2025-11-08@13:31:56 GMT
تلاش کی گنتی: 4622

«رپورٹ کےمطابق»:

    وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آج کابینہ کے اجلاس میں بلدیاتی حکومتوں سے متعلق ایم کیو ایم کا مجوزہ بل زیر غور آیا۔ ایک بیان میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے مجوزہ بل کو نہ صرف منظور کیا بلکہ اس کی بھرپور حمایت بھی کی۔ ان کے مطابق، یہ ایم کیو ایم کے لیے بڑی کامیابی ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیر قانون نے بتایا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کا بل جس کمیٹی میں جائے گا، وہاں بلدیاتی بل پہلے ہی موجود ہے، اور اس بات کی کوشش کی جائے گی کہ اسے دیگر سیاسی جماعتوں کی حمایت بھی حاصل ہو۔ مصطفیٰ کمال نے یہ بھی بتایا...
    تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے 27 ویں آئینی ترمیم پر بحث کے لیے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ انہیں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ ابھی تک موصول ہوا ہے، اور اس پر بغیر پڑھے بحث کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اہم معاملے پر ایک وسیع تر مشاورت کی ضرورت ہے، اس لیے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے تاکہ اس ترمیم پر گہرائی سے بحث کی جا سکے۔ دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کے رہنما راجہ ناصر عباس نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پاکستان کے آئین کی سالمیت پر حملہ قرار دیا۔...
    امریکہ میں ملکی تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں، اور آئندہ ہفتے مزید پروازوں کی منسوخی کا امکان ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن کے احکامات کے تحت، ملک کے مصروف ترین ایئرپورٹس پر ایئر ٹریفک کنٹرول عملے کی کمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے، جس کے باعث پروازوں کی تعداد میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ امریکی خبرایجنسی کے مطابق، تقریباً ایک ماہ سے ایئرپورٹ کے ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملیں، جس کی وجہ سے جمعہ کے روز بڑے ایئرپورٹس جیسے اٹلانٹا، ڈیلاس، ڈینور اور شارلٹ ایئرپورٹ پر مسافروں کا رش دیکھنے کو ملا۔ کئی ایئر لائنز نے پروازیں چلنے سے کچھ دیر پہلے ہی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)موجودہ مالی سال کی اتبدائی تین ماہ کے دوران حکومت کی آمدن اور اخراجات کی تفصیلات جاری کردی گئیں ہیں۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کی رپورٹ کےمطابق موجودہ سال کی پہلی سہہ ماہی میں 2119 ارب سے زائدکا بجٹ سرپلس رہا،وفاق نے 1338 ارب،صوبوں نے 781 ارب روپےسرپلس بجٹ دیا،جولائی تا ستمبر 3497 ارب کا پرائمری سرپلس بھی ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کےمطابق 3ماہ میں قرضوں پر 1377 ارب روپےسےزائد سود ادا کیا گیا،صوبوں کو 1775 ارب ادائیگی کے بعد وفاق کی خالص آمدن 4117 ارب رہی،مالیاتی سرپلس مجموعی قومی پیداوار کا 1.6 فیصد رہا،سرپلس میں اضافہ اسٹیٹ بینک کے ریکارڈ 2428 ارب روپے منافع سے ہوا۔ آذری یوم فتح:...
    بورڈ آف پرائیویٹائزیشن کمیشن نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ(پی آئی اے سی ایل)کی نجکاری اور اسلام آباد، لاہور، اور کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹس کے انتظام کے حوالے سے اہم فیصلے کرلیے۔وزیرِاعظم کے مشیر برائے نجکاری کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ (اے ایچ سی ایل)کی قیادت کے حامل کنسورشیم کی درخواست پر کنسورشیم میں اے کے ڈی ہولڈنگز پرائیوٹ لمیٹڈ کو شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔بورڈ نے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری  کو بھی سفارش کی کہ اسلام آباد، لاہور، اور کراچی ایئرپورٹس کو نجکاری پروگرام میں شامل کیا جائے، اس تجویز کے تحت ایئرپورٹس کے انتظام کو طویل مدتی کنسیشن کی بنیاد پر پیش کیا جائے گا، تاکہ عملی کارکردگی میں بہتری اور سرمایہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان سے عدالتی نظام، بیوروکریسی اور ریاستی اداروں میں احتساب کے عمل کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔آئی ایم ایف نے واضح کیا ہے کہ سرکاری زمینوں اور ان کے مالک اداروں کا مرکزی ریکارڈ بنایا جائے، ججوں کی کارکردگی اور تقرری میں شفافیت لائی جائے اور بیوروکریٹس کے اثاثوں کے گوشوارے عوام کے سامنے لائے جائیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کو مکمل طور پر شفاف بنایا جائے، سرمایہ کاری معاہدوں اور دی جانے والی مراعات کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں، جب کہ اسٹیٹ بینک کے بورڈ سے سیکرٹری خزانہ کو ہٹانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ یہ سفارشات آئی ایم ایف کی گورننس اینڈ...
    اسلام آباد(ڈیلی  پاکستان آن لائن)ایڈیٹر انویسٹی گیشن دی نیوز انصار عباسی نے رپورٹ دی ہے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم میں مجوزہ ترامیم چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے کو متعارف کرایا جائے گا، یہ عہدہ چیف آف آرمی سٹاف کے پاس ہی ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انصار عباسی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام ہائیکورٹ ججوں کی مشترکہ سینیارٹی فہرست کی تیاری مجوزہ ترامیم  میں شامل ہے،جوڈیشل کمیشن کو اختیار ہوگا کہ وہ ججوں کے تبادلے کر سکے۔ مزید :
     بابا گورو نانک دیو جی کے 556 ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات کرتار پور راہداری میں شروع ہو گئیں۔دربار انتظامیہ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری کرتار پور پہنچ رہے ہیں، براستہ واہگہ آج 2 ہزار یاتری کرتار پور پہنچیں گے، یاتری دو روز کرتار پور میں قیام کے بعد 10 نومبر کو ایمن آباد روانہ ہوں گے جہاں مزید مذہبی رسومات ادا کی جائیں گی۔یاتریوں کی جانب سے بھارت میں ایک مرتبہ پھر کرتار پور راہداری کو مکمل طور پر کھولنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ بغیر روک ٹوک دربار صاحب تک رسائی حاصل کر سکیں۔دربار انتظامیہ کے مطابق تقریبات کے دوران سکیورٹی، رہائش، میڈیکل اور لنگر کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی دارلحکومت دہلی کے ائرپورٹ پر ائر ٹریفک کنٹرول کے سسٹم میں ٹیکنیکل خرابی کے باعث 100 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ائرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے زیر استعمال آٹو میٹک میسج سوئچینگ سسٹم ٹھیک طرح کام نہیں کر رہا تھا۔ سسٹم میں خرابی کے سبب کنٹرولرز کو فلائٹ پلان عملے کے ذریعے کرنا پڑے جس کے نتیجے میں پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ واضح رہے کہ دہلی ائرپورٹ روزانہ تقریباً ایک ہزار 550پروازوں کو سروس فراہم کرتا ہے۔