پاکستان ریلوے کا لگژری سیلون کرایوں میں واضح کمی
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان ریلوے نے لگژری سفر کے خواہشمند مسافروں کے لیے کرایوں میں واضح کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد شہری وزیر ریلوے کے سیلون میں شاندار اور آرام دہ سفر کا لطف اٹھا سکیں گے۔
ریلوے ترجمان کے مطابق کراچی سے راولپنڈی کے لیے وزیر ریلوے کے سیلون کا کرایہ ایک لاکھ 72 ہزار روپے کر دیا گیا ہے جبکہ کراچی سے لاہور کا کرایہ ایک لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے، لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ بھی 44 ہزار روپے کر دیا گیا ہے، جس سے لگژری سفر اب زیادہ قابلِ رسائی ہو گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ فیصلہ وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس کے بعد کیا گیا، جس میں ریلوے پولیس کی کارکردگی اور ٹکٹ چیکنگ مہم کی مؤثریت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیرِ ریلوے نے ہدایت کی کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے اور ان کی سہولت فراہم کرنے والے دونوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ریلوے پولیس کی جانب سے چوری، اسمگلنگ اور دیگر جرائم کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ وزیرِ ریلوے کی ہدایت پر اینٹی انکروچمنٹ پالیسی بھی پوری طرح فعال ہے، ریلوے کی زمین پر برسوں پرانی تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے اور ہر انچ اراضی کو واگزار کرایا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے کی زمین اور سہولیات کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں تاکہ مسافر محفوظ اور آرام دہ سفر کر سکیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گیا ہے
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی