Jasarat News:
2025-11-01@03:40:21 GMT

قال اللہ تعالیٰ  و  قال رسول اللہ ﷺ

اشاعت کی تاریخ: 1st, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251101-03-1

 

 

(اْس نے یہ کام اِس لیے کیا ہے) تاکہ مومن مردوں اور عورتوں کو ہمیشہ رہنے کے لیے ایسی جنتوں میں داخل فرمائے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی اور اْن کی برائیاں اْن سے دور کر دے اللہ کے نزدیک یہ بڑی کامیابی ہے۔ اور اْن منافق مردوں اور عورتوں اور مشرک مردوں اور عورتوں کو سزا دے جو اللہ کے متعلق برے گمان رکھتے ہیں برائی کے پھیر میں وہ خود ہی آ گئے، اللہ کا غضب ان پر ہوا اور اس نے ان پر لعنت کی اور ان کے لیے جہنم مہیا کر دی جو بہت ہی برا ٹھکانا ہے۔ (سورۃ الفتح:5تا6)

 

رسول کریمؐ نے فرمایا: ’’میں ساری امتوں میں سے اپنی امت کو قیامت کے دن پہچان لوںگا۔ عرض کیا گیا آپ کیسے پہچانیں گے؟ فرمایا: میں انہیں ان کے اعمال نامے دائیں ہاتھ میں دیے جانے کی وجہ سے پہچانوں گا اور ان کے چہروں کے نورکی وجہ سے پہچانوں گا جو سجدوں کی کثرت کی وجہ سے ان پر نمایاں ہوگا اور انہیں ان کے نور کی وجہ سے پہچانوں گا جو ان کے آگے آگے دوڑ رہا ہوگا۔ (مسند احمد)

 

قرآن و حدیث.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی وجہ سے

پڑھیں:

لاہور کے جنرل اسپتال میں خواتین کی میتوں کا مردوں سے پوسٹ مارٹم کروانے کا انکشاف

لاہور کے جنرل اسپتال میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی، خواتین کی میتوں کا پوسٹ مردوں سے کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق جنرل اسپتال کے مردہ خانے میں خواتین میتوں کا پوسٹ مارٹم مرد عملے سے کرایا جانے لگا۔ 

اس حوالے سے ایک فوٹیج بھی وائرل بھی ہوئی جس میں خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم مرد عملے کو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پوسٹ مارٹم کے دوران کسی لیڈی ڈاکٹر یا لیڈی میڈیکل آفیسر کی موجودگی نہیں تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   خواتین کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم لیڈی ڈاکٹر یا لیڈی میڈیکل آفیسر کی موجودگی میں ہونا ضروری ہے، طبی اصولوں کے مطابق خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم مرد عملے سے کرانا خلاف ضابطہ عمل ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے لیڈی ڈاکٹر کی عدم موجودگی کے باوجود پوسٹ مارٹم جاری رکھا۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کااجتماعِ عام “حق دو عوام کو” کا اگلا قدم ثابت ہوگا، ناظمہ ضلع وسطی
  • اسد اللہ بھٹو،کاشف شیخ محمد یوسف ودیگر کا عبید ہاشمی کی وفات پر اظہار تعزیت
  • خوش الحانی
  • تہجد کا انعام
  • لاہور کے جنرل اسپتال میں خواتین کی میتوں کا مردوں سے پوسٹ مارٹم کروانے کا انکشاف
  • قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ
  • حافظ نعیم الرحمن سے جماعت اسلامی سندھ کے وفد کی ملاقات
  • کاشف شیخ و دیگر کی معروف صحافی وتجزیہ نگار ہمایوں گوہرکی وفات پر تعزیت
  • بدخشاں: طالبان میں لڑائی، ملا ہیبت اللہ کا منحرف کمانڈر کو پکڑ کر قندھار لانے کا حکم
  • اداکارہ دنانیر مبین کی خوبصورت آواز میں نعت رسول مقبول ﷺ کی ویڈیوز سامنے آگئیں