سے دنیا بھر میں معین خان کے عزیز و اقارب، دوست احباب اور مداح سخت پریشانی کا شکار ہوگئے۔ سابق وکٹ کیپر بلے باز معین خان نے اس...
کم عمر بچے کی گاڑی چلاتے پرانی ویڈیو وائرل، ’کیا یہ وہی ابوذر ہے جس کی گاڑی سے 2 لڑکیاں جاں بحق ہوئیں؟‘
اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے میں پیش آنے والے حادثے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف کے بیٹے ابوذر کی مبینہ اوور اسپِیڈ لینڈ کروزر کی ڈرائیونگ سے 2 نوجوان لڑکیاں جاں بحق ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ حادثے سے چند لمحے قبل وہ سنیپ چیٹ پر ویڈیو بنا رہا تھا، تاہم حادثے کے بعد اس نے اپنا موبائل فون پھینک دیا۔ پولیس نے کہا ہے کہ موبائل فون کو تلاش کر کے مبینہ ویڈیو کو چیک کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد حادثہ، جج کے کم عمر بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے 2 جوان لڑکیاں جاں بحق حادثے کی خبر کے وائرل ہونے کے بعد...
واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے میں نیشنل گارڈ کے ایک اہلکار کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار افغان شہری نے عدالت میں تمام الزامات تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ 29 سالہ رحمان اللّٰہ لکنوال کو اسپتال میں زیرِ علاج ہونے کے باعث ویڈیو لنک کے ذریعے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں اس نے اپنے اوپر عائد الزامات کو رد کردیا۔ دورانِ سماعت وہ شدید تکلیف کے باعث آنکھیں بند کیے رکھا۔ جج رینی ریمنڈ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ شواہد سے واضح ہے کہ ملزم مسلح ہو کر طویل سفر طے کرکے واشنگٹن ایک خاص مقصد کے تحت پہنچا۔ استغاثہ کے مطابق فائرنگ کے وقت ملزم نے...
وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کرکے ایک نیشنل گارڈ کو ہلاک اور دوسرے کو شدید زخمی کرنے والے افغان شہری نے الزامات سے انکار کیا ہے۔ 29 سال کے افغان شہری رحمان اللّٰہ لکن وال نے اسپتال کے بیڈ سے ویڈیو کے ذریعے تمام الزامات کو مسترد کردیا۔ اس دوران ملزم نے تکلیف کے باعث اپنی آنکھیں بند کر رکھی تھیں۔ واشنگٹن ڈی سی کے مجسٹریٹ جج رینی ریمنڈ نے رحمان اللّٰہ لکن وال کو حراست میں رکھنے کاحکم دیا اور کہا یہ بالکل واضح ہے کہ مسلح ملزم 3000 میل کا سفر طے کرکے ایک خاص مقصد کے لیے آیا۔ استغاثہ نے الزام لگایا کہ ملزم نے فائرنگ کرتے وقت اللّٰہ اکبر کا نعرہ بھی لگایا تھا۔
معروف مذہبی اسکالر اور سابق چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان ڈینگی وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ ان کے ترجمان نے تصدیق کی کہ مفتی منیب الرحمان کو 2 روز قبل اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:علما کے جائز مسائل حل کیے جائیں گے: محسن نقوی کی مفتی منیب الرحمان سے ملاقات میں اتفاق ترجمان کے مطابق مفتی منیب کو ڈینگی کی علامات ظاہر ہونے کے بعد فوری طور پر نجی اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے علاج شروع کردیا۔ اپیل برائے دعاۓ صحت وشِفاء داعی اتحاد مسالک ثلاثہ مفتئ اعظم پاکستان حضرت مولانا قاضی مفتی منیب الرحمن صاحب دامت برکاتہم العالیہ علیل ہیں تمام اہلِ...
کابل(انٹرنیشنل ڈیسک)افغان طالبان رجیم کی سخت پابندیوں اور سفاکانہ حکمرانی کے تحت افغانستان میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں جاری ہیں۔ ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور اقتصادی مشکلات نے ہزاروں افغان خاندانوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق، نوجوان تعلیم چھوڑنے پر مجبور ہیں اور کم تنخواہ پر کام کرنے کے باوجود اپنی بنیادی ضروریات پوری نہیں کر پا رہے۔ افغان طالبان رجیم سخت پابندیوں کی آڑ میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں مصروفافغان عوام کی زندگیاں اور بنیادی حقوق طالبان کی سفاکی اور دہشت گردانہ حکمرانی کی بھینٹ چڑھ گئےبے روزگاری اور اقتصادی مشکلات نے ہزاروں افغان خاندانوں کی زندگی اجیرن کر دی@pajhwok @ReutersPakistan pic.twitter.com/ionBDGqrnB — Media Talk (@mediatalk922) December 3, 2025...
ویب ڈیسک:پاک فوج کے زیر انتظام میرانشاہ میں اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا۔ جرگے میں شمالی وزیرستان کے مشران اور عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی،جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میرانشاہ نے جرگے کے شرکاء کو خوش آمدید کیا۔ جی او سی میرانشاہ نے شمالی وزیرستان میں امن و خوشحالی کیلئے قبائلی عمائدین اور مشران کے کلیدی کردار کو سراہا۔ جرگے میں علاقے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین شرکاء نے علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور درپیش انتظامی مسائل پر اپنی تجاویز پیش کیں۔ قبائلی عمائدین نے فتنہ الخوارج کے...
پشاور و صوابی انٹرچینج میں احتجاج جاری، پارٹی قیادت میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے سہیل آفریدی کا صوابی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ،احمد نیازی کی میڈیا سے گفتگو عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے حوالے سے پشاور اور صوابی میں پی ٹی آئی کا احتجاج جاری ہے جبکہ احتجاجی مظاہروں کے دوران پارٹی قیادت میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آج صوابی انٹرچینج پر احتجاج کا اعلان احمد خان نیازی نے کیا ہے، جبکہ پارٹی اور وزیر اعلیٰ نے کارکنوں کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت دی ہے۔ ان کے مطابق منتخب نمائندے اڈیالہ جیل جائیں گے جبکہ صوابی کا احتجاج صرف ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-03-7 پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کی موجودہ لہر صرف دو ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والا روایتی تناؤ نہیں بلکہ یہ خوابوں کے شیش محل کی کرچیاں ہیں۔ وہ خواب جو افغانستان میں ایک دوست حکومت کے قیام کے ساتھ وابستہ تھے۔ جب یہ بتایا جا رہا تھا کہ جب افغانستان میں پاکستان دوست حکومت قائم ہو گی تو دونوں ملک کر خطے میں طاقت کا نیا توازن قائم کریں گے۔ افغانستان میں دوست حکومت کے قائم ہوتے ہی طاقت کا توازن یوں قائم ہوگا کہ پاکستان اپنی مغربی سرحد کے معاملے میں ہر قسم کی پریشانی سے آزاد ہوگا اور یوں اس کی ساری توانائیاں مشرقی سرحد پر لگتی چلی جائیں گی۔ خوابوں کا یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے بحالی عبدالجبار خان نے پیپلزپارٹی کے ملک گیر کامیاب یوم تاسیس پر پارٹی قیادت اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی 58سالہ تاریخ جدوجہد ، عوامی خدمت اور ملک دشمن قوتوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہے۔ پورے ملک اور خاص طورپر سندھ میں یوم تاسیس پر جس طرح پارٹی کارکنان اور عہدیداروں نے عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا اس سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے جو ملک کو مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کے بنیادی مسائل حل کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری عوام کی اُمید ہیں اور عوام...
مفتی اعظم پاکستان اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے۔ ترجمان مفتی عبد الرزاق کے مطابق مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان ڈینگی وائرس ہوا، حالت تشویش ناک ہونے پر نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، لیکن طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ مفتی منیب الرحمان کی جلد صحت یابی کیلیے دعا کریں۔
کراچی میں کھلے مین ہول میں ایک اور بچی گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کو لوگوں نے بروقت کارروائی کر کے بچالیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے کھلے مین ہول مسلسل خطرہ بن گئے ہیں، مبینہ طور پر گلشن اقبال میں ایک اور معصوم بچی مین ہول میں جاگری جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ کھلے مین ہول میں گرنے والی بچی کو موقع پر موجود لوگوں نے نکال لیا، جس کے بعد اُس کو پانی ڈال کر صاف کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو ممکنہ طور پر گلشن اقبال ٹاون کی معلوم ہوتی ہے، جس کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں اور واقعے کی تاریخ کا تعین کیا جارہا ہے۔ واضح رہے...
کراچی (نیوزڈیسک) کھلے مین ہول میں ایک اور بچی گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کو لوگوں نے بروقت کارروائی کر کے بچالیا۔ کراچی کے کھلے مین ہول مسلسل خطرہ بن گئے ہیں، مبینہ طور پر گلشن اقبال میں ایک اور معصوم بچی مین ہول میں جاگری جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ کھلے مین ہول میں گرنے والی بچی کو موقع پر موجود لوگوں نے نکال لیا، جس کے بعد اُس کو پانی ڈال کر صاف کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو ممکنہ طور پر گلشن اقبال ٹاون کی معلوم ہوتی ہے، جس کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں اور واقعے کی تاریخ کا تعین کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ دو...