اس سے قبل امریکی ریاست ٹیکساس میں پرواز میں بم کی افواہ کے بعد ریگن ایئرپورٹ پر پروازیں معطل کر دی گئیں تھیں۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)بیکو اسٹیل لمیٹڈ نے واپڈا اور مختلف ڈسٹری بیوشن کمپنیز (ڈسکوز) کے منصوبوں کے لیے اسٹیل اینگلز کی سپلائی کا آغاز کر دیا ہے جو بجلی کے کھمبوں اور متعلقہ انفرااسٹرکچر میں استعمال ہوتے ہیں۔ یہ سپلائی بالواسطہ وینڈرز کے ذریعے کی جا رہی ہے۔لسٹڈ اسٹیل ساز کمپنی نے یہ پیش رفت جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نوٹس میں شیئر کی۔کمپنی کے مطابق اس پیش رفت سے اسے ان اداروں کی منظور شدہ وینڈر لسٹ میں شامل ہونے کا موقع ملے گا جس کے ذریعے یہ آئندہ توانائی اور انفرااسٹرکچر منصوبوں کے لیے براہ راست سپلائی فراہم کر سکے گی۔بیان میں کہا گیا کہ اس پیش رفت سے کمپنی کی توانائی شعبے میں موجودگی مزید مضبوط...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص (نمائندہ جسارت) میرپور خاص میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 7 ڈینگی کیسز سامنے آئے جبکہ مجموعی طور پر اب تک 217 ڈینگی متاثرہ افراد کو سول اسپتال علاج کے لیے لایا گیا ہے ڈی ایچ کیو میرپورخاص کے مطابق اس وقت تین ڈینگی کے متاثرہ مریض سول اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ اللہ کے فضل سے اب تک کوئی اموات نہیں ہوئی ہے سول اسپتال میرپورخاص میں ڈینگی وارڈ قائم کیا جاچکا ہے اور مریضوں کا بہتر علاج کیا جارہا ہے اس حوالے سے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہر شہری شام کے وقت مکمل آستین والے کپڑے پہنے برتنوں میں پانی ڈانپ کر رکھے اور مچھروں سے بچاؤ کے طریقے پر عمل کریں دوسری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف پورٹر) ملیر کینٹ چیک پوسٹ نمبر 6 صفورا جانے والے راستے کے قریب بائی پاس پر کھدائی کے دوران ایک انسانی ڈھانچہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ملیر کینٹ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ ابتدائی کارروائی کے بعد انسانی ڈھانچے کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم اور فرانزک معائنہ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔ابتدائی معائنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ برآمد ہونے والا ڈھانچہ تقریباً 14 سے 16 ماہ پراناہے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے صنعتکار عمیر ڈیڈی میمن نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے ملک اسد سکندر نے اپنے بیٹے ملک سکندر کی مدد سے کوٹری میں سروے شدہ اراضی پر قبضہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ درگاہ بابا صلاح الدین کے قریب کی زمین ہائی کورٹ کے سروے نمبر 98. 97 کی نیلامی میں حاصل کی گئی۔ ملک اسد سکندر نے زمین کی ملکیت کا دعویٰ کیا جو عدالت میں جھوٹا ثابت ہوا۔ عدالت نے میرے حق میں فیصلہ دیا۔ عدالت کے فیصلے کے باوجود زمین نہیں ملی۔ اب ڈپٹی کمشنر جامشورو مختیار جامشورو کی مدد ملک اسد سکندر ان کے...
    چیئرمین سی ڈی اے کے احتسابی ویژن کو سلام، دو سال سے بطور ٹیم ساتھ چلنے والے آفیسرز و آفیشل اچانک نااہل و کرپٹ ہو گئے ؟ کیسے؟ عہدوں سے فارغ کیوں؟ تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 6 نومبر کو اچانک احتساب کا جن اس وقت بوتل سے باہر نکل آیا جب 85 افیسران و آفیشلز کو بیک جنبیش قلم ایچ آر رپورٹ کرنے کے احکامات ملے یہ امر بھی حقیقت ہے کہ زیادہ تر افیسران و افیشلز دو سال تک موجودہ ہائی کمانڈ کے منظور نظر رہے شب و روز کام کرنیوالے سی ڈی ملازمین سے متعدد خلاف ضابط کام بھی سرانجام دلوائے...
    لیژ: بیلجیم کے شہر لیژ میں واقع بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صبح پروازوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کردی گئی، جب فضائی حدود میں ایک ڈرون کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق فضائی ٹریفک کنٹرول کمپنی اسکائیز (Skeyes) نے بتایا کہ ڈرون صبح 6 بج کر 56 منٹ پر ایئرپورٹ کے فیڈ ایکس (FedEx) تنصیبات کے قریب دیکھا گیا، جس کے بعد حفاظتی طور پر تمام آپریشن کچھ وقت کے لیے روک دیے گئے۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کے بیان کے مطابق واقعے کا مجموعی اثر انتہائی محدود  رہا اور فضائی آپریشن چند گھنٹوں بعد بحال کر دیے گئے۔ یہ واقعہ ایک ہفتے کے دوران تیسری بار پیش آیا ہے،  اس سے قبل منگل...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کی جانب سے دفاتر کے قیام اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام حکومت کی ان پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے جن کا مقصد ملک میں کاروبار میں آسانی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں گوگل کروم بُک کی پہلی اسمبلی لائن کا افتتاح، عام صارفین کو کیا فائدہ ہوگا؟ شہباز شریف نے ہری پور میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف ملک میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی ہوگی بلکہ مقامی سطح پر آئی ٹی مصنوعات کی تیاری سے عوام کو سستی...
     محکمہ فنانس پنجاب کے 466 ارب روپے ریکور کرنے میں ناکام ہوگیا۔ آڈٹ رپورٹ 2024-25 نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صوبائی کنسولیڈیٹڈ فنڈ کو اربوں کا نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ آڈٹ 2023-24 میں بھاری مالی بے ضابطگیاں سامنے آ گئیں۔ حکومتی اداروں اور کمپنیوں سے واجبات کی ریکوری نہ ہو سکی۔ ڈسکوز نے 82 ارب روپے بجلی ڈیوٹی کی ادائیگی نہیں کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف اداروں کو اضافی ٹرانسفر کی مد میں 177 ارب روپے کی عدم ریکوری کا سامنا ہے۔ کمرشل بینکوں میں 44 ارب روپے کے سرکاری فنڈز پڑے رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسی طرح اداروں کو دیے گئے قرض میں 2.4 ارب روپے...
    پاکستانی نژاد اسکاٹش کرکٹر نیما شیخ نے تاریخ رقم کردی ہے، وہ اسکاٹ لینڈ کی پہلی کرکٹر بن گئی ہیں جنہیں ملک کے ممتاز وننگ اسٹوڈنٹس 100 اسکاٹ لینڈ نیشنل اسپورٹس اسکالرشپ سے نوازا گیا ہے۔ یہ اسکالرشپ اُن باصلاحیت طالبعلم کھلاڑی کو دیا جاتا ہے جو کھیل اور تعلیم دونوں میدانوں میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بہاولپور کا پہلا کرکٹ کلب جہاں مرد و خواتین ایک ساتھ پریکٹس کرتے ہیں کرکٹ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جاری بیان میں 22 سالہ آل راؤنڈر نیما شیخ نے اس اعزاز کو اپنے لیے ’بہت بڑا اعزاز‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے فخر کی بات ہے کہ وہ اسکاٹ لینڈ کی پہلی کرکٹر ہوں، مرد یا خاتون،...
    ---فائل فوٹوز لاہور ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کارروائی کے دوران 1.610 کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی۔اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق لاہور سے جدہ جانے والے 3 مسافروں کے سامان اور جوتوں سے منشیات برآمد کی گئی ہے۔گرفتار ملزمان اور ضبط شدہ منشیات کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
    ون اِن، ون آﺅٹ پالیسی کے تحت ڈی پورٹ ہونے کے باوجود برطانیہ واپس آنیوالے تارکین وطن کو دوسری مرتبہ ملک بدر کردیا گیا۔ ایرانی شخص کو برطانیہ میں چھپے دو ہفتے سے زائد قیام گزر چکا تھا ہوم آفس کی طرف سے اسے فرانس واپس بجھوا دیا گیا ہے۔ وہ 6 اگست کو برطانیہ میں داخل ہوا‘ چونکہ برطانیہ اور فرانس کے مابین تارکین وطن کے تبادلے کا معاہدہ طے پاچکا تھا اس لیے اسے گرفتاری کے بعد 19ستمبر کو ایک طے شدہ پرواز کے ذریعے برطانیہ سے نکال دیا گیا۔ اس نے پیرس میں ایک تارکین وطن کی قیام گاہ میں پناہ لی مگر وہ وہاں سے نکل گیا اور شمالی فرانس کے ساحل پر پہنچ جہاں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)پولیس اور انتظامیہ بی آئی پی ایس ڈیوائس ایجنٹ کے سامنے بے بس، ضلع بھر میں سرعام کٹوتی کا سلسلہ جاری، ضلع نوشہرو فیروز میں ڈیوائس ایجنٹ فیک لوکیشن پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کی امدادی رقم میں 1500 تا 3000 ہزار تک کٹوتی کر رہے ہیں، نوشہرو فیروز، محراب پور، مورو، بھریاروڈ، بھریا سٹی، پھل، کنڈیارو سمیت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مراکز میں پولیس آشرباد سے کٹوتی کی جارہی ہے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو روزانہ 20 ہزار اور ڈی ایس پی کو 15ہزار رشوت مل رہی ہے، بی آئی ایس پی انتظامیہ کی ملی بھگت سے ڈیوائس ہولڈر، ایجنٹ سافٹ وئیر کی مدد سے فیک لوکیشن پر ڈیوائس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور( آئی این پی ) لاہور پولیس نے رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے موقع پر سیکورٹی کے بھرپور انتظامات کئے ہیں۔ اس سلسلے میں شرکا کے جان و مال کے تحفظ اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع سیکورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے۔ترجمان نے بتا یا کہ تبلیغی اجتماع کی سیکورٹی کے لیے 3 ایس پیز، 10 ڈی ایس پیز، 41 ایس ایچ اوز، 252 اَپر سبارڈینیٹس سمیت مجموعی طور پر 3800 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ٹریفک کی بلا تعطل روانی کے لیے 1000 سے زائد ٹریفک پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں۔شرکاء کی سہولت کے لیے پنڈال کے 14 مختلف مقامات پر پولیس کیمپس قائم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان نے اپنے سمندری شعبے میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پورٹ قاسم پر ملک کی پہلی گرین شپ ریپئر اور ری سائیکلنگ یارڈ قائم کرنے اور گڈانی شپ ری سائیکلنگ یارڈ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے 12 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری نے یہ اعلان جمعرات کے روز پاکستان میری ٹائم ویک کے دوران منعقدہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس 2025 کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا پہلا گرین شپ ریپئر اور ری سائیکلنگ یارڈ ‘‘سی ٹو اسٹیل انٹیگریٹڈ میری ٹائم انڈسٹریل کمپلیکس’’ کے تحت پورٹ قاسم پر قائم کیا جائے گا،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس میں ڈیجیٹلائزیشن اور ساختی اصلاحات کے عمل کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرِ صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک اہم اجلاس میں پولیس-15 کی کارکردگی، اپ گریڈیشن اور ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ آئی جی سندھ نے اجلاس میں پولیس کے تمام ریسپانس یونٹس، سیف سٹی اور پولیس-15 کو سینٹرلائزڈ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کی ہدایت جاری کی تاکہ شہریوں کی پولیس تک فوری رسائی، تیز تر ریسپانس اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔ آئی جی سندھ نے ڈی جی سیف سٹی، ڈی آئی جیز سیکورٹی و ایمرجنسی سروسز، آئی ٹی اور فائنانس پر مشتمل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) سی آئی اے پولیس نے پاک کالونی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے سیکورٹی گارڈ کے قتل میں ملوث تین رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یورپی کمیشن نے سوڈان کے شہر الفاشر میں ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے ہاتھوں عام شہریوں پر ڈھائے گئے مظالم کی شدید مذمت کی ہے اور تمام فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی انسانی و انسانی حقوق کے قوانین کا احترام کریں۔برسلز میں یورپی کمیشن کے ترجمان انور الانونی نے بریفنگ کے دوران کہا کہ یورپی یونین نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کے تازہ بیان کا نوٹس لیا ہے، جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ الفاشر میں کیے گئے حملے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین ان مظالم اور عام شہریوں و بنیادی ڈھانچے پر ہونے والے تمام حملوں کی سختی...
        ایک ایسے وقت میں جب کہ خطہ افغانستان سے پھوٹنے والی دہشتگردی سے دوچار ہے، دنیا بھر کی نسل نو کا مستقبل افغان عبوری حکومت کی ناک کے نیچے کاشت کی جانے والی افیون سے کی زد میں ہے۔ ????Out now The Afghanistan Opium Survey 2025 shows a decline in cultivation, signalling a shift in regional drug production and trafficking from opium crops toward synthetic drugs. More information: https://t.co/wfoVuQy4Ps — UN Office on Drugs & Crime (@UNODC) November 6, 2025 افغانستان کا شمار دنیا میں افیون کاشت کرنے والے دو بڑے ممالک میں ہوتا ہے، مگر اپنے اپنے علاقوں پر قابض طالبان کمانڈر شاید فقط افیون کی پیداوار سے مطمئن نہیں اس لیے وہ ’آئس‘ جیسا شدید...
    لاہور سے جدہ جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز ایک ممکنہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔  دورانِ پرواز طیارے سے ایک پرندہ ٹکرا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز PK-859 لاہور سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی تھی، تاہم پرواز کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد پرندہ طیارے سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز کی ونڈ اسکرین کو شدید نقصان پہنچا۔ پائلٹ نے غیر معمولی مہارت اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتار لیا۔ ذرائع کے مطابق اس پرواز میں 344 مسافر سوار تھے، جن میں بڑی تعداد عمرہ زائرین کی تھی۔ حادثے کے فوراً بعد کراچی ایئرپورٹ پر ریسکیو...
    سٹی42:   پاکستانی پاسپورٹ عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری کے بعد دنیا کے 100 بہترین پاسپورٹس میں شامل ہو گیا۔ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری آئی ہے اور وہ اب دنیا کے 100 بہترین پاسپورٹس میں شامل ہو گیا ہے۔    واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور نے بتایا کہ یہ کامیابی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے کی جانے والی اصلاحات اور تکنیکی بہتریوں کا نتیجہ ہے۔ ڈاکٹر طارق فضل کا کہنا تھا کہ 5 اگست...
    مقامی اخبار نے اپنی رپورٹ میں سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے کوئٹہ میں پی ٹی آئی کیجانب سے ہونیوالے جلسے کی اجازت نہیں دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے پاکستان تحریک انصاف کو کوئٹہ میں جلسے کی اجازت دینے سے گریز کر دیا۔ حکومت کا موقف ہے کہ بلوچستان بلخصوص کوئٹہ کی سکیورٹی صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔ جلسے میں ناخوشگوار واقعہ رونماء ہو سکتا ہے۔ بلوچستان کے مقامی اخبار نے اپنی رپورٹ میں سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے کوئٹہ میں پی ٹی آئی کی جانب سے ہونے والے جلسے کی اجازت نہیں دی ہے۔ اجازت سکیورٹی تھریٹ کے پیش نظر نہیں دی گئی۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ یہ نئے کیسز میں سے 7 دیہی اور 3 شہری علاقوں سے سامنے آئے۔ مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ڈینگی مریضوں کی تعداد 44 ہو گئی ہے۔ترلائی سے 3، جی-7 اور ترامڑی سے 2، ای-11، سوہان اور روات سے 1،1 کیس رپورٹ۔ ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے متاثرہ علاقوں کے دورے اور ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی ہے۔جموعی طور پر 45 ہزار 306 انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں اسلام آباد بھر میں مکمل کی گئیں جبکہ 2 مثبت تجارتی ہاٹ اسپاٹس اور 335 گھروں سے لاروا برآمد ہوا۔ 1,062 مقامات پر فوگنگ کی گئی جبکہ ہائی رسک علاقوں میں کارروائیاں تیز کردی گئیں۔ 22 کنفرم مریضوں...
