اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) سینیٹر فیصل واوڈا پارلیمنٹ ہاؤس میں 27ویں ترمیم کی منظوری کے لیے ایڈوانس میں مٹھائی لے آئے۔ فیصل واوڈا کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں کو مٹھائی کھلائی گئی۔ میڈیا سے گفتگو  کے دوران سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ آپ 27ویں ترمیم کی مٹھائی کھائیں اور 28 ویں کی تیاری کریں۔ 27 ویں ترمیم منظوری ہو چکی ہے۔ جمہوری روایات کی پاسداری کر رہے ہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ میں ایڈوانس مٹھائی کھانے آیا ہوں۔ نوکری کے ساتھ نخرا نہیں چلے گا۔ ڈیفنس لائن کو مزید ہم نے مضبوط کرنا ہے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ کسی بھی جماعت نے آئین کے آرٹیکل 243 میں ترمیم پر کوئی اعتراض نہیں کیا کیونکہ یہ پاکستان کی سلامتی کیلئے تھی، پی ٹی آئی نے مدد کی، پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جے یو آئی کے رکن نے بھی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔پہلے ہی کہا تھا آسانی سے ترمیم پاس ہو جائے گی۔ ہمارے پاس 4 نمبر اضافی تھے۔ اٹھائیسویں ترمیم میں 64 سے زیادہ ارکان ہوں گے۔ پوری تحریک انصاف حکومت اور پاکستان کے ساتھ ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

27ویں آئینی ترمیم پاس ہو گئی ہے،28ویں کی تیاری کریں،سینیٹر فیصل واوڈا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم پاس ہو گئی ہے،28ویں کی تیاری کریں ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فیصل واوڈا کاکہناتھا کہ وزیراعظم نے زبردست کام کیا، میں ان کی قدر کرتا ہوں،وزیراعظم نے جمہوری روایت کے تحت بہترین اقدام کیا۔

ایک  سوال ’’خیبرپختونخوا کے نام کی تبدیلی کے حوالے سے کیا کہیں گے؟کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہاکہ ایمل ولی میرا دوست ہے، جیسا کہیں گے کر دیں گے۔

ایک اور سوال ’’مولانا صاحب کو راضی کرلیں گے؟‘‘کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مولانا ہمارے بڑے ہیں ہم ان سے سیکھتے ہیں۔

مالی، فوج کی حمایت کا الزام، 90 ہزار فالوورز والی ٹک ٹاکر اغوا کے بعد قتل

مزید :

متعلقہ مضامین

  • آئین میں ترمیم کی کسی طرف سے مخالفت نہیں کی گئی، فیصل واوڈا
  • 27ویں آئینی ترمیم میں پی ٹی آئی نے مدد کی، سینیٹر فیصل واوڈا
  • 27 ویں ترمیم منظور ہوگئی، 28 ویں ترمیم کی تیاری کریں: فیصل واوڈا
  • سینیٹر فیصل واوڈا 27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے ایڈوانس میں مٹھائی لے آئے
  • 28 ویں کی تیاری کریں‘، فیصل واوڈا 27 ویں ترمیم کی منظوری سے پہلے مٹھائی لیکر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
  • سینیٹر فیصل واوڈا پارلیمنٹ ہاؤس مٹھائی کی ٹوکری لے کر آ گئے
  • 27ویں آئینی ترمیم پاس ہوچکی، 28ویں ترمیم کی بات کریں، سینیٹر فیصل واوڈا کا دعویٰ
  • ستائیسویں ترمیم پاس ہوگئی، 28 ویں ترمیم کی تیاری کریں، فیصل واوڈا
  • 27ویں آئینی ترمیم پاس ہو گئی ہے،28ویں کی تیاری کریں،سینیٹر فیصل واوڈا