کراچی (نیوزڈیسک) مفتی منیب ڈینگی کا شکار ہوئے، حالت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا، اب طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔ مفتی اعظم پاکستان اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے۔ ترجمان مفتی عبد الرزاق کے مطابق مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان ڈینگی وائرس ہوا، حالت تشویش ناک ہونے پر نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، لیکن طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ مفتی منیب الرحمان کی جلد صحت یابی کیلیے دعا کریں۔
فائل فوٹو۔ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے میر علی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نےخارجیوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 6 خارجی ہلاک کردیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اسپن وام میں دوسری کارروائی کے دوران ایک خارجی کو ہلاک کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے بھارتی پراکسی کے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف متعدد دہشتگرد کارروائیوں...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق 7 دہشتگردوں کو 2 مختلف کارروائیوں کے دوران ہلاک کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے میر علی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا اور خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 6 خوارج ہلاک کیے گئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اسپن وام میں دوسری کارروائی کے دوران ایک خوارج کو ہلاک کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر 2 مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی کارروائی میر علی کے علاقے میں کی گئی، جہاں دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر فورسز نے ان کے ٹھکانوں کو گھیر کر آپریشن کیا۔ اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔ترجمان کے مطابق اسپن وام میں کی جانے والی دوسری کارروائی میں ایک مزید دہشتگرد کو ہلاک کیا گیا۔ دونوں کارروائیوں کے دوران ہلاک افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ دہشتگرد سیکیورٹی...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان اور ریاستی اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والے اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا گیا۔ پاکستان اور ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم چلانے والے اکاؤنٹس بھارت، وسطی ایشیا اور بھارت سے چلائے جارہے ہیں ان میں سے 33 سرگرم ہیں۔ تحقیقاتی ذرائع کے مطابق 22 سوشل میڈیا اکاؤنٹس فتنہ الخوارج کی جانب سے چلائے جارہے ہیں جبکہ 11 سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان مخالف عناصر چلارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مفتی نورولی اورغازی میڈیا نیٹ کے ناموں سے اکاؤنٹ فتنہ الخوارج کے عناصرافغانستان میں بیٹھ کرچلارہے ہیں جبکہ احسان اللہ احسان اوراسلام آباد پوسٹ کے ناموں سے اکاؤنٹ وسطی ایشیا سے چلائے جارہے ہیں۔ اسی طرح الحسن محمود اور سید آر ساحل کے ناموں سے اکاؤنٹ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم چلانے والے اکاؤنٹس بھارت، وسطی ایشیا اور بھارت سے چلائے جارہے ہیں ان میں سے 33 سرگرم ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے 22 سوشل میڈیا اکاؤنٹس فتنہ الخوارج کی جانب سے چلائے جارہے ہیں جبکہ 11 سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان مخالف عناصر چلارہے ہیں۔ مفتی نورولی اورغازی میڈیا نیٹ کے ناموں سے اکاؤنٹ فتنہ الخوارج کے عناصرافغانستان میں بیٹھ کرچلارہے ہیں جبکہ احسان اللہ احسان اوراسلام آباد پوسٹ کے ناموں سے اکاؤنٹ وسطی ایشیا سے چلائے جارہے ہیں۔اسی طرح الحسن محمود اور سید آر ساحل کے ناموں سے اکاؤنٹ افغانستان سے فتنہ الخوارج کے لوگ چلارہے ہیں، شہید مدثراور پتراز ستریورکہ ناموں کے...
کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس میں بی اے پی رہنماؤں نے فیصلہ کیا کہ پی بی 36 میں انتخابات سے متعلق صوبائی اسمبلی، قومی اسمبلی، سینیٹ میں آواز اٹھائینگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان عوامی پارٹی نے بلوچستان کے ضلع قلات سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 36 پر فوری انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کوئٹہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر و وفاقی وزیر خالد مگسی کی زیر صدارت پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، سینیٹر عبدالقادر، سینیٹر منظور کاکڑ، سینیٹر دنیش کمار، سابق وزیر داخلہ ضیاء لانگو، سینیٹر نصیب اللہ بازئی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی و بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس...
انگلینڈ کے سابق نمایاں بلے باز رابن اسمتھ 62 سال کی عمر میں انتقال کر گئے جس پر کرکٹ برادری سوگوار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جب وزیر محمد نے آسٹریلیا کے خلاف ہارا ہوا میچ جتوایا، سابق ٹیسٹ کرکٹر کے کیریئر پر ایک نظر اسمتھ کے اہل خانہ نے ایک بیان میں افسوس ناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی گہرے دکھ اور صدمے کے ساتھ ہمیں رابن آرنلڈ اسمتھ کے انتقال کا اعلان کرنا پڑ رہا ہے جو ہیریسن اور مارگو کے والد اور کرسٹوفر کے بھائی تھے۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ رابن یکم دسمبر بروز پیر اپنے ساؤتھ پرتھ اپارٹمنٹ میں اچانک انتقال کر گئے۔ موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ رابن اسمتھ...
