data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251209-8-6
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جدید ٹیکنالوجی حاصل کرنا آج کے دور میں بے حد ضروری ہے اور ساتھ میں دینی تعلیم بھی بہت اہم ہے اور المدینہ پبلک اسکول لطیف آباد یہ دونوں کام احسن طریقہ سے انجام دے رہا ہے، اسکے لیے اسکول انتظامیہ قابل تعریف ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ممبر صوبائی اسمبلی صوبہ سندھ صابر قائم خانی نے المدینہ پبلک اسکول لطیف آباد نمبر 8 کی تقریب تکمیل قرآن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ مجھے یہاں آکر بے خوشی ہوئی اور طلبہ نے جس خوبصورت آواز میں تلاوت قرآن پاک کی وہ تمام طلبہ و طالبات مبارک باد کے مستحق ہیں ،اس موقع پر اسکول کی پرنسپل بنت کفایت نے ممبر صوبائی اسمبلی صابر قائم خانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آمد سے طلبہ و طالبات کی خوصلہ افزائی ہوئی ہے اور طلبہ میں بھی آگے بڑھنے کا حوصلہ بڑے گا اور یہی طلبہ اپنے والدین اسکول شہر اور پاکستان کانام روشن کریں گے کمپیرنگ کے فرائض عامر کفایت نے انجام دیے۔ اسکول کی پرنسپل بنت کفایت نے ممبر صوبائی اسمبلی کو اسکول کی طرف سے یادگاری سونیئر پیش کیا جبکہ اسکول کے ٹیچر سید راحیل صداقت نے اجرک پیش کی ۔بے بی عائشہ عابد اور ردا نے پھولوں کے گلدستے پیش کئے جبکہ آخر میں مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی صابر قائم خانی نے قرآن پاک مکمل کرنے والی حوریہ جیند، نور فاطمہ، عروہ فاطمہ، عبدالرفیع، احمد رضا،اعزان سعید، لائبہ کامران، بسمہ عدیل، عالین زبیر، نور فاطمہ کو قرآن پاک، جائے نماز اور اسناد دیں جبکہ مسز کفایت اللہ نے ٹیچرز کو تعرفی اسناد دیں۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ممبر صوبائی اسمبلی

پڑھیں:

اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب

پنجاب اسمبلی (فائل فوٹو)۔

اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے  کے لیے پنجاب اسمبلی میں ارکان کے لیے جدید ٹیبلٹس انسٹال کر دییے گئے۔ 

لاہور سے ترجمان پنجاب اسمبلی کےمطابق  صوبائی اسمبلی کا اگلا اجلاس پیپر لیس ہو گا، 380 ٹیبلٹس یورپین یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کو فراہم کیے گئے۔ 

ترجمان کے مطابق ایپلیکیشن پی آئی ٹی بی نے محکمہ قانون اور اسمبلی آئی ٹی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا، جو صرف اسمبلی کارروائی کے لیے ہے۔ 

چوہدری عامر حبیب کے مطابق اس فیصلہ سے گرین انرجی کے تحت توانائی کی بچت بھی ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • کفایت شعاری اقدامات، حکومت نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی
  • کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
  • کفایت شعاری اقدامات میں بڑا ریلیف ؛ مارکیٹوں کے اوقات کار میں توسیع
  • کراچی کے سرکاری کالجز میں انٹرسال اول کیلیے داخلے شروع نہ ہوسکے، سوا لاکھ طلبا منتظر
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
  • طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ
  • امریکی کانگریس میں اہم بل، اسرائیل کو امریکی دفاعی ٹیکنالوجی تک غیرمعمولی رسائی ملنے کا امکان