    شواہد سے انکشاف ہوا ہے کہ گوگل کمپنی نے انٹرنیٹ سے 700 سے زائد ویڈیوز حذف کر دی ہیں، جو صہیونی رجیم کے جنگی جرائم کو دستاویزی انداز میں پیش کر رہی تھیں۔ اسلام ٹائمز ۔ امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی صہیونی مظالم کی حمایت — غزہ جنگ کی وڈیو دستاویزات حذف کر دی گئیں۔ امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف صہیونی جرائم کی حمایت کے سلسلے میں اب یہ اطلاع ملی ہے کہ غزہ جنگ سے متعلق ویڈیو شواہد کو حذف کیا جا رہا ہے۔ میڈیا ادارے مڈل ایسٹ اسپیکٹیٹر (Middle East Spectator) نے جمعرات کی صبح اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ امریکی حکومت، خاص طور پر ٹرمپ انتظامیہ کے دباؤ پر، کمپنی گوگل نے اکتوبر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کینیڈا میں خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل اور نیویارک میں گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش سے متعلق نئے انکشافات سامنے آئے ہیں، جنہوں نے امریکا، کینیڈا اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والے سفارتی بحران کی وجوہات کو مزید واضح کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق امریکی خفیہ اداروں کا خیال ہے کہ گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منصوبہ بندی بھارت کی اعلیٰ ترین سطح پر کی گئی تھی، جس میں وزیراعظم نریندر مودی کے قریبی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہو سکتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ خارجہ کے حکام اس بات پر حیران رہ گئے...
    اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ نئے کیسز میں سے 7 دیہی اور 3 شہری علاقوں سے سامنے آئے۔ مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ڈینگی مریضوں کی تعداد 44 ہو گئی ہے۔ ترلائی سے 3، جی-7 اور ترامڑی سے 2، ای-11، سوہان اور روات سے 1،1 کیس رپورٹ۔ ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے متاثرہ علاقوں کے دورے اور ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی ہے۔ مجموعی طور پر 45 ہزار 306 انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں اسلام آباد بھر میں مکمل کی گئیں جبکہ 2 مثبت تجارتی ہاٹ اسپاٹس اور 335 گھروں سے لاروا برآمد ہوا۔ 1,062 مقامات پر فوگنگ کی گئی جبکہ ہائی رسک علاقوں میں کارروائیاں تیز کردی گئیں۔ 22 کنفرم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی بخار کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں 10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 7 دیہی اور 3 شہری علاقوں کے مریض شامل ہیں۔ تازہ کیسز سامنے آنے کے بعد مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج مریضوں کی مجموعی تعداد 44 تک جا پہنچی ہے۔تفصیلات کے مطابق ترلائی سے 3، جی-7 اور ترامڑی سے 2، جب کہ ای-11، سوہان اور روات سے ایک، ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے دورے کیے اور ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کر کے فوری کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی رپورٹ کے مطابق اب تک...
    بالی ووڈ کے اسٹار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے کہا ہے کہ میرے شوہر کے ایک پنڈت ہیں جو ہمارے گھر میں پوجا پاٹ کرانے کے 2 لاکھ روپے لیتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنیتا آہوجا نے یہ انکشاف ایک پوڈ کاسٹ میں کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں گووندا سے کہتی ہوں کہ آپ خود دعا کرائیں وہ قبول بھی ہوں گی۔ سنیتا آہوجا نے مزید کہا کہ میرا یقین ہے، بندہ اپنے لیے جو دعا مانگ سکتا ہے وہ کوئی اور نہیں کرسکتا اور جو دعا آپ خود مانگیں گے تو وہ قبول ہوتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر میں کوئی عطیہ کرتی ہوں یا کوئی اچھا کام کرتی ہوں تو میں اسے اپنے ہاتھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد( نمائندہ جسارت) جون 2025ء کے مقابلے میں جولائی سے ستمبر تک بجلی کے شعبے کے گردشی قرض میں 79 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا، ستمبر 2025 ء تک بجلی شعبے کا گردشی قرضہ 1693 ارب روپے ہوگیا۔بجلی کے شعبے کے گردشی قرض پر پاور ڈویژن کی رپورٹ سامنے آگئی، رپورٹ کے مطابق جون 2025ء کے مقابلے جولائی تا ستمبر پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں 79 ارب روپے اضافہ ہوگیا، ستمبر2025ء تک بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ 1693ارب روپے ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق جون2025ء تک بجلی کے شعبے کا حجم 1614 ارب روپے تھا، ستمبر 2024ء کے مقابلے ستمبر 2025ء تک بجلی کا سرکلر ڈیٹ 774 ارب روپے کم ہوا، ستمبر2024ء تک توانائی شعبے کا گردشی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر اور فیفا کے سینئر نائب صدر، بحرین کے شاہی خاندان کے رکن شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ پاکستان پہنچ گئے، شیخ سلمان بن الخلیفہ 7 نومبر 2025 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کرینگے۔وزیرِ اعظم پاکستان کی ہدایت پر، شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کو اس دورے کے دوران اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سنیئر حکام اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی اور ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سونم جگمی اور دیگر عہدیداران نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کی ملاقاتیں وزیراعظم کے مشیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آکلینڈ (اسپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر ٹم سیفرٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ٹم سیفرٹ کی ڈومیسٹک میچ کے دوران انگلی ٹوٹ گئی ہے، ان کی جگہ مچ ہے کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔ اسپورٹس ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) بدھ کوانٹربینک مارکیٹ اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمستحکم رہی ۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر 281.00روپے اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 281.90 روپے پر برقرا ر رہا۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یورو89پیسے گھٹ کر 325.97 روپے جبکہ برطانوی پائونڈ 2.69روپے کی کمی سے370.45روپے رہا۔سعودی ریال1پیسہ گھٹ کر75.57روپے رہا جبکہ یو اے ای درہم4پیسے کی کمی کے بعد 77.46روپے رہ گیا۔ کامرس رپورٹر گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اس وقت غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں شدید کمی کے بحران سے دوچار ہے، جس کی بنیادی وجوہات معاشی بدحالی اور پالیسی کی غیر یقینی صورتحال ہیں۔ متعدد بین الاقوامی کمپنیاں یا تو اپنے حصص فروخت کر رہی ہیں یا مکمل طور پر پاکستانی مارکیٹ سے نکلنے کا فیصلہ کر چکی ہیں۔ قطر کے الثانی گروپ نے بھی اپنی 49 فیصد حصص فروخت کرنے کا عندیہ دیا ہے، جو 1,320 میگاواٹ پورٹ قاسم کول پاور پلانٹ میں اس کے ملکیتی شیئر ہیں۔ وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ باضابطہ طور پر حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔پورٹ قاسم پاور پراجیکٹ میں دو 660 میگاواٹ کے سپر کرٹیکل کول یونٹس شامل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سکھ برادری کو بابا گرونانک کے 556ویں جنم دن پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بابا گرو نانک دیو جی نے دنیا کو اتحاد، محبت اور خدمتِ خلق کا درس دیا، بابا گرونانک کا پیغام باہمی احترام، رواداری، خود سپردگی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں پر مبنی ہے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شکارپور (نمائندہ جسارت) شکارپور کے تاریخی قبرستان میں منشیات کے اڈے پر کارروائی کروائی تھی، گزشتہ 18 سالوں سے محرومی اور پسماندگی کا سلسلہ جاری ہے۔ نہ صرف شکارپور بلکہ پورا سندھ پیچھے رہ گیا ہے، عمر سومرو۔تفصیلات کے مطابق سابق نگران صوبائی وزیر بیرسٹر محمد عمر سومرو شکارپور پریس کلب پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مخصوص مقصد کے تحت یہاں آئے ہیں، کیونکہ انہیں سندھ اور اپنی دھرتی سے بے پناہ محبت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ‘‘عمر سومرو کون ہے؟ میں نہیں جانتا’’ ایسے الفاظ بولنے والوں کو یا تو اقتدار کا نشہ ہے یا پھر انہیں کوئی اور مسئلہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: 27 آئینی ترمیم کا مسودہ 7 نومبر کو سینیٹ اجلاس میں پیش کرنے کا امکان ہے۔ حکومت نے سینیٹ میں جے یو آئی کے بغیر ہی تعداد پوری ہونے کا دعویٰ کردیا۔ 96 کے ایوان میں حکومت کو 65 ارکان کی حمایت ملنے کا قوی یقین ہے۔میڈیاذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم کے مطابق ستائیسویں آئینی ترمیم کےلیے اے این پی کے 3 سینیٹر کی حمایت ملنے کا امکان ہے۔ آزاد سینیٹر نسیمہ احسان سے بھی حمایت کی یقین دہانی حاصل کرلی گئی۔ مزید 6 آزاد سینیٹرز بھی 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ ڈالیں گے، محسن نقوی، عبدالکریم، فیصل واوڈا، عبدالقادر، انوارالحق کاکڑ اور اسد قاسم شامل ہیں۔ ضرورت پڑنے پر جے یو آئی کے...