پرتگالی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نہ صرف اپنے کھیل بلکہ جذبہ انسانیت اور شفقت بھرے انداز کے لیے بھی مشہور ہیں۔ حال ہی میں سعودی کلب النصر کی نمائندگی کرنے والے رونالڈو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جسے خود النصر کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ نے بھی ری پوسٹ کیا ہے۔ ویڈیو النصر کے کسی میچ سے قبل کی ہے جس میں رونالڈو ٹیم لائن اپ کے دوران اپنے آگے کھڑی بچی گلے میں بہت ہی پیار اسے اپنا مفلر ڈالتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ رونالڈو کے اس اقدام پر بچی کے چہرے پر حیرت اور خوشی کے ملے جلے تاثرات بخوبی دیکھے جاسکتے ہیں۔ A small gesture… a lifetime memory. ???? pic.twitter.com/GJobHV4WuD — AlNassr FC (@AlNassrFC_EN)...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی پروموشن کے لیے لندن روڈ شو کروانے کا اعلان کردیا گیا۔ ترجمان پی ایس ایل کے مطابق پی ایس ایل کا روڈ شو لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا جس میں عالمی سرمایہ کاروں، کمرشل پارٹنرز اور شائقین کی شرکت متوقع ہے۔ چئیرمین پی سی بی محس نقوی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شامل ہے۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں میں برطانوی سرمایہ کاروں کی گہری دلچسپی ہے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ لندن روڈ شو کا مقصد لیگ کا وژن، کمرشل ماڈل اور مستقبل کی حکمتِ عملی...
—فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کے انتقال پر خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے ضمنی الیکشن کا اعلان کر دیا گیا۔الیکشن کمشنر پنجاب کے ترجمان کے مطابق امیدوار 4 سے 5 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، فہرست 6 دسمبر 2025 کو شائع کی جائے گی۔ترجمان نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ 8 دسمبر اور امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست 13 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ امیدوار 15 دسمبر تک کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ پولنگ 24 دسمبر کو پنجاب اسمبلی میں ہو گی۔
ورچوئل ایسٹ سروس پرووائیڈر ریگولیشنز کا ابتدائی ڈرافت تیار کر لیا گیا جس کے تحت کالا دھن اب ورچوئل ایسٹ میں استعمال نہ ہو سکے گا۔ایف اے ٹی ایف (فیٹف) کی شرائط پر تیار کیے گئے ریگولیشنز کے ابتدائی ڈرافٹ کے مطابق منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ، کرپشن، مشکوک ٹرانزکشنز ورچوئل ایسٹ میں استعمال نہیں ہو سکے گی، ورچوئل ایسٹ سروس پرووائیڈر کلائنٹ کی مشکوک ٹرانزکشنز پر فوراً رپورٹ کرے گی۔قواعد کے مطابق ورچوئل ایسٹ سروس پرووائیڈرز کی جانب سے خلاف ورزی پر لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا، پینلٹی عائد کی جائے گی اور ڈائریکٹرز، سپانسر یا شیئرہولڈرز کو ڈس کوالیفائیڈ بھی کیا جا سکے گا۔ابتدائی ڈرافٹ میں کہا گیا ہے کہ مشکوک ٹرانزکشنز پر فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی سفارش...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان سوشل میڈیا کی غیر ذمہ داری کا شکار ہوگئے۔ سب سے پہلے خبر دینے کی دوڑ میں سوشل میڈیا پر حیدرآباد کے سینئر کرکٹر معین خان راجپوت کے انتقال پر 1992 ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے ممبر معین خان کی تصویر لگادی۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر معین خان راجپوت محبوب اسپورٹس کرکٹ کلب کے کپتان تھے جبکہ سابق ٹیسٹ کپتان معین خان خیریت سے ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر چلنے والی غلط خبر کی وجہ سے دنیا بھر میں معین خان کے عزیز و اقارب، دوست احباب اور مداح سخت پریشانی کا شکار ہوگئے۔ سابق وکٹ کیپر بلے باز معین خان نے اس...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر خاتون کے بال کاٹنے کی وائرل ویڈیو کے حوالے سے درج مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق مقدمے میں شامل 3 مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار کیے جانے والوں میں خاتون کے بال کاٹنے والا مرکزی ملزم، ساتھی مرد اور خاتون شامل ہے۔ بال کاٹنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متاثرہ خاتون کا ویڈیو بیان سامنے آنے پر تھانہ نصیر آباد میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ واقعہ تقریباً ایک ماہ قبل پیش آیا تھا جو راولپنڈی پولیس کو رپورٹ نہیں کیا گیا تھا۔ بال کاٹنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مرکزی ملزمان فرار ہو کر روپوش تھے، تاہم راولپنڈی پولیس نے تمام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق اسکیم میں تبدیلی کے لیے غور شروع کر دیا ہے۔تجویز کے مطابق پرسنل بیگیج اسکیم کو ختم کرنے اور گفٹ و ٹرانسفر آف ریزیڈنس اسکیم کو سخت بنانے کا امکان ہے۔وزارتِ تجارت نے اس سلسلے میں ایک سمری تیار کر کے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) کو بھجوائی ہے۔ سمری میں کہا گیا ہے کہ پرسنل بیگیج اسکیم ختم کی جائے جبکہ دیگر دو اسکیمیں ایسے اقدامات کے ساتھ سخت کی جائیں کہ ان کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔اعلیٰ حکومتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ گفٹ اور ٹرانسفر آف ریزیڈنس اسکیم میں سختی لانے کے مختلف تجاویز زیرِ غور ہیں اور پرسنل بیگیج...
