Daily Mumtaz:
2026-07-24@14:47:59 GMT

2025ء میں علیحدگی اختیار کرنے والی مشہور فنکار جوڑیاں

اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT

2025ء میں علیحدگی اختیار کرنے والی مشہور فنکار جوڑیاں

2025ء شوبز اور اسپورٹس کی دنیا میں رشتوں کے اختتام کا سال ثابت ہوا، کچھ جوڑوں نے خاموشی سے راستے جدا کیے تو کچھ کی علیحدگیاں سرخیوں پر چھا گئیں۔

2025ء اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، سال کے آخری ماہ میں یہاں اُن مشہور شخصیات کا خلاصہ ہے جنہوں نے رواں سال علیحدگی اختیار کی۔

دھناشری ورما اور یوزویندر چہل

کوریوگرافر دھناشری ورما اور بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کی علیحدگی سال کی سب سے زیادہ زیرِ بحث طلاقوں میں شامل رہی، طلاق کے بعد دھناشری ورما کو ملنے والے 4 کروڑ روپے اور مختلف افواہوں نے اس معاملے کو مسلسل خبروں میں رکھا۔

اس جوڑی نے 2020ء میں شادی کی تھی اور اِن کی طلاق مارچ 2025ء میں فائنل ہوئی۔

سلینا جیٹلی اور پیٹر ہیگ

اداکارہ سلینا جیٹلی نے چند روز قبل ممبئی کی ایک عدالت میں اپنے شوہر پیٹر ہیگ کے خلاف گھریلو تشدد کے الزام میں طلاق کی درخواست دائر کی تھی۔

پیٹر ہیگ پہلے ہی آسٹریا میں علیحدگی سے متعلق کارروائیاں شروع کر چکے تھے۔

دونوں 2010ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اِن کے یہاں دو بار جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔

جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک

2021ء میں ازدواجی زندگی کا آغاز کرنے والا ہالی ووڈ جوڑا ایک بار پھر الگ ہوگیا، دونوں نے 2024ء میں علیحدگی اختیار کی تھی اور فروری 2025ء میں اِن کے درمیان باضابطہ طور پر طلاق ہوگئی۔

ان کی شادی کو دوسرا موقع ملنے کی امید رکھنے والے مداح اس فیصلے سے خاصے مایوس ہوئے۔

نکول کڈمین اور کیتھ اربن

19 سالہ شادی کے بعد نکول کڈمین نے 30 ستمبر کو امریکی شہر نیشویل میں طلاق کی درخواست دائر کی۔

طے شدہ معاہدے کے مطابق بیٹیوں کی سرپرستی میں نکول کو سال کے 306 دن ملیں گے جبکہ کیتھ کو 59 دن، دونوں 2006ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

جوڈی ٹرنر اسمتھ اور جوشوا جیکسن

ہالی ووڈ اداکار جوڈی نے 2019ء میں شادی کی تھی اور 2020ء میں اِن کے یہاں ایک بیٹی ہوئی۔

ان کی طلاق مئی 2025ء میں مکمل ہوئی تھی، عدالت میں مالی معاملات اور بچوں کی کفالت پر بحث ہونے کے بعد دونوں نے مشترکہ طور پر قانونی سرپرستی پر اتفاق کیا ہے۔

2025ء میں شادی شدہ جوڑوں میں ہونے والے یہ علیحدگیاں یاد دلاتی ہیں کہ شہرت اور چمک دمک کے پیچھے بھی حقیقی زندگی کی مشکلات موجود ہوتی ہیں اور تعلقات کے امتحان سے کوئی بھی محفوظ نہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کی تھی

پڑھیں:

اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات، علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال

اسلام آباد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا اور پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی، برادرانہ اور دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے حالیہ علاقائی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کے درمیان مؤثر مکالمے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں تحمل، کشیدگی میں کمی اور مسلسل سفارتی روابط ہی مسائل کے پائیدار حل کی بنیاد بن سکتے ہیں۔

ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون کے فروغ، باہمی اعتماد میں اضافے اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں روابط کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (Islamabad MoU) کے تحت طے پانے والے نکات پر مؤثر عملدرآمد کی اہمیت پر بھی زور دیا اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اور ایران کی قیادت خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر متفق ہے، جبکہ دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • دُنیا کی مہنگی ترین طلاق، جنوبی کوریا کی اہم ترین کاروباری شخصیت کو 944 ارب وون سابق اہلیہ کو ادا کرنے کا حکم
  • اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات، علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال
  • قانون میں کم عمری کی شادی کیخلاف سزا کا ذکر ہے نکاح منسوخی کا نہیں، جج آئینی عدالت
  • طلاق کی افواہیں بے بنیاد؟ شہزادی بیٹریس کی شوہر کے ہمراہ نئی خوشگوار تصویر وائرل
  • پاکستانیوں کیلئے سری لنکا نے ویزا فیس ختم کر دی
  • ماریہ شہباز کیس: وفاقی آئینی عدالت نے نظرثانی درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیے
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی