پاکستان ریلوے کا لگژری سفر، کرایوں میں بڑی کمی کردی
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
سٹی 42: پاکستان ریلوے نے لگژری سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں واضح کمی کردی،لگژری سیلون کے کرایہ میں کمی کے بعد شہری اب وزیر ریلوے کے سیلون میں آرام دہ اور شاندار سفر کر سکیں گے ۔
ترجمان پاکستان ریلویز نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز کا لگژری سفر اب کرایوں میں واضح کمی کے ساتھ ہوگا کیونکہ لگژری سیلون کے کرایے کم کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری اب وزیر ریلوے کے سیلون میں آرام دہ اور شاندار سفر کر سکیں گے، کراچی سے راولپنڈی کے لیے وزیر ریلوے کے سکوں کا کرایہ ایک لاکھ 72 ہزار روپے کر دیا گیا اور کراچی سے لاہور کا کرایہ ایک لاکھ 50 ہزار روپے کر دیا گیا۔
لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا
ترجمان نے بتایا کہ لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ صرف 44 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔
شہری بکنگ کے لئے 04299201741 پر رابطہ کر سکتے ہیں
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی کنگز نے بھی پی ایس ایل فرنچائز معاہدے کی تجدید کردی
کراچی کنگز نے بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز معاہدے کی 10 سال کے لیے تجدید کردی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز نے معاہدے کی تجدید ای اینڈ وائی مینا کی مقرر کردہ مارکیٹ ویلیو پر کی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز نے لیگ کے وقار میں اضافے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کی جانب سے معاہدے کی تجدید لیگ کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔ پی ایس ایل کے لیے سلمان اقبال اور ان کی ٹیم کا کردار قابلِ تعریف ہے۔
پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ اگلی دہائی میں بھی کراچی کنگز کے ساتھ کام کرنا ایک اعزاز ہوگا۔
سلمان نصیر نے کہا کہ کراچی کنگز 2020 کی پی ایس ایل چیمپئن تھی اور اب بھی مقبول ترین فرنچائز ہے۔
یاد رہے کہ کراچی کنگز سے قبل پشاور زلمی، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فرنچائزز بھی پی ایس ایل معاہدے کی 10 سالہ تجدید کرچکی ہیں۔
پی ایس ایل کے سیزن 11 سے لیگ کا فارمیٹ 8 ٹیمز کا ہوجائے گا۔