سوشل میڈیا پر خاتون کے بال کاٹنے کی وائرل ویڈیو کے حوالے سے درج مقدمے میں راولپنڈی پولیس نے اہم پیشرفت کرتے ہوئے 3 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں واقعے میں براہ راست ملوث ایک مرد اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ نصیر آباد میں درج کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: تشدد اور بال کاٹنے کی وائرل ویڈیو، متاثرہ لڑکی کا بیان سامنے آگیا متاثرہ خاتون کا ویڈیو بیان سامنے آنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کیا، جبکہ یہ واقعہ تقریباً ایک ماہ قبل پیش آیا تھا لیکن اس وقت پولیس کو رپورٹ نہیں کیا گیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق وائرل ویڈیو کے بعد...
پاکستانی پاپ اور بھنگڑا موسیقی کے معروف گلوکار ابرار الحق کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لندن میں پرفارمنس کے دوران چیریٹی کے لیے دی جانے والی پچاس پاؤنڈ کی رقم ابرار الحق اپنی جیب میں ڈال لیتے ہیں۔ اس واقعے کے بعد شائقین نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ افسوسناک ہے، خاص طور پر ایسے شخص کے لیے جو عوامی سطح پر اپنی ساکھ اعتماد پر قائم کرتا ہے۔ ابرار الحق کی لندن پرفارمنس کے دوران چیریٹی کے پیسے جیب میں ڈالتے ہوئے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد شائقین...
کوئٹہ،ایڈز کے عالمی دن پرایڈز کنٹرول پروگرام کی صوبائی کوآرڈینیٹرڈاکٹر سحرین نوشیروانی ایڈیشنل سیکرٹری صحت ثاقب کاکڑ کو شیلڈ پیش کررہی ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے امیر حافظ طاہر مجید نے لاہور مینار پاکستان اجتماع عام کی بے مثال کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجتماع عام میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے جس لائحہ عمل کا اعلان کیا اسی ایجنڈا پر ہی ملک گیر تحریک چلے گی،عوام کا مزید استحصال برداشت نہیں کریں گے، عوام کو حق دینا پڑے گا۔اجتماع عام میں ہزرواں کی تعداد میں حیدرآباد کی عوام بالخصوص خواتین کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی۔ہر سطح کی قیادت، کارکنان اور تمام حیدرآباد کے عوام سمیت شرکاء کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی دعوت اللہ کی طرف بلانا...
پیپلز پارٹی قبضہ مافیا ‘ سندھ حکومت کرپشن ‘ نا اہلی و لوٹ مار کا بدترین شاہکار بن چکی ‘حافظ نعیم الرحمن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نورِ حق میںامیر کراچی منعم ظفر خان و دیگر رہنمائوں کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک قبضہ مافیا ، سندھ حکومت کرپشن ، نا اہلی اور لوٹ مار کا بدترین شاہکار بن چکی ہے اور اس کے سرپرست وہ لوگ ہیں جن کو اپنی مرضی کی ترامیم اور قانون سازی کرنی اور استثنا حاصل کرنے ہوتے ہیں ، کراچی صوبے کے بجٹ کا 98فیصد حصہ فراہم کرتا ہے لیکن اس شہر اور عوام کا کوئی پُر سان حال نہیں ، سندھ حکومت گزشتہ 15برس میں کراچی کے 3360ارب روپے کھا چکی ہے ، صوبوں اور انتظامی یونٹس بنانے کی بحثیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو بدعنوانی کے ایک مقدمے میں 5 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق اسی کیس میں شیخ حسینہ کی بہن کو 7 سال اور ان کی بھانجی، برطانوی رکنِ پارلیمنٹ ٹیولپ صدیق کو 2 سال قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کو بھی 5،5 سال قید کی سزائیں دی گئی ہیں۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے ڈھاکا کے سفارتی علاقے میں غیرقانونی طور پر پلاٹ حاصل کیے۔اس سے قبل بھی شیخ حسینہ کو 2مختلف مقدمات میں سزائے موت اور 21 سال قید کی سزائیں سنائی جاچکی ہیں۔ادھر 2009...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251202-01-13 کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ معصوم بچوں کا گٹروں میں ڈوب کر جاںبحق ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے شہری شدید خوف وہراس اور عدم تحفظ کا شکار ہیں مگر قابض جعلی میئر اس کا الزام بھی جماعت اسلامی پر تھوپ رہے ہیں ۔عوام کے جان ومال کا تحفظ سندھ حکومت کا اولین فرض ہے اور امن کے بغیر ترقی ناممکن ہے اس لیے قیام امن کے لیے خصوصی اور مؤثر اقدامات کیے جائیں اور عوام کے جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251202-01-5 کراچی ( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض میئر مرتضیٰ وہاب واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے چیئر مین ہیں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے معصوم بچے کے افسوسناک واقع کی ذمے داری براہ راست ان پر ہی عاید ہوتی ہے۔ سیف اللہ
معروف تاجر رہنما، سابق سرپرست اعلی کاٹی مرحوم ایس ایم منیر بھائی جان کی تیسری برسی کے موقع پر ان کے ایصال ثواب کے لیے منعقدہ قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب میں صدر محمد اکرام راجپوت، ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا، ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران، سابق صدور اور چیئ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
ایک ماں اپنے بچے سے جو پہلی کلاس کا طالب علم ہے، کہتی ہے کہ ’’ بیٹا میں پڑوس میں جا رہی ہوں جب تم اپنے اسکول کا ہوم ورک کر لو تو فریج سے چاکلیٹ نکال کر کھا لینا۔‘‘ بچہ یہ سن کر کاپی پنسل پھینک دیتا ہے اور رونا شروع کردیتا ہے۔ ’’ مما ! پہلے مجھے چاکلیٹ دو، میں پہلے چاکلیٹ کھاؤں گا، ہوم ورک بعد میں کروں گا۔‘‘ جب بچہ کچھ بڑا اور سمجھدار ہوجاتا ہے اور اچھے برے میں تمیز کرنے لگتا ہے اور ماں یہی بات اس سے کہتی ہے کہ ’’ بیٹا! میں پڑوس میں جا رہی ہوں تم ہم ورک کر لو تو فریج سے چاکلیٹ نکال کر کھا لینا۔‘‘ بچہ ماں...
سڈنی میں بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث شیطان کے پجاریوں کے نیٹ ورک کے 4 کارندوں کو حراست میں لے لیا جن پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سڈنی پولیس نے بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والے اس نیٹ ورک کو شیطان کا پجاری گروہ قرار دیا ہے۔ پولیس کے بقول چھاپوں کے دوران ہزاروں ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں جن میں 12 سال اور اس سے کم عمر کے بچوں، حتیٰ کہ شیر خوار بچوں تک کے ساتھ غیر انسانی سلوک دکھایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گروہ بچوں کے استحصال کی ویڈیوز کو شیطانی رسومات اور خفیہ عقائد سے جوڑ کر آن لائن پھیلا رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گروہ دنیا بھر میں...
30 نومبر کو گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب 3 سالہ ابراہیم مین ہول میں گر کر زندگی کی بازی ہار گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رواں سال کے 11 ماہ کے دوران مین ہولز اور نالوں میں گر کر مجموعی طور پر 23 شہری زندگی کی بازی ہار گئے، جن میں نوعمر بچے اور بچیاں بھی شامل ہیں۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق رواں سال کے دوران 10 کھلے مین ہولز اور 13 نالوں میں گر کر جاں بحق ہوئے۔ جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 2025ء کے جنوری میں شاہ فیصل کالونی میں 6 سالہ عباد، 2 فروری کو کشمیر کالونی 3 نمبر میں 5 سالہ طیب اور 22 فروری کو سرجانی خدا کی بستی میں 3 سالہ...
کراچی میں رواں سال کے 11 ماہ کے دوران مین ہولز اور نالوں میں گر کر مجموعی طور پر 23 شہری زندگی کی بازی ہار گئے جن میں نوعمر بچے اور بچیاں بھی شامل ہیں۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق رواں سال کے دوران 10 کھلے مین ہولز اور 13 نالوں میں گر کر جاں بحق ہوئے۔ جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 2025 کے جنوری میں شاہ فیصل کالونی میں 6 سالہ عباد ، 2 فروری کو کشمیر کالونی 3 نمبر میں 5 سالہ طیب اور 22 فروری کو سرجانی خدا کی بستی میں 3 سالہ اسد اللہ مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوا۔ اس کے علاوہ 18 مارچ کو نارتھ کراچی میں 55 سالہ نامعلوم،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض/طائف: سعودی عرب کے شہر طائف میں سیکیورٹی اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھیڑوں کی مسلسل چوری کے واقعات میں ملوث 13 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا۔سعودی میڈیا کے مطابق پولیس نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے مخبری، ریکی اور تکنیکی ذرائع کی مدد سے ملزمان کی نگرانی کا دائرہ وسیع کیا۔ کئی روز کی تحقیقات کے بعد مختلف سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں ملزمان کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی آبادی نے مضافاتی علاقوں میں پے در پے وارداتوں کے بعد پولیس کو شکایات درج کرائی تھیں، جس کے بعد کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ترجمان پولیس کا...
بولی وڈ(ویب ڈیسک) خوبرو اداکار سیلینا جیٹلی نے اپنے شوہر پیٹر ہاگ پر جنسی، جسمانی اور زبانی تشدد کے الزامات کے تحت ممبئی ہائی کورٹ میں سول مقدمہ دائر کردیا۔ سیلینا جیٹلی نے مبمئی کی عدالت میں گھریلو تشدد کے تحت مقدمہ دائر کیا، جس میں انہوں نے شوہر پر جذباتی، جسمانی، جنسی اور زبانی تشدد کا الزام لگایا ہے۔ عدالت میں دائر کیے گئے مقدمے میں انہوں نے شوہر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بچے کی پیدائش کے تین ہفتے بعد انہیں شوہر نے گھر سے دھکے دے کر نکال دیا تھا۔ انہوں نے درخواست میں لکھا ہے کہ بچے کو جنم دینے کی وجہ سے ان کے آپریشن کے ٹانکیں بھی نہیں...
انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبرپختونخوا نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کے پی پولیس اہلکاروں کو صرف اپنی جغرافیائی حدود کے اندر ڈیوٹی انجام دینے کے احکامات جاری کردیے۔ آئی جی پولیس نے اس ضمن میں تمام ریجنز اور اضلاع کے پولیس افسران کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے عملدرآمد کے احکامات جاری کیے ہیں۔ واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو سیاسی جلسوں اور احتجاجی ریلیوں میں سرکاری وسائل کے استعمال سے روک دیا ہے۔ مزید پڑھیں: احتجاجی ریلیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال ممنوع، پشاور ہائیکورٹ نے کے پی حکومت کو روک دیا 14 نومبر کو پشاور ہائیکورٹ کے جج صاحبزادہ اسد اللہ نے فیصلہ سناتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو ہدایت کی کہ...
بھارت میں مشہور اداکارہ سمانتھا رتھ پرابھو نے فلم ڈائریکٹر سے دوسری شادی کرلی، اُن کا یہ اعلان مداحوں کیلیے کسی سرپرائز سے کم نہیں تھا۔ سمانتھا رتھ پرابھو نے شادی کی خوش خبری انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کر کے سنائی اور باقاعدہ فلم ساز راج نیدی مرو کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھنے کا اعلان کیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے سادگی کے ساتھ یکم دسمبر 2025 کو شادی کی جس میں صرف گھر کے افراد شریک ہوئے۔ شادی کی تصاویر مداحوں کیلیے بڑا سرپرائز ثابت ہوئیں کیونکہ اس سے قبل اداکارہ یا فلم ساز کی طرف سے اس طرح کا کوئی اشارہ نہیں دیا گیا تھا۔ View this post on Instagram...
پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو سیاسی جلسوں اور احتجاجی ریلیوں میں سرکاری وسائل کے استعمال سے روک دیا۔ 14 نومبر کو پشاور ہائیکورٹ کے جج صاحبزادہ اسد اللہ نے فیصلہ سناتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی احتجاج، لانگ مارچ، ریلی یا کسی بھی سیاسی سرگرمی کے لیے سرکاری گاڑی، مشینری یا عملے کا استعمال نہ کرے اور نہ ہی ایسا کرنے کی اجازت دی جائے۔ مزید پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ کا سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی کا حکم عدالت نے صوبائی حکومت کے خلاف دائر درخواست پر 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں واضح کیا گیا کہ سیاسی سرگرمیوں کے دوران کسی بھی سرکاری مشینری یا...
سٹی 42: ٹریفک پولیس نے قانون پر عمل درآمد کیلئے ڈرونز کا استعمال شروع کردیا ۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ہدایت کردی ۔ ابتدائی طور پر زیادہ رش والے علاقوں میں ڈرون سے استفادہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔لاہور ،گوجرانوالہ ،فیصل آباد ،راولپنڈی اور ملتان میں ڈورنز کا استعمال جاری ہے ۔ ڈرونز کے ساتھ ساتھ ٹریفک کوئیک فورس کی ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی۔ڈورنز کی نشاندہی پر کوئیک رسپانس ٹیمیں فوری ایکشن لیں گی۔ لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر نے کہا ہے کہ کم عمر ڈرائیورز اور بغیرہیلمٹ کے ڈرائیونگ پر کارروائی ہوگی۔ون وے کی...
