جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر یورپ جانے کی کوشش ناکام، افغان مسافر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر یورپ جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے افغان مسافر کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر یورپ جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔
جنت گل نیازی نامی مسافر فلائٹ نمبر PK749 کے ذریعے فرانس جا رہا تھا۔ مسافر کا تعلق افغانستان سے ہے۔
مسافر یونان کے جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر فرانس جانے کی کوشش کرہا تھا۔ مسافر کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر جانے کی کوشش
پڑھیں:
ادیتی راؤ کا جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹ بنائے جانے کا انکشاف
بالی ووڈ اداکارہ ادیتی راؤ کا جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ادیتی راؤ نے اتوار کو انسٹاگرام پر مداحوں اور فوٹوگرافروں کے لیے پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ ایک نامعلوم شخص واٹس ایپ پر ان کی تصاویر استعمال کر رہا ہے اور فوٹوگرافروں کو جعلی فوٹوشوٹ کے لیے پیغامات بھیج رہا ہے۔
اداکارہ نے مداحوں اور فوٹوگرافروں سے اپیل کی کہ اس نمبر کا جواب نہ دیں اور اگر کوئی مشکوک واقعہ دیکھیں تو فوراً ان کی ٹیم کو اطلاع دیں۔
ادیتی راؤ نے مزید کہا کہ میں اس طرح رابطہ نہیں کرتی اور نہ ہی کوئی ذاتی نمبر کام کے لیے استعمال کرتی ہوں، سب کچھ ہمیشہ میری ٹیم کے ذریعے ہوتا ہے۔