ربیکا اور حسین کی شادی کی تصاویر وائرل، مداحوں کی مبارکباد، نیک تمنائیں
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
معروف ٹک ٹاکر و ماڈل ربیکا خان اور یوٹیوبر حسین ترین کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہیں جس پر صارفین جوڑے کو بھرپور مبارکباد اور نیک تمناؤں سے نواز رہے ہیں۔گزشتہ روز دونوں کی شادی کی تقریب مالم جبہ میں منعقد ہوئی جس میں دلہا اور دلہن نہایت خوش نظر آئے، تقریب میں شوبز شخصیات، ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ربیکا خان نے اپنے بڑے دن کے لیے انارکلی طرز کی شرٹ کے ساتھ خوبصورت لال لہنگا پہنا جبکہ حسین ترین نے آف وائٹ شیروانی کا انتخاب کیا تاہم دونوں کی دلکش تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔یاد رہے ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی تقریبات رواں سال کے آغاز سے جاری تھیں، جون میں ان کا نکاح ہوا تھا، دونوں طویل عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ رشتے میں منسلک تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی شادی کی
پڑھیں:
انتھونی البانیز وزیراعظم ہوتے ہوئے شادی کرنے والے پہلے آسٹریلوی رہنما بن گئے
انتھونی البانیز وزیراعظم کے عہدے پر رہتے ہوئے شادی کرنے والے پہلے آسٹریلوی رہنما بن گئے ہیں۔ آسٹریلوی وزیراعظم نے کینبرا میں واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ دی لاج میں ایک مختصر اور نجی تقریب کے دوران جوڈی ہیڈن کے ساتھ ازدواجی زندگی کا آغاز کیا۔
یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا میں انتخابات، وزیرِاعظم انتھونی البانیز کی جماعت نے دوسری بار میدان مار لیا
تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور چند منتخب دوستوں نے شرکت کی، جبکہ شادی کی تاریخ اور تمام انتظامات کو مکمل طور پر خفیہ رکھا گیا تھا۔
I love you, Jodie. pic.twitter.com/kRow1FZhWP
— Anthony Albanese (@AlboMP) November 29, 2025
اس موقع پر البانیز کا بیٹا نیتھن بھی موجود تھا، اور وزیراعظم کا پالتو کتا بھی خوشی کے اس لمحے میں شامل رہا۔ دلہن جوڈی ہیڈن کی 5 سالہ بھانجی ایلا نے فلاور گرل کا کردار نبھایا اور پوری تقریب میں سب کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
Australian Prime Minister Anthony Albanese has married his partner Jodie Haydon, making him the first sitting PM in the country’s history to wed while in office.#PakistanConnect pic.twitter.com/vDvvl5AuzW
— Pakistan Connect (@Pak_Connect) November 29, 2025
وزیراعظم ہاؤس کے مطابق البانیز اور ہیڈن پیر سے جمعہ تک آسٹریلیا کے اندر ہی نجی خرچ پر ہنی مون منائیں گے۔ البانیز نے گزشتہ سال ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر ہیڈن کو شادی کی پیشکش کی تھی جس کے بعد ان کی شادی کا اعلان اسی سال متوقع تھا۔
یہ بھی پڑھیں: 15 لاکھ آسٹریوی شہری خطرے میں: سمندر کی سطح میں خطرناک اضافے کی پیشگوئی
وزیراعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ دونوں اپنے پیار اور ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کے عزم کو اپنے چاہنے والوں کے سامنے پیش کرنے پر بے حد خوش ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آسٹریلیا انتھونی البانیز جوڈی ہیڈن شادی وزیراعظم