data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹرمپ انتظامیہ جلد ہی ذیابیطس یا موٹاپے کے شکار تارکین وطن کو ویزا دینے سے انکار کرنے کی پالیسی متعارف کرا سکتی ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب حکومت نے حال ہی میں H-1B ویزا کی فیس میں غیر معمولی اضافہ کرتے ہوئے اسے 100,000 ڈالر تک بڑھا دیا تھا۔

اگرچہ اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، تاہم KFF ہیلتھ نیوز کے مطابق، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایک داخلی میمو میں ویزا مسترد کیے جانے کی ممکنہ وجوہات بیان کی گئی ہیں۔ میمو میں ویزا افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ درخواست دہندگان کے صحت کے مسائل — جیسے قلبی، سانس، اعصابی، میٹابولک اور ذہنی امراض — کو جانچ کے عمل میں شامل کیا جائے۔

رہنما اصولوں میں موٹاپے کو بھی خصوصی اہمیت دینے کی ہدایت کی گئی ہے، کیونکہ یہ بیماری دمہ، ہائی بلڈ پریشر اور نیند میں رکاوٹ جیسے امراض سے منسلک ہے۔ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ یہ تعین کریں کہ آیا درخواست دہندہ سرکاری امداد (پبلک چارج) پر انحصار کا باعث بن سکتا ہے یا نہیں۔

مزید برآں، ویزا کے امیدواروں کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ان کے پاس طویل مدتی علاج اور صحت کے اخراجات برداشت کرنے کے لیے کافی مالی وسائل موجود ہیں۔ میمو میں زور دیا گیا ہے کہ افسران اس بات کا بھی جائزہ لیں کہ آیا درخواست دہندہ اپنی پوری زندگی کے دوران صحت کی دیکھ بھال کے اخراجات خود ادا کر سکے گا۔

اس سے قبل، محکمہ محنت نے H-1B ویزا کے ممکنہ غلط استعمال کی تحقیقات کے لیے 175 کیسز کا آغاز کیا تھا، جو “پروجیکٹ فائر وال” کے نام سے شروع کیے گئے پروگرام کا حصہ ہیں۔ اسی دوران، ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکی غیر تارکین وطن کارکنوں کے لیے ورک پرمٹ کی خودکار توسیع ختم کر دی ہے، جس سے خاص طور پر بھارتی درخواست دہندگان متاثر ہونے کا امکان ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا اہم قدم

محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب نے ’’اسِسٹو ڈیوائسز اینڈ وہیل چیئر‘‘ موبائل ایپلیکیشن کا باضابطہ اجرا کر دیا ہے، جس کا مقصد افراد باہم معذوری کو معاون آلات کی فراہمی میں آسان اور تیز ترین سہولت فراہم کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ڈیجیٹل ویژن کے تحت اب خصوصی افراد گھر بیٹھے ایک کلک پر وہیل چیئر سمیت دیگر معاون آلات کے لیے درخواست دے سکیں گے، اور یہ سہولیات گھر کی دہلیز پر مہیا کی جائیں گی۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ کی ہدایت پر تیار کی گئی اس ایپ کے ذریعے نہ صرف عوام بلکہ فیلڈ افسران بھی درخواستوں کی رجسٹریشن، فالو اَپ اور مانیٹرنگ کر سکیں گے۔ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے اور اسے انسٹال کرنے کے بعد معذور افراد آسانی سے اپنی ضروریات کے مطابق آلات حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کر سکتے ہیں۔صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے خصوصی افراد کو بااختیار بنانا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، اور اس اقدام سے معاشرے کے اس طبقے کے لیے سہولتوں تک رسائی مزید بہتر ہوگی۔ محکمہ نے فیلڈ افسران کو ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے اور عوام میں آگاہی مہم بڑھانے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا کی نئی ویزا پالیسی، موٹاپا اور ذیابیطس میں مبتلا افراد کا داخلہ بند
  • امریکا کی نئی ویزا پالیسی، موٹاپے اور ذیابیطس میں مبتلا افراد کا داخلہ بند
  • امریکا کی نئی ویزا پالیسی، موٹاپا اور ذیابیطس والے افراد کا داخلہ بند
  • کراچی : جہازوں کو پہلے آئیں‘ پہلے پائیں کی بنیاد پر برتھ دینے کا فیصلہ
  • شوگر اور مٹاپے کے شکار افراد کو امریکی ویزا نہ دینے کا اعلان
  • ذیابیطس، دل کے امراض اور موٹاپے میں مبتلا افراد کی امریکی ویزا درخواستیں مسترد کی جا سکتی ہیں
  • لیاقت محسود کا پولیس دفاتر میں داخلہ بند کر دیا گیا
  • پنجاب حکومت کا اہم قدم
  • سی ڈی اے کا بڑا انتظامی اقدام ،متعدد افسران کو فوری طور پر ایچ آر ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت،نوٹیفکیشن سب نیوز پر