انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بدھ کے روز تازہ ترین پلیئر رینکنگز جاری کر دی ہیں، جن میں مختلف فارمیٹس میں نمایاں تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔

ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کے روہت شرما ترقی پا کر پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ ویرات کوہلی 2 درجے بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ پاکستان کے بابر اعظم چھٹے نمبر پر برقرار ہیں اور مسلسل اچھی کارکردگی کے ساتھ اپنی مضبوط موجودگی قائم رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: آئی سی سی ٹی20 آل راؤنڈر رینکنگ میں نمبر ون پاکستانی کرکٹر کون؟

ون ڈے بولنگ رینکنگ میں افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ پاکستان کے ابرار احمد 9ویں نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ شاہین شاہ آفریدی 2 درجے ترقی کے بعد 19ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ حارث رؤف بھی ایک درجہ بہتری کے ساتھ 22ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

ٹی20 فارمیٹ میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے بھی اچھی پیش رفت کی ہے۔ بیٹنگ رینکنگ میں صاحبزادہ فرحان ایک درجہ ترقی کے بعد 5ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ بولنگ رینکنگ میں ابرار احمد چوتھے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ محمد نواز 11ویں پوزیشن پر برقرار ہیں، جس سے ٹی20 میں پاکستان کی مضبوط نمائندگی برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیے: آئی سی سی رینکنگز جاری، ٹیسٹ اور ون ڈے میں کتنے پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 میں شامل؟

ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے شاندار کارکردگی کی بدولت کیریئر کی بہترین رینکنگ حاصل کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر جگہ بنا لی ہے۔ تاہم پاکستان کے اسپنر نعمان علی ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی سی سی رینکنگ کرکٹ کھلاڑی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کرکٹ کھلاڑی نمبر پر آ گئے ہیں پاکستان کے کے بعد

پڑھیں:

اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ‘ بیلجیئم میں تعینات پاکستانی سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کویت کے وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں خطے اور دنیا میں جاری بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کویتی وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے پاکستان کے مسلسل مصالحتی کردار اور امریکہ و ایران کے درمیان روابط و مذاکرات میں سہولت کاری کی کوششوں کو سراہااور علاقائی امن و سلامتی کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان سفارتکاری اور مسلسل مذاکرات کو خطے میں پائیدار امن و استحکام کے حصول کا بہترین راستہ سمجھتا ہے اور اس کی حمایت جاری رکھے گا۔ دونوں جانب نے پاکستان اور کویت کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کی بھی توثیق کی اور آئندہ بھی قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ علاوہ ازیں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے بیلجیم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ نائب صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کے مثبت نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے سفیر کو ہدایت کی کہ وہ اس دورے کے دوران طے پانے والی مفاہمتوں پر عملدرآمد کی پیروی جاری رکھیں اور یورپی یونین کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے کوششیں تیز کریں۔

متعلقہ مضامین

  • اسٹاک ایکسچینج پر فروخت کا دباؤ برقرار، منفی زون میں ٹریڈنگ جاری
  • فیفا ورلڈکپ 2026 میں نافذ کیے جانے والے نئے قوانین کیا ہیں؟
  • طالبان رجیم کیخلاف بغاوت؛ ملا ہبت اللہ کا کنٹرول برقرار رکھنے کیلیے نیاحکم جاری
  • ویمنز ٹی20 رینکنگ؛ پاکستانی اسپنر سعدیہ اقبال بڑے اعزاز سے محروم
  • اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ‘ بیلجیئم میں تعینات پاکستانی سفیر کی ملاقات
  • میسی اور رونالڈو کے ممکنہ آخری عالمی امتحان سمیت ورلڈ کپ 2026 کا عظیم آغاز قریب
  • فیفا ورلڈ کپ 2026 نے تاریخ کے سب سے بڑے فٹبال ایونٹ کا اعزاز حاصل کر لیا
  • پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
  • خطے میں تنازعات کے پُرامن حل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار