پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر لعل محمد خان انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
ملاکنڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان انتقال کر گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق لعل محمد خان کئی بار قومی اور صوبائی اسمبلی کے رکن رہ چکے تھے، وہ ذوالفقار علی بھٹو کے دورِ حکومت میں سینیٹر بھی رہے، لعل محمد خان ابتدائی سیاسی دور ہی سے پیپلز پارٹی سے وابستہ تھے اور انتقال کے وقت طویل علالت میں تھے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما اور سابق سینیٹر و وفاقی وزیر لعل محمد خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
فیصلہ کن ون ڈے: جنوبی افریقا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری
گورنر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مرحوم لعل محمد خان نے اپنی سیاسی زندگی میں عوامی خدمت کو ہمیشہ اپنا نصب العین بنایا اور ان کی خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے لیے خدمات اور عوامی سیاست میں کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی کے
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے سابق رہنما متحرک، اسحاق ڈار، ایاز صادق اور فضل الرحمان سے ملاقاتوں کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں نے سیاسی درجہ حرارت میں کمی لانے اور بانی کی رہائی کیلیے وفاقی وزرا اور اسپیکر قومی اسمبلی سمیت اہم سیاست دانوں سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیاسی درجہ حرارت میں کمی لانے اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک چلانے کے معاملے پر تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری عمران اسماعیل، محمود مولوی ایک بار پھر سیاسی محاز پر متحرک ہوگئے ہیں۔
تحریک انصاف کے سابق رہنماوں کی جانب سے سیاسی جماعتوں رہنماوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے کل ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار سے ملاقات میں ملاقات میں سیاسی تناو میں کمی لانے کے لیے مذاکرات کے فروغ پر گفتگو ہوگی، اس کے علاوہ سابق پی ٹی آئی رہنما اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقاتیں کریں گے جس کیلیے وقت طے کیا جارہا ہے۔
تحریک انصاف کے سابق رہنما سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے بعد بانی پی ٹی آئی سے بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اس سے قبل پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے بھی اسپتال میں ملاقات کرچکے ہیں اور اُن کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی نے سیاسی درجہ حرارت میں کمی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