سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی نجکاری پرملازمین کے حقوق کا دفاع کرینگے،چوہدری محمد یسین
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی نجکاری پرملازمین کے حقوق کا دفاع کرینگے،چوہدری محمد یسین WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )ایف ای ایس ایشیا پیسیفک کے ڈیسک آفیسر برادر بینی ڈکٹ، ایف ای ایس پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر برادر فلیکس، پروگرام ڈائریکٹر عبداللہ دایو نے پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انھوں نے سی ڈی اے مزدور یونین سی بی اے کے جنرل سیکرٹری اور قائد مزدور چوہدری محمد یسین، پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اسد محمود، چوہدری اسد الرحمن عاصی، واجد گجر، سلیم بھٹی، محمد سرفراز ملک، چوہدری بلال، ارشاد بی بی، چوہدری اظہر لطیف، زاہد کاٹھیا، شاہد ستی، گوہرالہی، حاجی جنید، فاروق نور سمیت عہدیداران سے خصوسی ملاقات کی۔
اس موقع پر قائد مزدور چوہدری محمد یسین نے وفد کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ورکرز فیڈریشن اور ایف ای ایس کے دیرینہ تعلقات ہیں اور دونوں تنظیمیں پاکستان کے مزدوروں کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں جس کے مزدوروں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایف ای ایس نے پاکستان کی مزدور تحریک میں نوجوانوں اور خواتین کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے آج پاکستان ورکرز فیڈریشن کی مرکزی قیادت میں ساٹھ فیصد نوجوان اور خواتین شامل ہیں۔ پاکستان میں مزدوروں کو بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہاہے اور قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے مسائل روز بروز بڑھ رہے ہیں۔ اداروں کی نجکاری اور آوٹ سورسنگ سے ملازمین بے روزگار ہور ہے ہیں اور مزدور تحریک کمزور ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حال ہی میں سی ڈی اے انتظامیہ نے سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی نجکاری کے لیے ٹینڈر جاری کیے ہیں، جس پر سینی ٹیشن ملازمین سخت بے چینی کا شکار ہیں اور اس آوٹ سورسنگ سے 1700 خاندان متاثر ہوں گے۔ سی ڈی اے مزدور یونین مزدوروں کی نمائندہ تنظیم ہے، اور ملازمین کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔
سی ڈی اے انتظامیہ مسلسل لبیر قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور ملازمین کے حوالے سے فیصلوں پر سی بی اے کو اعتماد میں نہیں لے رہی، لیکن ہم انشا اللہ ملازمین کے حقوق کا تحفظ ہر پلیٹ فارم پر کریں گے اور کسی صورت سینی ٹینی کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔ اس سلسلے میں ہم بین الاقوامی تنظیموں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے سی ڈی اے ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ انھوں نے ایف ای ایس کے 100 سال مکمل ہونے پر کنٹری ڈائریکٹر کو مبارکباد پیش کی۔ اور یقین دلایا کہ انشا اللہ پاکستان ورکرز فیڈریشن اور ایف ای ایس ملکر مزدوروں کی خدمت جاری رکھیں گے۔ ایف ای ایس کے کنٹری ڈائریکٹر برادر فلیکس اور ایشیا پیسیفک کے ڈیسک آفیسر برادر بینی ڈکٹ نے پاکستان ورکرز فیڈریشن اور سی ڈی اے مزدور یونین کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہمیں بڑی خوشی محسوس ہوئی ہے کہ پاکستان ورکرز فیڈریشن میں نوجوان قیادت کاجمہوری اور قانونی طریقے سے انتخاب ہوا ہے۔ ایف ای ایس نے ہمیشہ مزدورں کی بہتری اور ان کے حالات کار بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے۔ پاکستان میں لیبر اکیڈمی سمیت بہت سارے ایسے پراجیکٹ ہیں جس سے مزدوروں کو براہ راست فائدہ پہنچا ہے۔ جس ک مقصد نوجوان قیادت کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان کو جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم و تربیت دی جائے۔ مستقبل میں بھی ایف ای ایس پاکستان ورکرز فیڈریشن کے ساتھ مل کر جدوجہد جاری رکھے گی، انھوں نے سی ڈی اے سینی ٹیشن کی نجکاری پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور قیادت کو یقین دلایا کہ ایف ای ایس بھرپور تعاون کرے گی۔ آخر میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین اور پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اسد محمود نے مہمانوں کو اعزازی شیلڈز پیش کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین۔امریکہ اقتصادی تعلقات کی اصل نوعیت مشترکہ کامیابی پر مبنی ہے، چینی نائب وزیر اعظم شہید صحافی ارشد شریف کی والدہ انتقال کر گئیں پاک افغان مسئلہ حل کرنا مشکل نہیں ہے، فی الحال کچھ نہیں کررہا، ڈونلڈ ٹرمپ آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے پیپلزپارٹی متحرک، صدر زرداری کا وزیراعظم سے رابطہ چوہدری سالک حسین کے ایک سالہ پرانے کلپ کو توڑ موڑ کر پیش کرنا انتہائی شرمناک عمل ہے ۔ مصطفیٰ ملک ن لیگ کو وزیراعظم آزادکشمیر انوار الحق کی حمایت سے بدنامی کے سواکچھ حاصل نہیں ہوا، طلال چوہدری آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون ہو گا؟Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سی ڈی اے مزدور یونین ملازمین کے حقوق کا چوہدری محمد یسین کے جنرل سیکرٹری ایف ای ایس کی نجکاری سینی ٹیشن انھوں نے کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم کا آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند