پڈعیدن: پولیس کا کریک ڈاؤن، 7ملزمان گرفتار کرلیے
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پڈعیدن(نمائندہ جسارت) نواحی علاقوں میں پولیس کا کریک ڈاؤن 07 ملزمان گرفتار، پانچ مسروقہ بھنسیں ایک گائے،شراب،چرس برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق لاکھاروڈ تھانہ کی پولیس نے مخفی اطلاع پر کامیاب کاروائی کرکے جرائیم پیشہ افراد کو پناہ دینے والے ملزم (پاتھاریدار) کو گرفتار کرلیا_ گرفتار ملزم جمو خاصخیلی کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔لاکھاروڈ پولیس نے دوسری کاروائی میں گم شدہ 05 بھینسیں اور 01 گائے برآمد کیں برآمد شدہ بھینسیں اور گائے مالک اللہ ورایو مری کے حوالے کی گئیں۔بھریا سٹی پولیس نے مخفی اطلاع پر کاروائی کرکے منشیات فروش کو چرس سمیت گرفتار کرلیا_ ملزم راجہ شیخ کے قبضے سے 1215 گرام چرس برآمد کرکے، مقدمہ درج کیا گیا۔محبت دیرو پولیس نے مخفی اطلاع پر کاروائی کرکے منشیات فروش کو بھنگ سمیت گرفتار کرلیا ملزم مختیار چنہ کے قبضے سے 1500 گرام بھنگ برآمد کرکے، مقدمہ درج کیا گیا۔کورائی تھانہ کی پولیس نے کاروائی کرکے دو منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کاروائی کرکے گرفتار کرلیا پولیس نے
پڑھیں:
بغیر رجسٹریشن آن لائن بائیک چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
ویب ڈیسک : راولپنڈی میں بغیر رجسٹریشن آن لائن بائیک چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
راولپنڈی میں بغیر رجسٹریشن آن لائن بائیک چلانے والوں کا سروےشروع کردیاگیا ہے، تھانہ آر اے بازار،نصیر آباد، گنجمنڈی اور سٹی کے علاقوں میں سروے کیا جارہا ہےپہلے دن کی سروے رپورٹ تیار کرکےاعلیٰ حکام کو بجھوا دی گئی۔
بغیر اپلیکشن آن لائن بائیک چلانے والوں کےخلاف قانونی کارروائی کا امکان ہے، آن لائن بائیک سروس فراہم کرنے والوں کے لئے اپلیکیشن رجسٹریشن لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔
ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی