واشنگٹن میں فائرنگ کرنیوالے افغان شہری کا الزامات سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کرکے ایک نیشنل گارڈ کو ہلاک اور دوسرے کو شدید زخمی کرنے والے افغان شہری نے الزامات سے انکار کیا ہے۔
29 سال کے افغان شہری رحمان اللّٰہ لکن وال نے اسپتال کے بیڈ سے ویڈیو کے ذریعے تمام الزامات کو مسترد کردیا۔
اس دوران ملزم نے تکلیف کے باعث اپنی آنکھیں بند کر رکھی تھیں۔
واشنگٹن ڈی سی کے مجسٹریٹ جج رینی ریمنڈ نے رحمان اللّٰہ لکن وال کو حراست میں رکھنے کاحکم دیا اور کہا یہ بالکل واضح ہے کہ مسلح ملزم 3000 میل کا سفر طے کرکے ایک خاص مقصد کے لیے آیا۔
استغاثہ نے الزام لگایا کہ ملزم نے فائرنگ کرتے وقت اللّٰہ اکبر کا نعرہ بھی لگایا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور: پولیس نے شہری کے گرنے والے 20 لاکھ روپے برآمد کرکے واپس لوٹا دیے
لاہور:چوہنگ پولیس نے شہری کے 20 لاکھ روپے برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق شہری ریحان 20 لاکھ روپے بینک سے نکلوا کر موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ روڈ پر شاپر پھٹنے سے رقم گر گئی۔
ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے ایس ایچ او چوہنگ انسپکٹر محمد رضا کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے سیف سٹی کیمروں سمیت تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مشکوک موٹرسائیکل سواروں کی نشاندہی کرلی۔
مشکوک موٹرسائیکل سوار مرد و خاتون سے تفتیش کی گئی جن کے قبضے سے 10 لاکھ روپے برآمد ہوئے بعد ازاں مزید تفتیش سے ایک اور موٹرسائیکل سوار کی نشاندہی کی گئی جس کے قبضے سے بھی باقی ماندہ رقم 10 لاکھ روپے برآمد کرلی گئی۔
ایس پی صدر رانا حسین طاہر کا کہنا ہے کہ مدعی مقدمہ کو 20 لاکھ روپے حوالے کردیے گئے ہیں، انہوں نے خصوصی ٹیم اور ایس ایچ او چوہنگ محمد رضا کو شاباش دی نقد انعام و تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا۔
مدعی مقدمہ نے رقم برآمد کرنے پر ایس ایچ او چوہنگ انسپکٹر محمد رضا و پولیس کا شکریہ ادا کیا۔