پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات عیدالفطر کے بعد لینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ لاکھوں طلبا کی آسانی کیلئے فیصلہ کیا گیا۔ بورڈ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ لاہور بورڈ سے میٹرک کا امتحان دینے والے طلبہ کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہوتی ہے۔ محکمہ تعلیم کے اس فیصلے سے طلبہ کو امتحانات کی تیاری کیلئے مزید وقت مل جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ماہ رمضان المبارک کے بعد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ لاکھوں طلبا کی آسانی کیلئے فیصلہ کیا گیا۔ بورڈ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ لاہور بورڈ سے میٹرک کا امتحان دینے والے طلبہ کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہوتی ہے۔ محکمہ تعلیم کے اس فیصلے سے طلبہ کو امتحانات کی تیاری کیلئے مزید وقت مل جائے گا۔ دوسری جانب ٹیچرز یونین پنجاب نے بھی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر کے بعد پیپرز لینے کا فیصلہ احسن اقدام ہے۔ روزہ کی حالت میں طلبہ کیلئے امتحان کی تیاری کرنا نسبتاً مشکل ہوتا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جائے گا
پڑھیں:
آزاد کشمیر کابینہ کا صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات میں اصلاحات کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251203-08-19
مظفر آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک ) آزاد کشمیر کابینہ کے اہم فیصلے، صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات میں مجموعی اصلاحات کی جائیں گی۔آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پریس کلب میں اہم حکومتی اجلاس ہوا، جس میں سینئر وزیر میاں عبدالوحید اور وزیر جنگلات جاوید ایوب نے کابینہ کے تازہ فیصلوں پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں ریاست بھر میں ہیلتھ کارڈ پروگرام کے اجراء، نئے کالجز اور سکولز کی منظوری اور طلبہ یونینز کی بحالی جیسے اہم اقدامات کا اعلان کیا گیا۔ وزیر خزانہ کو ٹرانسفر اور پراپرٹی ٹیکس میں کمی کی سفارشات تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ۔