انجینئر محمد علی مرزا کی ایف آئی اے کی تحقیقات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پنجاب قرآن بورڈ نے پرانی ویڈیو پر درخواستگزار کو گنہگار قرار دے دیا ہے، حالانکہ پنجاب قرآن بورڈ کو کسی طرح کا فتویٰ جاری کرنے کا اختیار ہی حاصل نہیں، پنجاب قرآن بورڈ صرف قرآن پاک کی اشاعت کے امور کو دیکھتا ہے، پنجاب قرآن بورڈ کی جانب سے فتویٰ جاری کرنا غیر قانونی و غیر شرعی اقدام ہے، اس لئے اس فتوے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ممتاز مذہبی سکالر انجینئر محمدعلی مرزا کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں ایف آئی اے اور پنجاب قرآن بورڈ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے درخواستگزار کو نوٹس جاری کیے بغیر تحقیقات شروع کر دیں، ایف آئی اے نے سوشل میڈیا سے ویڈیو پر فتویٰ کیلئے پنجاب قرآن بورڈ بھجوائی۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب قرآن بورڈ نے پرانی ویڈیو پر درخواستگزار کو گنہگار قرار دے دیا ہے، حالانکہ پنجاب قرآن بورڈ کو کسی طرح کا فتویٰ جاری کرنے کا اختیار ہی حاصل نہیں، پنجاب قرآن بورڈ صرف قرآن پاک کی اشاعت کے امور کو دیکھتا ہے، پنجاب قرآن بورڈ کی جانب سے فتویٰ جاری کرنا غیر قانونی و غیر شرعی اقدام ہے، اس لئے اس فتوے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: درخواست میں ایف آئی اے گیا ہے
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