شادی کے بعد پہلی بار علی انصاری اور صبور علی ’فاصلے‘ ڈرامے میں جلد ہی چھوٹی سکرین پر ایکشن میں نظر آئیں گے۔دونوں کا نیا ڈراما 5سمبر پر نشر ہوگا، جس کے ٹیزر اور ٹریلر پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں اور ان کے شائقین خوش دکھائی دیتے ہیں۔جوڑی نے آخری بار 2019 میں ایک ڈرامے نقاب زن میں کام کیا تھا، جسے ہم ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا، اس میں ان کی اداکاری کو سراہا گیا تھا۔علی انصاری اور صبور علی نے کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد 2022 میں شادی کرلی تھی اور مارچ 2025 میں ان کے ہاں پہلی بیٹی سیرینا علی کی پیدائش ہوئی تھی۔ان کے نئے ڈرامے ‘ کے ٹیزر جاری ہو چکے ہیں اور سوشل میڈیا پر مداح اس جوڑے کی دوبارہ اسکرین پر واپسی پر کافی پرجوش نظر آ رہے ہیں، صارفین نے ٹیزر پر رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ ان کی کیمسٹری اتنی قدرتی ہے کہ آن اسکرین محبت حقیقی محسوس ہورہی ہے۔ڈرامے کی کہانی محبت، احساسات، جذباتی الجھنوں اور خاموش خواہشات کے گرد گھومتی ہے، یعنی ایسے موضوعات جو محبت اور فاصلوں کے درمیان پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کو اجاگر کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ربیکا خان کی رخصتی کی وائرل ویڈیو نے سب کو آبدیدہ کردیا

اداکار اور کامیڈین کاشف خان کی بیٹی ربیکا خان کی شادی دھوم دھام سے انجام کو پہنچ گئی جس کا ہر ایک ایونٹ گزشتہ ایک برس سے سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے۔

ہر تہذیب و ثقافت میں شادی کی تقریبات میں الگ الگ رسومات سے رنگ و روشنی جھلک رہی ہوتی ہے جس پر گانے، رقص اور قہقہے ان کی مزید شان بڑھاتے ہیں۔ 

البتہ رخصتی ہر ہی تہذیب اور ثقافت میں سب سے جذباتی لمحہ ہوتا ہے جہاں لڑکی کے والدین خوشی کے ساتھ ساتھ جدائی کے دکھ سے بھی گزر رہے ہوتے ہیں۔

معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ربیکا خان کی شادی کی تقریبات میں بھی یہی رنگ چھایا رہا البتہ رخصتی کی ویڈیوز نے سب کو آبدیدہ کردیا۔

اداکار کاشف خان نے اپنی چہیتی بیٹی کو نم آنکھوں اور پُرامید دعاؤں کے ساتھ اس جذباتی انداز سے رخصت کیا کہ تمام مہمان آبدیدہ ہوگئے۔

 اس موقع پر بااعتماد ربیکا بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں۔ باپ کا ہاتھ تھامے شوہر کی گاڑی تک پہنچیں اور پیا گھر سدھار گئیں۔

        View this post on Instagram                      

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیوز وائرل ہوگئیں جس پر صارفین نے ربیکا کے نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور خصوصی دعائیں دیں۔

تاہم کچھ صارفین نے پہ در پہ ایونٹس اور لاتعداد ویڈیوز پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اب بس بھی کریں بیٹی کو جانے دیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • ربیکا خان کی رخصتی کی وائرل ویڈیو نے سب کو آبدیدہ کردیا
  • ’یہ شادی نہیں ہوسکتی‘؛ پہلی بیوی فلمی انداز میں شوہر کی شادی رکوانے پہنچ گئی
  • ڈرامہ کیس نمبر 9 نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے
  • بالی ووڈ اداکارہ سمانتھا رتھ اور فلمساز راج نیدیمورو شادی کے بندھن میں بندھ گئے
  • ترکیہ کے بغیر پائلٹ والے ’لڑاکا طیارے‘ نے پہلی بار فضائی ہدف تباہ کرکے تاریخ رقم کردی
  • جیل سے رہائی کے بعد ڈکی بھائی کی اہلیہ کے ساتھ پہلی جھلک سامنے آگئی، مداح پریشان
  • محبت کی انتہا، لڑکی نے اپنے عاشق کی لاش سے شادی کرلی، ویڈیو وائرل
  • محبت میں دیوانی لڑکی نے اپنے عاشق کی لاش سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا
  • الحمرا صوفی فیسٹیول: صوفیانہ عظمتوں کی آواز