منہاج یوتھ لیگ کا 37 واں یومِ تاسیس جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بھی مبارکباد پیش، مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں رانا وحید شہزاد، ڈاکٹر عمران یونس و دیگر نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج یوتھ لیگ کا 37 واں یومِ تاسیس جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ مرکزی، صوبائی، ضلعی اور مقامی سطح پر خصوصی تقریبات، ریلیاں، سیمینارز اور نوجوانوں کیلئے تربیتی نشستیں منعقد کی گئیں جن میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہرالقادری نے37 ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ نوجوانوں کی ایسی تنظیم ہے...
ڈھاکا(ویب ڈیسک) بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو بدعنوانی کے ایک مقدمے میں 5 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق اسی کیس میں شیخ حسینہ کی بہن کو 7 سال اور ان کی بھانجی، برطانوی رکنِ پارلیمنٹ ٹیولپ صدیق کو 2 سال قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کو بھی 5،5 سال قید کی سزائیں دی گئی ہیں۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے ڈھاکا کے سفارتی علاقے میں غیرقانونی طور پر پلاٹ حاصل کیے۔ اس سے قبل بھی شیخ حسینہ کو دو مختلف مقدمات میں سزائے موت اور 21 سال قید کی سزائیں سنائی...
بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں افغانستان کی جمہوری اپوزیشن کا اجلاس منعقد ہوا جہاں انڈیپنڈنٹ ڈپلومیٹ اور یورپین فاؤنڈیشن فار ڈیموکریسی نے ملک کے سیاسی مستقبل پر مشاورت کے لیے رہنماؤں کو اکٹھا کیا۔ مزید پڑھیں: پاکستان کا مسئلہ افغان عوام سے نہیں، افغان طالبان رجیم سے ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر اجلاس میں کہا گیا کہ طالبان حکومت خطے اور یورپ کے لیے بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کا باعث بن رہی ہے۔ طویل المدتی استحکام کے لیے جامع سیاسی حل اور افغان فریقوں کے درمیان قابل اعتماد مذاکرات ناگزیر ہیں۔ شرکا کے مطابق طالبان کو دہشتگرد نیٹ ورکس سے روابط ختم کرنا ہوں گے اور غیر ملکی قیدیوں کو رہا کرنا ضروری ہے۔ اجلاس میں یہ بھی واضح...
ایئر سیال نے ابو ظہبی کے لیے لاہور سے اپنی پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان ایئر سیال نے بتایا کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے چار پروازیں ہفتے میں روانہ ہونگی۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ابو ظہبی کی پرواز کی روانگی سے قبل کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ایئر سیال کے وائس چیئرمین قیصر بلال نے کیک کاٹا جبکہ مسافروں کو روانگی سے قبل پھول بھی پیش کیے گئے۔
تعمیراتی کمپنی رُوا الحرم مکی کے سعودیہ، انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی اور امریکا کے شراکت داروں سے چھ ایم او یوز سائن
کنسٹرکشن فرم رُوا الحرم مکی نے سعودی عرب، انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی اور امریکا کے شراکت داروں کے ساتھ چھ ایم او یوز (مفاہمتی یادداشت) پر دستخط کیے ہیں، یہ پہلی رئیل اسٹیٹ تعمیراتی کمپنی ہے جو فوربز گلوبل پراپرٹیز کے عالمی نیٹ ورک کا حصہ بنی ہے۔ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف ) کی زیر ملکیت اور تعمیراتی کمپنی رُوا الحرم المکی نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی نے مکہ مکرمہ کے قلب میں واقع کنگ سلمان گیٹ پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں ہی عالمی اشتراک اور بین الاقومی سرمایہ کاری میں پیش رفت کی خاطر سعودی عرب، انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی اور امریکا کے شراکت داروں سے چھ مفاہمتی یادداشتوں کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ یہ کمپنی سٹی اسکیپ گلوبل 2025ء کی...
پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام خیبر پختونخوا حکومت اور یو این ویمن کے تعاون سے منعقد ہونے والی زلمی ویمن کرکٹ لیگ سیزن ٹو کے دلچسپ مقابلے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں جاری ہیں۔ لیگ کے ایک میچ میں دلچسپ اور ڈرامائی صورتحال اُس وقت پیدا ہوئی جب ڈی آئی خان کی ٹیم نے آخری گیند پر ناممکن سمجھے جانے والے 9 رنز بنا کر فتح اپنے نام کر لی۔ پشاور کی باؤلر کی جانب سے کرائی گئی آخری اوور کی پہلی گیند نو بال قرار پائی جس پر چوکا لگا، اگلی گیند وائیڈ ہوئی، جبکہ آخری گیند پر ڈی آئی خان کی بیٹرز نے تیزی سے 3 رنز لے کر میچ کا پاسا پلٹ دیا۔ 9...