ٹرمپ کا سوڈان جنگ کے خاتمے پر جلد کام شروع کرنیکا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سوڈان میری ترجیح میں شامل نہیں تھا، میرے خیال میں سوڈان کی صورتحال پاگل پن اور بےقابو ہو جانیوالی تھی، لیکن اب مجھے لگ رہا ہے کہ سوڈان بہت سے دوستوں اور آپ سب کیلئے بہت اہم ہے، اب سوڈان پر کام شروع کرنے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوڈان جنگ کے خاتمے پر جلد کام شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ صدر ٹرمپ نے امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد چاہتے ہیں کہ میں سوڈان کے حوالے سے کوئی مضبوط اقدام کروں، اسی لیے سعودی ولی عہد کی درخواست پر سوڈان تنازع پر کام شروع کریں گے۔ امریکی صدر نے کہا کہ سوڈان میری ترجیح میں شامل نہیں تھا، میرے خیال میں سوڈان کی صورتحال پاگل پن اور بےقابو ہو جانے والی تھی، لیکن اب مجھے لگ رہا ہے کہ سوڈان بہت سے دوستوں اور آپ سب کے لیے بہت اہم ہے، اب سوڈان پر کام شروع کرنے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ سوڈان میں 2023ء سے حکومتی فورسز اور باغی ملیشیا کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ گذشتہ ماہ بھی باغی فوج ریپڈ سپورٹ فورس نے الفاشر شہر میں حملہ کرتے ہوئے پورے شہر پر قبضہ کر لیا تھا اور اس دوران 2 ہزار افراد کو قتل کیا گیا۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق سوڈان جھڑپوں میں اب تک 13 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کریں گے، ٹرمپ
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج امریکا پہنچ رہے ہیں، ہم سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے ٹاسک فورس بنا رہے ہیں، جرائم کا گڑھ بننے والے شہروں میں فوج بھیجیں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ میری طبیعت ٹھیک ہے، بہتر محسوس کررہا ہوں۔
علاہ وازیں وائٹ ہاؤس میں سعودی ولی عہد کے استقبال کے لیے غیر معمولی تیاریاں جاری ہیں۔ سینئر وائٹ ہاؤس عہدیدار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیاروں کی فروخت کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات میں سعودی عرب کو ایف-35 طیاروں کی فروخت کرنے کے معاملے پر بھی بات ہوگی۔