    فائل فوٹو  سوشل میڈیا پر متنازع پوسٹ کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے کیس کی سماعت کی، وقفے کے بعد ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ ریاست و قومی سلامتی اداروں کیخلاف متنازع ٹوئٹ، ایمان مزاری کے وارنٹ گرفتاری جاری عدالت نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے 24 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔  عدالت کی جانب سے ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو شو کاز نوٹس جاری کردیے گئے جس میں کہا گیا کہ عدالت میں پیش نہ ہونے پر کیوں نہ ملزمان کی ضمانت خارج کر دی جائے۔ عدالت...
    آسمان پر آج سال کا سب سے روشن اور بڑا سپر مون جلوہ گر ہوگا، جو پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔ سپارکو کے ترجمان کے مطابق یہ رواں سال کے تین سپر مونز میں سے دوسرا سپر مون ہے، جو اپنے غیر معمولی حجم اور چمک کے باعث نمایاں رہے گا، آج چاند معمول سے 16 فیصد زیادہ روشن لگے گا۔ ماہرین کے مطابق سپر مون اس وقت بنتا ہے جب چاند اپنے مدار کے سب سے قریب فاصلے پر پہنچ کر مکمل چاند کی حالت میں ہوتا ہے، اس موقع پر چاند عام دنوں کے مقابلے میں زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے۔ ترجمان کے مطابق آج شام 6...
    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس میں سابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، عدالت نے گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کیس پر سماعت کی۔ علی امین گنڈا پور کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا۔ علی امین گنڈا پور کی عدم دستیابی کے باعث فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی گئی۔ عدالت نے آج کیس فرد جرم عائد کرنے کیلئے مقرر کر رکھا تھا۔ بعدازاں عدالت نے آڈیو لیک کیس پر سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ...
    مقبوضہ کشمیر میں کرکٹ کے نام پر انٹرنیشنل کھلاڑیوں کیساتھ فراڈ، مالکان پیسے دیے بغیر غائب WhatsAppFacebookTwitter 0 5 November, 2025 سب نیوز مقبوضہ کشمیر میں کرکٹ کے نام پر انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ فراڈ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین ہیون پریمیئرلیگ (آئی ایچ پی ایل) کے نام سے ٹورنامنٹ میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا جب کہ شان مارش اور شکیب الحسن نے مدعوکرنےکے باوجود ٹورنامنٹ میں شرکت سے انکار کردیا۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ کھلاڑیوں کو پیسوں کی ادائیگی نہ ہونےکی وجہ سےٹورنامنٹ ملتوی کرنا پڑگیا جب کہ ٹورنامنٹ کی انتظامیہ اورلیگ کے مالکان پیسے دیے بغیر راتوں رات غائب ہوگئے جس کے باعث ویسٹ انڈیزکےکرس گیل بھی...
    کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکسٹائل ہماری ایکسپورٹس کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہے، آئی ٹی سروسز میں ستمبر میں ریکارڈ ایکسپورٹ ہوئی، فرماسیوٹیکل کی انڈسٹری کی کارکردگی بہترین رہی ہے اور اس میں مزید بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ریکوڈک سے پہلے سال 2 اعشاریہ 8 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہوگی، اس منصوبے میں بھرپور کام جاری ہے، پہلی بار آٹو انڈسٹری میں بھی بدآمدات ہوئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: حکومت بلیو اکانومی کے وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہیں: وزیر خزانہ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس اصلاحات کے لیے تاجروں سے مشاورت جاری رکھیں گے، مشاورتی گروپوں میں...
    رانو ریچھ کو سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر سی ون30 جہاز میں کراچی سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد وائلڈ لائف ریسکیو اینڈ ریہیبلیٹیشن مرکز کے ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد وائلڈ لائف حکام نے رانو کی مرکز آمد پر اسے خوش آمدید کہا اور بتایا کہ منتقلی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ریچھ ’رانو‘ کی حالت تشویشناک، مشاہداتی رپورٹ میں مبینہ غفلت کا انکشاف  ریچھ رانو کی ٹریننگ، جسمانی اور ذہنی فٹنس کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا تاکہ اس کی مکمل بحالی کو یقینی بنایا جا سکے، دوسرے مرحلے میں رانو کو گلگت بلتستان کے جنگلات میں اس کے قدرتی مسکن میں آزاد کیا جائے گا۔ محکمۂ...
    27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے حکومت کو دونوں ایوانوں میں دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے، حکومت کو قومی اسمبلی میں 224 اراکین جبکہ سینیٹ میں 64 اراکین کی حمایت درکار ہے۔ وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ حکومت کو آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے کیا اب اپوزیشن ہر کام کی حمایت یا جے یو آئی کے درکار ہے یا ان کے بغیر ہی آئینی ترمیم کی جا سکتی ہے۔ مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد حکومت کو قومی اسمبلی میں 237 ارکان کی حمایت حاصل ہو چکی ہے اس طرح حکومت کو قومی اسمبلی سے آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے کسی بھی اپوزیشن رکن کی حمایت کی ضرورت نہیں۔...
    پیرس (نیوز ڈیسک) یورپ روس سے جنگ کیلئے تیار نہیں، رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجادی، فرانسیسی تھنک ٹینک کا یورپ کی دفاعی کمزوریوں پر انتباہ ، روس کا مقابلہ صرف سیاسی عزم سے ممکن ہوگا۔ یورپی ممالک کے پاس زمینی افواج وگولہ بارود کی شدید قلت، بیشترملکوں میں 15ہزار سے کم پیشہ ور فوجی ہیں۔فرانسیسی ادارے برائے بین الاقوامی تعلقات (IFRI) کی ایک نئی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ یورپ روس کے ساتھ براہِ راست تصادم کی صورت میں مناسب تعداد میں فوج یا اسلحہ فوری طور پر فراہم کرنے میں مشکلات کا شکار ہوگا۔
    راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے حملے تاحال نہ رک سکے، شہر کے مختلف علاقوں میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔  ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق شہر کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 31 مریض زیر علاج ہیں، تاہم ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے کسی قسم کی اموات رپورٹ نہیں ہوئیں۔ رواں سال 2025 کے دوران اب تک 21 ہزار 440 مریضوں کی اسکریننگ کی جاچکی ہے، جبکہ موجودہ سیزن میں 1409 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈی ایچ او راولپنڈی ڈاکٹر جواد کے مطابق انسدادِ ڈینگی مہم کے تحت ویکٹر سرویلنس ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق 1361 ٹیموں نے اب تک 62 لاکھ 73 ہزار 989...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے خطرناک حملے قابو میں نہ آ سکے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 20 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق اس وقت شہر کے مختلف اسپتالوں میں 31 مریض زیرِ علاج ہیں، تاہم خوش قسمتی سے کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق رواں سال 2025 میں اب تک 21 ہزار 440 افراد کی اسکریننگ کی جا چکی ہے، جن میں سے مجموعی طور پر 1409 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر جواد کے مطابق وبا پر قابو پانے کے لیے شہر بھر میں ویکٹر سرویلنس ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق 1361 ٹیموں نے...
    ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور کے علاقے فہد ٹاؤن میں نادرا سنٹر اور ڈیرہ گجراں شالیمار میں ریجنل پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ کیا۔  اس دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شناختی کارڈ، دیگر دستاویزات اور پاسپورٹ کے اجرا کے عمل کا جائزہ لیا اور شہریوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے۔ وزیر داخلہ نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو شہریوں کی شکایات کے فوری حل کے احکامات جاری کیے، دورانِ دورہ ایک بزرگ خاتون کی وہیل چیئر پر موجودگی کے پیش نظر محسن نقوی نے ان کی دستاویزات کو فوری پراسیس کرنے کی خصوصی ہدایت دی۔  آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا ...
    کینٹکی ( نیوزڈیسک) امریکی ریاست کینٹکی میں ایئرپورٹ کے قریب کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق کارگو طیارہ لوئی ول ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد گر کر تباہ ہوا، حادثے کا شکار طیارہ امریکی شہر ہونولولو کے ڈینیئل کےانوئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب جا رہا تھا، حادثے کے بعد متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ لوئی ول کے میئر کے مطابق حادثے کے وقت کارگو طیارے میں 2 لاکھ 80 ہزار گیلن ایندھن موجود تھا، واقعے کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ گرنے کے بعد بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی جس کا دھواں دور دور تک اٹھتا...
    راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو عمرہ  ادائیگی کے لیے روانگی کے وقت نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روک دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخ رشید عدالت سے اجازت ملنے کے بعد عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جا رہے تھے، تاہم امیگریشن حکام نے انہیں ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود سفر کی اجازت نہیں دی۔ شیخ رشید احمد نے ایئرپورٹ  ہی سے اپنے وکیل اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ نے واضح طور پر انہیں عمرے کے لیے جانے کی اجازت دی تھی اور عدالتی احکامات کی کاپی متعلقہ اداروں کو بھی پہنچا دی گئی تھی، حتیٰ کہ...
    لاہور  (سپورٹس رپورٹر) پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر اور فیفا کے سینئر نائب صدر و بحرین کے شاہی خاندان کے رکن شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ پاکستان پہنچ گئے۔ وہ 7 نومبرتک پاکستان کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کو اس دورے کے دوران ’’سٹیٹ گیسٹ" کا درجہ دیا گیا ہے۔ شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کی ملاقاتیں وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ خان اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے متوقع ہیں۔ ان ملاقاتوں میں فٹبال کے شعبے میں انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ، نوجوانوںکیلئے کھیلوں کے مواقع میں فروغ و توسیع اور پاکستان میں سپورٹس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ، بزرگ رہنما اسداللہ بھٹو، جنرل سیکرٹری محمد یوسف اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے جماعت اسلامی سندھ کے سابق جنرل سیکرٹری اور فیڈرل بی ایریا سے رکن سندھ اسمبلی اخلاق احمد مرحوم کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی کامل مغفرت،درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ اسٹاف رپورٹر سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لیما: امریکی ملک پیرو نے میکسیکو سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوب امریکی ملک پیرو نے سابق وزیر اعظم بیٹسی چاویز کو سیاسی پناہ دینے پر میکسیکو سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وزارتِ خارجہ نے دارالحکومت لیما میں تعینات میکسیکو کی ناظم الامور کارلا اورنیلاس کو ملک چھوڑ نے کا حکم بھی دے دیا ہے۔ نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ اعلان پیرو کے صدرجوس جیری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے وطن کے احترام کی توقع رکھتے ہیں۔ حکام کے مطابق سفارتی تعلقات کے خاتمے کی وجہ سے پیرو کی وزارت خارجہ نے میکسیکو کی ناظم...
    بالی ووڈ کے اسٹار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے کہا ہے کہ میرے شوہر کے ایک پنڈٹ ہیں جو ہمارے گھر میں پوجا پاٹ کرانے کے 2 لاکھ روپے لیتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنیتا آہوجا نے یہ انکشاف ایک پوڈ کاسٹ میں کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں گووندا سے کہتی ہوں کہ آپ خود دعا کرائیں وہ قبول بھی ہوں گی۔ سنیتا آہوجا نے مزید کہا کہ میرا یقین ہے، بندہ اپنے لیے جو دعا مانگ سکتا ہے وہ کوئی اور نہیں کرسکتا اور جو دعا آپ خود مانگیں گے تو وہ قبول ہوتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر میں کوئی عطیہ کرتی ہوں یا کوئی اچھا کام کرتی ہوں تو میں اسے اپنے ہاتھ...
    رواں مالی سال2025-2026ء کے پہلے چار ماہ(جولائی تا اکتوبر) میں تجارتی خسارے میں 38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا اکتوبر تجارتی خسارے کا حجم 12 ارب 58 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں تجارتی خسارہ 9 ارب 11 کروڑ ڈالر تھا، ابتدائی چار ماہ میں ملکی برآمدات میں چارفیصد سے زائد کمی آئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا اکتوبر برآمدات کا حجم 10 ارب 44 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا، اس دوران غیر ملکی درآمدات 15.13 فیصد اضافے سے 23 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں البتہ ستمبر کے مقابلے...
    کراچی:(نیوز ڈیسک )جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سندھ کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہ اہے کہ شہر میں قاتلوں اور اسٹریٹ کرمنلز کو پکڑنے کے لیے کیمرے نصب نہیں کیے گئے لیکن ای چالان کے لیے فوری کیمرے نصب کیے گئے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم عدلیہ پر حکومتی اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش ہے، جماعت اسلامی 26 ویں آئینی ترمیم کی طرح 27 ویں آئینی ترمیم بھی ہر گز قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم سمیت آزاد کشمیر میں خرید و فروخت...
    فائل فوٹو پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کے کنوینر شاہدہ اختر علی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے متعلق سال 11-2010 اور 14-2013 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ایف بی آر کی جانب سے درآمدی پالیسی آرڈر 2009 کی خلاف ورزی کا آڈٹ کیا گیا، استعمال شدہ اور سیکنڈ ہینڈ آٹو پارٹس کی غیر قانونی کلیئرنس کا انکشاف ہوا۔رپورٹ کے مطابق درآمدی پالیسی آرڈر 2009 کے تحت استعمال شدہ آٹو پارٹس کی درآمد پر پابندی تھی، اسلام آباد اور ملتان کسٹمز نے سیکنڈ ہینڈ آٹو پارٹس کی کلیئرنس ریڈمپشن فائن کے ذریعے کی۔آڈٹ حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ آٹوپارٹس کی یہ کلیئرنس درآمدی پالیسی کی خلاف ورزی تھی، ڈی...
