جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں پاکستان‘ ترک فرینڈشپ سیمینار
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ترکیہ کے یوم جمہوریہ کے سلسلے میں جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں خصوصی تقریب ہوئی۔ اس موقع پر پاک ترک فرینڈشپ سیمینار، ترک کلچرل نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔ مہمانِ خصوصی قونصل جنرل ترکیہ لاہور کی اہلیہ ملتم شمشیک تھیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ایمان‘ دوستی اور باہمی اعتماد پر مبنی رشتہ ہمیشہ مضبوط رہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان سب کا ، قومی یکجہتی ہماری اصل طاقت: خواجہ آصف
سیالکوٹ (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) سیالکوٹ میں مسیحی کمیونٹی کی جانب سے ایک روزہ پرئیر فیسٹیول وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نیلسن عظیم نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ فیسٹیول کی پاسٹر انور فضل کی قیادت میں شرکاء نے"پاکستان زندہ باد "اور"پاک فوج پائندہ باد"کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ وفاقی خواجہ آصف نے مسیحی برادری کی پاکستان کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام مذاہب، عقائد اور برادریوں کا مشترکہ وطن ہے۔ ہماری قومی یکجہتی ہی ہماری اصل طاقت ہے۔