آئین میں ترمیم کی کسی طرف سے مخالفت نہیں کی گئی، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آئین میں ترمیم کی کسی طرف سے مخالفت نہیں کی گئی۔
سینیٹ اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد فیصل واوڈا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دو تہائی اکثریت سے آئین میں ترمیم منظور کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں کسی طرف سے آئین میں ترمیم کی مخالفت نہیں کی گئی، قومی اسمبلی میں بھی آئینی ترمیم احسن انداز منظور ہوجائے گی۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے لوگوں کو گمراہ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں، ان کی اصلیت عوام کے سامنے آگئی، سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو نے قومی فریضہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیصل واوڈا ترمیم کی کی گئی
پڑھیں:
28 ویں کی تیاری کریں‘، فیصل واوڈا 27 ویں ترمیم کی منظوری سے پہلے مٹھائی لیکر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
27 ویں ترمیم کی منظوری سے قبل ہی سینیٹر فیصل واوڈا مٹھائی کی ٹوکری لے کر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔27 ویں ترمیم کی ممکنہ منظوری کے موقع پر فیصل واوڈا کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں کو مٹھائی کھلائی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ میں ایڈوانس مٹھائی کھانے آیا ہوں، نوکری کے ساتھ نخرا نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈیفنس لائن کو مزید ہم نے مضبوط کرنا ہے، جتنی چیزیں ہو رہی ہیں وہ ہٹ کے نہیں ہو رہیں، جو چیز اس صدر کے لیے ہوگی وہ آگے کے لیے بھی ہوگی، آپ 27 ویں ترمیم کی مٹھائی کھائیں اور 28 ویں کی تیاری کریں۔