City 42:
2025-11-10@10:42:02 GMT

ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ انتقال کر گئیں

اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT

ویب ڈیسک:  معروف اداکار ، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر عدیل ہاشمی نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئےپوسٹ شیئر کرتے ہوئے اظہار افسوس کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ پاکستان کی ایک معروف ماہرِ تعلیم، دانشور، محقق، سماجی رہنما، اور خواتین کے حقوق کی علمبردار ہیں۔

 ان کا شمار پاکستان کی اُن ممتاز علمی و فکری شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے تعلیم، اخلاقیات، اور سماجی اصلاح کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش ہوگا  

 معروف اداکار ، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر عدیل ہاشمی نے ان کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی، تصویر میں عدیل ہاشمی کو ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ کے ساتھ بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے، اس کے کیپشن میں لکھا کہ ’ڈاکٹر عارفہ سیدہ بھی چلی گیئں، انا للہ وانا الیہ راجعون! 
زبان اور زندگی سے عشق کرنا ہم نے انہی سے سیکھا.


چلو آؤ تم کو دِکھائیں ہم، جو بچا ہے مقتلِ شہر میں
یہ مزار اہلِ صفا کے ہیں ، یہ ہیں اہلِ صدِق کی ترُبتیں

بلوچستان میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور منہ ڈھانپنے پر پابندی لگ گئی

عمان میں دو روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان


 

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر لعل محمد خان انتقال کر گئے

ملاکنڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان انتقال کر گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق لعل محمد خان کئی بار قومی اور صوبائی اسمبلی کے رکن رہ چکے تھے، وہ ذوالفقار علی بھٹو کے دورِ حکومت میں سینیٹر بھی رہے، لعل محمد خان ابتدائی سیاسی دور ہی سے پیپلز پارٹی سے وابستہ تھے اور انتقال کے وقت طویل علالت میں تھے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما اور سابق سینیٹر و وفاقی وزیر لعل محمد خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

فیصلہ کن ون ڈے: جنوبی افریقا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

گورنر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مرحوم لعل محمد خان نے اپنی سیاسی زندگی میں عوامی خدمت کو ہمیشہ اپنا نصب العین بنایا اور ان کی خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے لیے خدمات اور عوامی سیاست میں کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • معروف ماہرِ تعلیم اور اردو زبان کی ماہر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں
  • معروف ادبی شخصیت ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں
  • معروف پروفیسر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں
  • علم و ادب کا چراغ بجھ گیا، پروفیسر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں
  • ڈی این اے ’ڈبل ہیلکس‘ کے خالق جیمز واٹسن 97 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
  • معروف کاروباری شخصیت عبدالخالق لک انوسٹر فورم کے جنرل سیکرٹری نامزد
  • محمد اسحاق شاہین کی جائیداد پر 16سال سے قبضہ، ملک گیر احتجاج کا آغاز
  • پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر لعل محمد خان انتقال کر گئے
  • بھارتی اداکارہ زرین خان 81برس کی عمر میں انتقال کر گئیں