وزیراعظم شہباز شریف آج باغ (آزاد کشمیر) کا دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
باغ (نامہ نگار) وزیراعظم شہباز شریف آج 20 نومبر کو ضلع باغ کا اہم دورہ کریں گے، جہاں وہ "دانش سکول کا سنگِ بنیاد" رکھنے کی متوقع تقریب میں شرکت کریں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس دورے کا مقصد علاقے میں معیاری تعلیم کے فروغ اور جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت کے جاری منصوبوں کا جائزہ لینا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
عوام کااعتماد بحال کریں گے،6ماہ کی حکومت آنے والے دور کی بنیاد ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مظفرآباد : وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ حکومت کا بنیادی ہدف ریاستی عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت اور ان کا اعتماد بحال کرنا ہے۔
مختلف وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو موقع ملا ہے کہ وہ برسوں کی محرومیوں کو دور کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کرے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب عوام بے چینی کے عالم میں سڑکوں پر تھے، مگر آج سیاسی جماعتوں کے جھنڈے ان کے ہاتھوں میں اور اعتماد ان کے دلوں میں ہے۔ نئی حکومت کے اعلان کے بعد پورے خطے میں خوشی اور جشن کا ماحول ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ریاست میں سیاست دوبارہ بحال ہوئی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ 6ماہ ہماری حکومت کا ایسا ٹریلر ہوں گے جو آنے والے دور کی سمت طے کرے گا۔ اگر ہم نے تاریخ رقم کرنی ہے تو مجھے صرف تبادلوں اور تقرریوں تک محدود نہ رکھا جائے۔
انہوں نے اپنے والد اور سابق وزیراعظم راجا ممتاز حسین راٹھور کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کی صرف 9 ماہ کی حکومت آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے۔
فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ اقتدار ایک نعمت ہونے کے ساتھ ساتھ بڑی آزمائش بھی ہے، خاص طور پر اس دور میں جب سیاست مشکلات سے دوچار ہے۔ اس کے باوجود وہ محدود وقت میں بھی نتیجہ خیز کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