دنیا بھر میں ذیابیطس کی بلند ترین شرح، پاکستان پہلے نمبر پر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد انٹرنیشنل ڈائبیٹیز فیڈریشن (IDF) کی 2025 کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ذیابیطس کی بلند ترین شرح رکھنے والے ممالک میں پاکستان پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک کی بالغ آبادی میں ذیابیطس کا پھیلاؤ 30.
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ شرح عالمی اوسط سے تین گنا زیادہ ہے، جو پاکستان میں ایک بڑے صحت عامہ کے بحران کی نشاندہی کرتی ہے۔
گلف نیوز میں شائع ہونے والی آئی ڈی ایف کی تازہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ذیابیطس کے علاج پر خرچ ایک ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ یہ مسئلہ آنے والے برسوں میں کئی ممالک کے لیے ایک بڑے اور پیچیدہ چیلنج کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔
اگست 2025 میں جاری ہونے والی ڈائبیٹیز اٹلس رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا میں 20 سے 79 سال کی عمر کے 589 ملین افراد ذیابیطس کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، یعنی ہر نو میں سے ایک شخص اس بیماری کا شکار ہے۔ ان میں سے 252 ملین افراد ابھی تک تشخیص کے بغیر ہیں اور علاج نہ ہونے کے باعث سنگین پیچیدگیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