    امریکی حکام نے ریاست الینوائے کے قصبے وینتھروپ ہاربر سے 57 سالہ ٹرینٹ شنائیڈر کو گرفتار کیا ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے انسٹاگرام پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے سزائے موت کا مطالبہ کیا۔ محکمۂ انصاف کے مطابق، شنائیڈر کو پیر کی صبح حراست میں لیا گیا اور اسی روز شکاگو میں فیڈرل مجسٹریٹ جج کے سامنے پیش کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سی بی ایس کی ’کٹ اینڈ پیسٹ‘ پالیسی پر صدر ٹرمپ کی نئی چوٹ فوجداری شکایت میں کہا گیا ہے کہ شنائیڈر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ ٹروتھ ریپر888  پر متعدد بار ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کیں جن میں صدر کے خلاف سخت زبان استعمال کی گئی۔ ایک ویڈیو میں اس نے کہا کہ لوگوں کو مرنا...
     ویب ڈیسک :صدر مملکت آصف علی زرداری نے دوحہ قطر میں عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کا احترام اور سماج میں برابری کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔  اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس سماجی انصاف، برابری اور انسانی احترام کے اصولوں کی اجتماعی خواہش کا مظہر ہے، پاکستان ان اصولوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور ایسی دنیا دیکھنے کا خواہاں ہے جہاں غربت کا خاتمہ ہو اور تمام لوگوں کو باعزت روزگار کے مواقع ملیں۔  آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا   صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان افراد کو پالیسی سازی میں مرکزی حیثیت دینے کا حامی ہے،...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے دوحہ قطر میں عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کا احترام اور سماج میں برابری کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس سماجی انصاف، برابری اور انسانی احترام کے اصولوں کی اجتماعی خواہش کا مظہر ہے، پاکستان ان اصولوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور ایسی دنیا دیکھنے کا خواہاں ہے جہاں غربت کا خاتمہ ہو اور تمام لوگوں کو باعزت روزگار کے مواقع ملیں۔ یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ کی 80ویں سالگرہ پر پاکستان کا عالمی تعاون، انصاف اور پائیدار ترقی کا عزم صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان افراد کو پالیسی سازی میں مرکزی حیثیت دینے کا حامی ہے،...
    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور سعودی وزیر ٹرانسپورٹ انجینئر صالح بن ناصر الجاسر کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ  پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔ وزیر مملکت کی انجینئر صالح بن ناصر الجاسر سے ملاقات کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔ وفاقی وزیر مواصلات نے پاکستان میں سڑکوں کے نیٹ ورک اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بریفنگ دی اور کہا کہ اسٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ (ایس اڈی ایم اے) سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے...
    چین کے لاجسٹکس اشاریوں میں مجموعی بہتری کا رجحان برقرار WhatsAppFacebookTwitter 0 4 November, 2025 سب نیوز اکتوبر میں لاجسٹکس انڈسٹری پروسپیرٹی انڈیکس 50.7 فیصد رہابیجنگ :چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے اکتوبر کے لاجسٹکس انڈسٹری پروسپیرٹی انڈیکس کا اعلان کیا ہے۔ اکتوبر میں لاجسٹکس انڈسٹری پروسپیرٹی انڈیکس میں توسیعی رجحان برقرار رہا، جس میں کاروباری حجم کا انڈیکس، نئے آرڈرز کا انڈیکس، اور فنڈز کے ٹرن اوور کی شرح کا انڈیکس سبھی پروسپیرٹی زون میں رہے۔ اکتوبر میں لاجسٹکس انڈسٹری پروسپیرٹی انڈیکس 50.7 فیصد رہا، جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 0.5 فیصدی پوائنٹ کم ہے۔ لاجسٹکس کاروباری حجم کے انڈیکس میں اگرچہ تھوڑی سی کمی آئی ہے، لیکن مجموعی طلب میں توسیع برقرار ہے۔ سرمایہ...
    بنگلہ دیش ترکیہ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین محمد عاکف یلماز کی قیادت میں ترک وفد نے کاکس بازار میں روہنگیا کیمپوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ترکیہ کے انسانی ہمدردی کے پروگراموں کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں 5 رکنی ترک پارلیمانی وفد نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ محمد توحید حسین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ خارجہ مشیر نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے ترکی کی جانب سے بے گھر روہنگیا آبادی کی انسانی ضروریات پوری کرنے میں مستقل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیں:دفاعی صنعت میں انقلاب، بنگلہ دیش کا ڈیفینس اکنامک زون قائم کرنے کا منصوبہ محمد توحید حسین نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی و دوستانہ تعلقات کو مزید...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ملک کسی کو بتائے بغیر ایٹمی تجربات کر رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان، شمالی کوریا، روس اور چین ایٹمی تجربات کر رہے ہیں، یہ تجربات زمین میں بہت گہرائی میں ہوتے ہیں جس سے صرف لرزش سی محسوس ہوتی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے پاس اتنے ایٹمی ہتھیار ہیں کہ وہ پوری دنیا کو 150 مرتبہ تباہ کر سکتا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا کبھی ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کرنا چاہتا لیکن ایٹمی تجربات کر کے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی کارکردگی جانچنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب چین نے ٹرمپ کے بیان کی تردید کر...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب میں گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش پر مریم نواز نے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پنجاب میں کروم بک (لیپ ٹاپ) کے لئے فیکٹری لگائی جائے گی۔ مریم نواز سے گوگل فار ایجوکیشن اور ٹیک ویلی کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی گوگل فار ایجوکیشن کے گلوبل ڈائریکٹر کیون کالیس نے کی جبکہ اس موقع پر ٹیک ویلی کے سی ای او عمر فاروق بھی موجود تھے۔ملاقات میں بتایا گیا کہ گوگل کروم بک میں تین بڑے اور اہم سافٹ ویئر بھی انسٹال کیے جائیں گے۔ طلبہ کے لئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹول کیٹ اور ’’اے آئی جیمنی‘‘ بھی انسٹال کیا جائے گا۔ انگلش لرننگ کے...
    کراچی: آڈیٹر جنرل آف پاکستان (AGP) نے مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان اسٹیل ملز (PSM) میں 24.90 ارب روپے کے بھاری نقصانات کی نشاندہی کی ہے،جو بدعنوانیوں، خردبرد، بے ضابطگیوں، عدم وصولیوں اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں کانتیجہ قرار دیے گئے ہیں۔ تازہ ترین آڈٹ رپورٹ میں ادارے کے انتظامی و مالی معاملات میں سنگین کمزوریوں اور بدانتظامی کاانکشاف کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2015 سے اسٹورز میں پڑے تیار شدہ اسٹیل سلیب کی نیلامی اورفروخت میں غیر ضروری تاخیرکی وجہ سے سب سے بڑانقصان 17.61 ارب روپے کاہوا،جوکئی سالوں سے انتظامی غفلت اور نااہلی کوظاہرکرتاہے۔ اس کے بعدوفاقی حکومت کی جانب سے ایکویٹی ادائیگیوں کو ریکارڈمیں شامل نہ کرنے سے 11.05 ارب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251104-02-10 کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی خصوصی ہدایت پر پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو سینٹر کے موقع پرشرکا، غیر ملکی مہمانوں اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ایک جامع اور مؤثر سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کل 3372 افسران و اہلکارسیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے جن میں 1626 ٹریفک پولیس اہلکار، 186 اسپیشل برانچ افسرانور دیگر شعبہ جات کے تربیت یافتہ اہلکار شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق، ایکسپو سینٹر اور اس کے اطراف کے علاقوں میں داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں، کسی بھی غیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-02-2 کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) سندھ کے سیکرٹری جنرل سردار عبدالرحیم سے فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سردار عارف ، جہان زیب انور گھوری والا ، امجد خان ، محمد شکیل ، محمد تنویر ، محمد اسماعیل ، انور خان ، فرحان خان ، غلام سرور، خواجہ نذیر حسن، فخرالخان ، زبیر اور دیگر رہنماؤں و کارکنان نے ملاقات کر کے پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر سردار عبدالرحیم نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوامی مسائل کے حل کے لیے فنکشنل لیگ ہر طبقے کے نمائندہ کرداروں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-02-1 کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مرحوم آغا سراج درانی کے گھر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی۔گورنرسندھ نے کہا کہ مرحوم آغا سراج درانی ایک منجھے ہوئے پارلیمنٹرین اور جمہوری اقدار کے علمبردار تھے۔ اْن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، اْنہوں نے سندھ اور پاکستان کی سیاست میں مثالی کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم کی سیاست میں رواداری، تحمل اور خدمتِ عوام کا پہلو نمایاں رہا، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے، آمین اسٹاف رپورٹر
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-08-25 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پیر کے روز کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس (پی آئی ایم ای سی) کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کرتے ہوئے پاکستان کو مشرق اور مغرب کے درمیان ایک ’قدرتی سمندری پل‘ قرار دیا۔ یہ ایونٹ پیر3نومبرسے جمعرات 6 نومبرتک کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری رہے گا، جس میں پاکستان سمیت 45 ممالک شرکت کر رہے ہیں، اس نمائش کا اہتمام پاک بحریہ کی مجموعی نگرانی میں کیا گیا ہے، جبکہ وفاقی اور صوبائی محکمے اس کے انتظامات میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ پی آئی ایم ای سی سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان جغرافیائی لحاظ سے منفرد مقام رکھتا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-08-21 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کی جہاں علیمہ خان اور ان کے وکلا آج بھی پیش نہیں ہوئے۔ علیمہ خان کی عدم حاضری پر عدالت نے ان کے ساتویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے جب کہ علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹ منجمدکرنے سے متعلق رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق متعلقہ بینکوں میں علیمہ خان کے نام سے نمل یونیورسٹی سمیت فلاحی اداروں کے اکاؤنٹس ہیں اور جن بینکوں نے رپورٹ جمع نہیں کرائی عدالت نے ان کو نوٹس جاری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز
    ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ جب پاکستان نہ صرف سیاسی بلکہ معاشی دیوالیہ کے دہانے پر پہنچ گیا تھا فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کے دفاع بلکہ معاشی اور خارجہ امور پر عوامی قیادت کو ساتھ ملا کر حالات پر قابو پایا اور اقوام عالم کے سامنے پاکستان کی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان، سابق ایڈیشنل ڈپٹی پراسٹیکیوٹر جنرل نیب محمد جاوید اقبال انصاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے وطن عزیز پاکستان کی بگڑتی ہوئی معیشت کو سیاسی قیادت کو ساتھ لے کر سنبھالا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ دیکھنا چاہتے ہیں 27ویں ترمیم پر پیپلز پارٹی کیا پوزیشن لیتی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ 27ویں ترمیم میں صدارتی اختیارات اور این ایف سی کو چھیڑا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی 18ویں ترمیم کو ٹرافی سمجھتی رہی ہے، دیکھنا چاہتے ہیں کہ 27ویں ترمیم پر کیا پوزیشن لیتی ہے۔ پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ یہ ڈمی کابینہ ہے، فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں، ن لیگ والے پہلے 27ویں ترمیم پر جھوٹ بولتے تھے یا انہیں اچانک پتا چلا اور بلاول بھٹو سے مشاورت کرلی۔ ...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف : فائل فوٹو  ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ بھارت سمندر کے راستے کوئی فالس فلیگ آپریشن کرے گا, ہمیں بھارت کی کارروائی سے متعلق پتا ہے، ہم مکمل طور پر الرٹ ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ کچھ ایسے شواہد موجود ہیں کہ بھارت اس بار سمندر کے راستے سے بھی کوئی کارروائی کر سکتا ہے، بلوچستان میں جو دہشتگرد ایکٹیو ہیں ان کو بھی افغانستان میں ٹھکانے مہیا کیے گئے، افغان طالبان بی ایل اے اور خوارجیوں کے ٹھکانوں کو بارڈر ایریا سے رہائشی علاقوں میں منتقل کر رہے ہیں، بارڈر ایریا سے رہائشی علاقوں میں منتقلی کا...
    انسداد دہشتگردی عدالت میں 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کے دوران علیمہ خان ایک بار پھر عدالت میں پیش نہ ہوئیں جس پر عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ دوبارہ جاری کردیے۔ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کا کیس سنا گیا، آج بھی علیمہ خان اور ان کے وکلا پیش نہ ہوئے۔ عدالت میں بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی جس کے مطابق نمل یونیورسٹی سمیت فلاحی اداروں کے اکاؤنٹس علیمہ خان کے نام پر موجود ہیں، جب کہ جن بینکوں نے رپورٹ جمع نہیں کرائی تھی عدالت نے ان کو بھی نوٹس جاری کردیا۔ مقدمے کی مزید سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔ علیمہ خان سمیت...
    رومانیا کے سفیر کی وفاقی وزیر جنید انور چوہدری اور چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ عتیق الرحمن سے ملاقات، دوطرفہ بحری تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس ) پاکستان میں رومانیا کے سفیر ڈاکٹر ڈین اسٹونیسکو نے وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری اور چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ عتیق الرحمن سے کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس کے موقع پر کراچی پورٹ ٹرسٹ بورڈ میں ایک اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد پاکستان اور رومانیا کے درمیان بحری اور تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینا تھا۔ملاقات کے دوران دونوں جانب سے بحری شعبے میں مزید مضبوط شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا...
     پاکستان میں آئی فون کے شوقین افراد کی کمی نہیں، تاہم اس کے لیے بھاری بھرکم پی ٹی اے ٹیکس عام صارفین کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ بہت سے شہریوں کے لیے یہ ٹیکس ادا کرنا ممکن نہیں ہوتا، جس کے باعث وہ یا تو نان پی ٹی اے فون استعمال کرتے ہیں یا مجبوری کے تحت ٹیکس ادا کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ اسی تناظر میں چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیرِاعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے اور رکنِ قومی اسمبلی قاسم گیلانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں انکشاف کیا کہ انہیں اپنے نئے فون کا پی ٹی اے ٹیکس ادا کرنے کے لیے پرانا فون بیچنا پڑا۔ I...
    وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کے اجراء کی حتمی منظوری میں حائل آخری رکاوٹ بھی دور کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کو 15 نومبر سے قبل گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگنوسس رپورٹ شائع کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ حکومت آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے پہلے دیگر تمام شرائط پوری کر چکی ہے لیکن آئی ایم ایف کی جانب سے گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگنوسس رپورٹ کے جلد اجرا پر اصرار کیا گیا، رپورٹ کے اجرا کے لیے تکنیکی امور کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دسمبر میں متوقع ہے جس میں پاکستان کے...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے۔ ملک میں  توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔پاکستان کا محل وقوع اسے دنیا میں منفرد بناتا ہے، پاکستان وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی کے درمیان تجارتی حب بن سکتا ہے۔ پیر کو ایکسپو سینٹر کراچی میں میری ٹائم ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ٹائم ایکسپو میں تمام مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان نے میری ٹائم کے شعبے میں بہت ترقی کی ہے۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں سمندری حیاتیات کے تحفظ...
    —فائل فوٹو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی  علیمہ خان اور ان کے وکلاء آج بھی عدالت پیش نہیں ہوئے۔علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ جن بینکوں نے رپورٹ جمع نہیں کرائی عدالت نے ان کو نوٹس جاری کر دیا۔ فرد جرم پر نہ میرا دستخط ہے اور نہ ہی میرا انگوٹھا ہے، علیمہ خانبانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ فرد جرم پر نہ میرا...