اسلام ٹائمز: اسکول مالکان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ادارے کو محض کاروبار نہیں بلکہ ایک مقدس امانت سمجھیں۔ بہترین، محفوظ اور باوقار تعلیمی ماحول فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔ اساتذہ کا کردار صرف پڑھانا نہیں بلکہ کردار سازی اور شخصیت سازی بھی ہے۔ بچے کو سوچنے، سمجھنے، سوال کرنے اور اپنی رائے کے اظہار کا موقع دینا ہی اصل تعلیم ہے۔ والدین، اساتذہ اور انتظامیہ کے مضبوط روابط ہی کسی کامیاب تعلیمی نظام کی بنیاد ہوتے ہیں۔ تحریر: آغا زمانی

حسین آباد پبلک اسکول سکردو میں سالانہ امتحانات 2025ء کے نتائج کے باوقار اعلان اور اسپورٹس ویک 2025ء میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں انعامات کی تقسیم کی پروقار تقریب نہایت شان و شوکت کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں طلبہ و طالبات کی علمی و ہم نصابی کارکردگی کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔ اسکول انتظامیہ نے نہایت سلیقے اور خوبصورتی کے ساتھ رنگارنگ پروگرام ترتیب دیا، جس میں بچوں نے اپنی خداداد صلاحیتوں کا دلکش اظہار کیا۔ تقریب کا آغاز طلبہ کی لبوں سے سجی حمد، نعت اور منقبت کی روح پرور پیشکش سے ہوا۔ بعد ازاں طالبات نے اردو اور انگریزی میں مدلل، بامقصد اور پراعتماد تقاریر پیش کیں، جنہیں سامعین نے بے حد پسند کیا۔ پروگرام کے دوران بچوں کی تربیت، تخلیقی صلاحیتوں اور تعلیمی استعداد کار کو نمایاں کرنے والے مختلف سلسلے بھی شامل تھے، جو ادارے کے اعلیٰ تدریسی معیار کا منہ بولتا ثبوت تھے۔

مہمانانِ خصوصی ڈپٹی کنٹرولر ایگزامینیشن یونیورسٹی آف بلتستان جناب وزیر آفتاب، صدرِ محفل محکمہ تعلیم کے سابق ایماندار آفیسر و استاد نذیر تاج صاحب اور پرنسپل حسین آباد پبلک اسکول برادر وزیر اظہر مہدی نے اپنے خطابات میں کہا کہ انسان اشرف المخلوقات ہے، اس لیے بچوں کو محض پوزیشنز کی دوڑ تک محدود کرنا دانش مندی نہیں۔ ہر بچہ اپنی الگ فطری خصوصیات کے ساتھ پیدا ہوتا ہے۔ تعلیم کا مقصد صرف نمبرات کا حصول نہیں بلکہ شعور، کردار، اخلاق، خود اعتمادی اور عملی زندگی کے لیے تیاری پیدا کرنا ہے۔ اسکول کا دور بچے کی زندگی کا بنیادی اور فیصلہ کن مرحلہ ہوتا ہے، اس لیے والدین اور اساتذہ دونوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بچوں کی صلاحیتوں کی پہچان کرکے انہیں درست سمت عطا کریں۔

تقریب کے اختتام پر سال بھر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں انعامات، اعزازی میڈلز اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ کھیلوں میں کامیاب ٹیموں کی بھی دل کھول کر حوصلہ افزائی کی گئی، جس سے ان میں ٹیم ورک، اعتماد اور مثبت مسابقت کا جذبہ مزید پروان چڑھا۔ حسین آباد پبلک اسکول کی سب سے نمایاں خوبی اس کا دوستانہ، پراعتماد اور خوف سے پاک ماحول ہے، جہاں بچے بلا جھجھک سوال کرتے ہیں اور اساتذہ محبت و توجہ سے رہنمائی کرتے ہیں۔ برادر وزیر اظہر مہدی اپنی شفقت، فوری تعاون اور والدین کے ساتھ مسلسل رابطے کے باعث ایک بہترین معلم اور شفیق رہنماء کی حیثیت رکھتے ہیں۔

اسکول مالکان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ادارے کو محض کاروبار نہیں بلکہ ایک مقدس امانت سمجھیں۔ بہترین، محفوظ اور باوقار تعلیمی ماحول فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔ اساتذہ کا کردار صرف پڑھانا نہیں بلکہ کردار سازی اور شخصیت سازی بھی ہے۔ بچے کو سوچنے، سمجھنے، سوال کرنے اور اپنی رائے کے اظہار کا موقع دینا ہی اصل تعلیم ہے۔ والدین، اساتذہ اور انتظامیہ کے مضبوط روابط ہی کسی کامیاب تعلیمی نظام کی بنیاد ہوتے ہیں۔ آخر میں میری دلی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ برادر وزیر اظہر مہدی اور ان کی پوری ٹیم کے اخلاص، محنت اور خدمت میں مزید برکت عطا فرمائے اور تمام اساتذہ کو اپنے فرائض بہترین انداز میں ادا کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حسین آباد پبلک اسکول نہیں بلکہ کے ساتھ اور ان

پڑھیں:

نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد

اسپیشل اولمپکس پاکستان کے تحت نیشنل اسپیشل گیمز 2026کے دوسرے اور آخری مرحلہ میں کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد میڈلز تقسیم  اور اختتامی تقریب کاانعقاد ہوا۔

 اسپیشل اولمپکس پاکستان کی روح رواں رونق لاکھانی نے استقبالی کلمات ادا کیے، ان کا کہنا تھاکہ  گیمز میں ملک بھر سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے والے خصوصی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں۔

رونق لاکھانی نے گیمز کو کامیاب بنانے میں اسپانسرز اور ڈونرز بشمول میکڈونلڈ، پاکستان او ایم آئی اور فیصل بینک کا خصوصی شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کو بھرپور اعتماد دینا چاہیے تاکہ وہ  معاشرے کا مضبوط انگ بن سکیں۔

مہمان خصوصی راحل اعجاز کا کہنا تھا کہ سماجی ذمہ داری کے تحت ہم مثبت سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں، اسپیشل اولمپکس پاکستان کی خصوصی کھلاڑیوں کے لیے کاوشیں قابل قدر ہیں۔

فٹبال ٹورنامنٹ  کے لیے خصوصی طور پر کینیڈا سے آنے والی فیفا فٹبال کوچ کرن غوری نے کہا کہ ایونٹ میں شریک بوائز اور گرلز کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دل جیت لیے اور ثابت کیا کہ ان کی صلاحیتیں کسی سے ہرگز کم نہیں، جیسمین نے خصوصی کھلاڑیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین سہولیات کی فراہمی پر اسپیشل اولمپکس پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

  فٹبال چیمپئن شپ کے بوائز ایونٹ کی ایک کیٹگری میں فیڈرل ایریاز نے پہلی خیبر پختونخواہ نے دوسری اور سندھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی،بی کیٹگری میں گلگت بلتستان فاتح رہا اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ بلوچستان نے دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور اور سندھ نے سوئم رہ کر برانز میڈل حاصل کیا۔

قبل ازیں گیمز میں شریک ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی،آخر میں کامیاب ٹیموں اور ان کے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے گئے،اگلے گیمز پنجاب میں ہوں گے، گیمز  کا مقصد ذہنی معذوری والے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں اور کھیل میں مہارت کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا، گیمز کے ذریعہ چلی کے شہر چسینٹیاگو میں ہونے والے  ورلڈ سمر  اسپیشل گیمز  تیاریوں کا اہم حصہ ہے۔

 نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے، جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے  ذہنی معذوری کا شکار 82 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار