Daily Mumtaz:
2025-12-02@08:50:06 GMT

ڈرامہ کیس نمبر 9 نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے

اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT

ڈرامہ کیس نمبر 9 نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے

کراچی (شوبز ڈیسک) نجی ٹی وی کے ڈرامے کیس نمبر 9 نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ۔

دوسری طرف اس ڈرامے کے چرچے بیرونی میڈیا پر بھی ہیں۔

ڈرامے کے مصنف نجی ٹی وی چینل کے معروف اینکر شاہ زیب خانزادہ ہیں جن کی تحریر اور جملوں نے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں جب کہ اس ڈرامے نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ تے ہوئے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

ڈرامے کی بازگشت ممتاز برطانوی میڈیا پر نمایاں دکھائی دے رہی ہے جس نے اس ڈرامے کو خاصی اہمیت دیتے ہوئے ڈرامے کے بعض سین کو اپنی تفصیلی رپورٹ کا حصہ بنایا ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں کیس نمبر 9 کا حوالہ
برطانوی خبررساں ادارے نے کیس نمبر 9 کا حوالہ دیتے ہوئے ڈرامے کے ان جملوں کو رپورٹ میں شامل کیا، برطانوی خبررساں ادارے کا کیس نمبر 9کا حوالہ درج ذیل ہے۔

’کیا اوقات ہے سحر کی کہ وہ مجھے انکار کرے، فلرٹ کرنے، غصہ کرنے اور ریپ کرنے میں فرق ہوتا ہے، سحر طلاق یافتہ ہیں، کنواری نہیں ہیں ، اس جملے پر سحر کی وکیل جواب دیتی ہیں کہ ملزم کامران اور اُن کے وکیل تمام طلاق یافتہ خواتین کے کردار پر سوال اٹھا رہے اور وہ ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں جو عموماً متاثرہ خاتون کو ریپ کیسز میں آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں‘۔

یہ مناظر ریپ کے ایک کیس پر بننے والے ٹی وی ڈرامہ ’کیس نمبر 9‘ کے ہیں، نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے اس ڈرامے میں ایک کمرہ عدالت میں ریپ کیس پر جرح ہو رہی ہے، ڈرامے میں متاثرہ خاتون سحر کی وکیل سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئی کہتی ہیں کہ ’متاثرہ شخص کے کردار یا کنواری ہونے یا نہ ہونے پر سوال اُٹھانے سے اس بات کا تعین نہیں ہوتا کہ اُس کا ریپ نہیں کیا گیا بلکہ ایسا کرنے سے ملزم کے بجائے ریپ سے متاثرہ شخص کا ہی ٹرائل شروع ہو جاتا ہے۔

اگر کسی انسان کا کئی لوگوں کے ساتھ جنسی تعلق بھی ہو، تب بھی وہ ریپ کا مستحق نہیں ہوتا جس کے جواب میں ملزم کامران کے وکیل کہتے ہیں کہ یہاں ایک معصوم مرد پر ریپ جیسے گھناؤنے جرم کا الزام عائد کیا جا رہا ہے تو پھر سحر کے کردار پر سوال تو اٹھیں گے۔

ڈرامے میں کمرہ عدالت شاندار ضرور ہے لیکن جرح کے دوران ملزم کامران کے وکیلِ صفائی کے تمام سوالات، انداز اور اشارے وہی ہیں جو عموماً اصل زندگی میں متاثرہ خواتین کو کمرہ عدالت میں برداشت کرنا پڑتے ہیں۔

اس ڈرامے نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے اور بعض افراد نے اس ڈرامے کے ذریعے فراہم کی گئی معلومات کو اہم قرار دیا تو بعض کے خیال میں دورانِ جرح سخت سوالات کرنا پاکستان میں عدالتی کارروائیوں کا حصہ ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کیس نمبر 9 میڈیا پر ڈرامے کے کا حوالہ

پڑھیں:

بابراعظم نے سب سے زیادہ کیچز لینے والے پاکستانی کھلاڑیوں میں شاہدآفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سابق پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

بابر اعظم نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ انٹرنیشنل کیچز لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ اعزاز انہوں نے راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل کے دوران کوشل مینڈس کا کیچ تھام کر حاصل کیا۔

فائنل میں بابر اعظم نے تین کیچ پکڑے، جس کے ساتھ ہی ان کے مجموعی انٹرنیشنل کیچز کی تعداد 170 ہوگئی، جبکہ شاہد آفریدی نے اپنے کیریئر میں 167 کیچز لیے تھے۔

اس فہرست میں یونس خان 281 کیچز کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں، ان کے بعد انضمام الحق 194 کیچز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ شاہد آفریدی اب چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

اسی میچ میں بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھی پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ کیچز لینے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ وہ 60 کیچز کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئے ہیں، فخر زمان 57 کیچز کے ساتھ دوسرے جبکہ شعیب ملک 50 کیچز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • دوران حراست ملزمان کو اب کیا سہولیات دستیاب ہوں گی؟
  • دنیا بھر میں ذیابیطس کی بلند ترین شرح، پاکستان پہلے نمبر پر
  • عوامی ایشوز پر بولنا اور مسائل کو اٹھانا ڈرامہ نہیں ہے، پرینکا گاندھی
  • اسلحہ ساز کمپنیوں کی آمدن میں زبردست اضافہ، امریکا کا پہلا نمبر
  • 26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کی دائرہ اختیار کی درخواست خارج
  • روہت شرما نے شاہد آفریدی کا ایک دہائی پرانا ریکارڈ توڑ دیا
  • بابراعظم نے سب سے زیادہ کیچز لینے والے پاکستانی کھلاڑیوں میں شاہدآفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا
  • بابر اعظم کا ٹی20 میں سب سے زیادہ کیچز کا ریکارڈ، شاہد آفریدی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • بانی سے ملاقات کی درخواست، پی ٹی آئی کا کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا