وائٹ ہاؤس کے معاشی مشیر کیون ہیسیٹ نے ایک انٹرویو میں خبردار کیا ہے کہ اگر وفاقی شٹ ڈاؤن طویل عرصے تک جاری رہا امریکی معیشت کی چوتھی سہ ماہی میں شرحِ نمو منفی ہو سکتی ہے۔

سی بی ایس کے پروگرام فیس دی نیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کیون ہیسیٹ نے کہا کہ ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی کمی کے باعث تھینکس گیونگ تعطیلات سے قبل فضائی سفر میں شدید تاخیر ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: امریکا میں شٹ ڈاؤن سے زندگی مفلوج، 1500 سے زائد پروازیں منسوخ

انہوں نے کہا، ’تھینکس گیونگ کا وقت سال کے دوران معاشی سرگرمیوں کے لحاظ سے سب سے مصروف ہوتا ہے، اور اگر لوگ اس موقع پر سفر نہیں کر رہے، تو چوتھی سہ ماہی میں معیشت منفی سمت میں جا سکتی ہے۔‘

شٹ ڈاؤن کے باعث 13,000 ائیر ٹریفک کنٹرولرز اور 50,000 سیکیورٹی اہلکاروں کو تنخواہ کے بغیر کام کرنا پڑ رہا ہے۔

امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹ شین ڈفی نے خبردار کیا ہے کہ اگر مزید کنٹرولرز ڈیوٹی پر نہ آئے تو 20 فیصد تک پروازوں میں کٹوتی کرنا پڑ سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا جی ڈی پی حکومت شٹ ڈاؤن.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا جی ڈی پی حکومت شٹ ڈاؤن شٹ ڈاؤن

پڑھیں:

سوہا علی خان نے سیف کی زندگی کے اتار چڑھاؤ کا ذکر کردیا

بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان کا کہنا ہے کہ انکے بھائی اداکار سیف علی خان نے اپنی زندگی میں کافی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں، انھیں پیشہ وارانہ کامیابیاں اور ناکامیاں دونوں ملی ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نواب منصور علی خان پٹودی اور ماضی کی اداکارہ شرمیلا ٹیگور کی بیٹی سوہا علی خان نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران اپنے بھائی کے بالی ووڈ کیریئر پر گفتگو میں مزید کہا کہ وہ طویل عرصے سے پیشہ ورانہ کیریئر میں ہیں جس میں انھیں کامیابی و ناکامی دونوں ملیں۔

47 سالہ سوہا نے اپنے بھائی پر چاقو حملے پر بھی گفتگو کی اور کہا مجھے یہ سمجھ میں نہیں آیا کہ اس وقت کیا ہوا، یہ ایک اچانک اور غیر متوقع حملہ تھا، جو کہ سیکیورٹی میں خامی کی وجہ سے ہوا۔ میرے خیال میں حملہ آور یا چور کو اندازہ ہی نہیں ہوا کہ وہ کونسے گھر میں گھسا، اسے اندھیرے میں معلوم نہیں ہوسکا۔

واضح رہے کہ جنوری 2025 میں ہونیوالے اس حملے میں سیف زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔

سوہا علی خان کا کہنا تھا کہ زندگی میں اتار چڑھاؤ ہر شخص کے لیے مختلف معنی رکھتے ہیں، سیف کی کچھ فلمیں ہٹ ہوئیں اور کچھ نہیں۔ لیکن میں نے ہمیشہ انھیں ایک ایسے شخص کے طور پر دیکھا جس کے ساتھ لوگ کام کرنے کے لیے پرجوش رہتے ہیں۔ انھیں ایک ورسٹائل اداکار کہا جاتا ہے۔ انکی زندگی میں آنیوالے اتار چڑھاؤ معمول کے تھے اور وہ اب بھی بہت اچھا پرفارم کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا میں شٹ ڈاؤن سے زندگی مفلوج، 1500 سے زائد پروازیں منسوخ
  • حکومتی شٹ ڈاؤن : فضائی نظام متاثر، امریکا میں فلائٹس میں 20 فیصد تک کمی کا خدشہ
  • ذیابیطس، دل کے امراض اور موٹاپے میں مبتلا افراد کی امریکی ویزا درخواستیں مسترد کی جا سکتی ہیں
  • سوہا علی خان نے سیف کی زندگی کے اتار چڑھاؤ کا ذکر کردیا
  • امریکا کا طویل ترین شٹ ڈاؤن، فضائی نظام خطرے میں
  • حکومت نے ایل این جی کنکشن کے لیے درخواست دینے والے صارفین کو خبردار کردیا
  • وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں بیہوش ہونیوالے شخص کا ماجرا
  • اقوام متحدہ نے شامی صدر پر عائد پابندیاں ہٹا دیں، اگلے ہفتے وائٹ ہاؤس کا دورہ متوقع
  • اقوام متحدہ نے شامی صدر  پر عائد پابندیاں ہٹا دیں، اگلے ہفتے وائٹ ہاؤس کا دورہ متوقع