ربیکا خان کی رخصتی کی وائرل ویڈیو نے سب کو آبدیدہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
اداکار اور کامیڈین کاشف خان کی بیٹی ربیکا خان کی شادی دھوم دھام سے انجام کو پہنچ گئی جس کا ہر ایک ایونٹ گزشتہ ایک برس سے سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے۔
ہر تہذیب و ثقافت میں شادی کی تقریبات میں الگ الگ رسومات سے رنگ و روشنی جھلک رہی ہوتی ہے جس پر گانے، رقص اور قہقہے ان کی مزید شان بڑھاتے ہیں۔
البتہ رخصتی ہر ہی تہذیب اور ثقافت میں سب سے جذباتی لمحہ ہوتا ہے جہاں لڑکی کے والدین خوشی کے ساتھ ساتھ جدائی کے دکھ سے بھی گزر رہے ہوتے ہیں۔
معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ربیکا خان کی شادی کی تقریبات میں بھی یہی رنگ چھایا رہا البتہ رخصتی کی ویڈیوز نے سب کو آبدیدہ کردیا۔
اداکار کاشف خان نے اپنی چہیتی بیٹی کو نم آنکھوں اور پُرامید دعاؤں کے ساتھ اس جذباتی انداز سے رخصت کیا کہ تمام مہمان آبدیدہ ہوگئے۔
اس موقع پر بااعتماد ربیکا بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں۔ باپ کا ہاتھ تھامے شوہر کی گاڑی تک پہنچیں اور پیا گھر سدھار گئیں۔
View this post on Instagramسوشل میڈیا پر یہ ویڈیوز وائرل ہوگئیں جس پر صارفین نے ربیکا کے نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور خصوصی دعائیں دیں۔
تاہم کچھ صارفین نے پہ در پہ ایونٹس اور لاتعداد ویڈیوز پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اب بس بھی کریں بیٹی کو جانے دیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خان کی
پڑھیں:
ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔
ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔
Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN
— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘
دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔
تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