پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے 100 بہترین پاسپورٹس میں شامل ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
سٹی42: پاکستانی پاسپورٹ عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری کے بعد دنیا کے 100 بہترین پاسپورٹس میں شامل ہو گیا۔
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری آئی ہے اور وہ اب دنیا کے 100 بہترین پاسپورٹس میں شامل ہو گیا ہے۔
واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور نے بتایا کہ یہ کامیابی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے کی جانے والی اصلاحات اور تکنیکی بہتریوں کا نتیجہ ہے۔
ڈاکٹر طارق فضل کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2025 تک پاکستان نے 50 ممالک کے ساتھ سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا استثنیٰ کے معاہدے کیے ہیں، جبکہ مزید ممالک سے بات چیت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل نے جدید ای پاسپورٹ پرسنلائزیشن سسٹم متعارف کرایا ہے اور مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس (MRPs) کے سیکیورٹی فیچرز کو بہتر بنایا گیا ہے تاکہ جعلسازی کو روکا جا سکے۔
یوٹیوبرڈکی بھائی کےمقدمہ میں مبینہ رشوت لینےوالےافسران نےاستعفے دیدیئے
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان بتدریج ای پاسپورٹس کی طرف منتقل ہو رہا ہے جو بین الاقوامی سول ایوی ایشن (ICAO) کے معیار کے مطابق ہیں، اور شہری اب ای گیٹ سہولت سے ملکی و غیر ملکی ہوائی اڈوں پر فائدہ اٹھا سکیں گے۔
ای پاسپورٹ میں بایومیٹرک مائیکروچِپ، پولی کاربونیٹ ڈیٹا پیج، لیزر کندہ شدہ معلومات، اور پاکستانی ثقافت کی عکاسی کرتے ویزا پیجز شامل کیے گئے ہیں۔ اس میں بچوں کے پاسپورٹ میں والدہ کا نام بھی درج کیا گیا ہے۔
اپٹما نے وزارت فوڈ سکیورٹی کے خلاف نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو خط لکھ دیا
وفاقی وزیر نے کہا کہ ان اصلاحات سے پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ مضبوط ہوئی ہے اور ملک کے پاسپورٹ کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک اور دیگر دوست ممالک کے ساتھ تعلقات میں بھی بہتری آئی ہے اور پاکستان کے اقدامات کو بھرپور سراہا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر طارق فضل نے اطمینان ظاہر کیا کہ یہ ٹیکنالوجیکل اپ گریڈز اور سفارتی کوششیں پاکستان کے پاسپورٹ کی عالمی پذیرائی اور وقار میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔
پنجاب حکومت کے نئے پنشن رولز سے متعلق کیس کی سماعت,جواب طلب
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 وفاقی وزیر کے پاسپورٹ ہے اور
پڑھیں:
حکومت نے 24 سرکاری ادارے بیچنے کا فیصلہ کیا ہے:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
ویب ڈیسک :وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے 24 سرکاری ادارے بیچنے کا فیصلہ کیا ہے،پی آئی اے کی نجکاری اس سال سے پہلے مکمل ہو جائے گی۔
کراچی میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت میں نجی شعبے کا کردار نہایت اہم ہے اور پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، پیداوار پر مبنی معاشی ترقی ہی پائیدار ترقی کا واحد راستہ ہے، پاکستان کے میکرو اکنامک استحکام کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا ہے۔
آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا
محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی نے بھی پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کیا ہے، دنیا بھر میں معاشی نظام بہتری کی جانب بڑھ رہا ہے اور کئی ممالک اپنے معاشی ڈھانچے میں اصلاحات لا رہے ہیں۔
وزیر خزانہ کے مطابق پاکستان میں کارپوریٹ منافع میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے، حکومت عالمی سفارتی کامیابیوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک مضبوط ایکو سسٹم فراہم کرتی رہے گی۔