data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نواب شاہ (نمائندہ جسارت)انجمن آرائیاں سندھ پاکستان کے زیرِ اہتمام نواب شاہ میں ملک گیر آرائیں کنونشن منعقد ہوا جس میں ملک کے مختلف صوبوں سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ کنونشن کی صدارت میاں محمد سعید آرائیں ڈیرے والا، صدر انجمن آرائیاں پاکستان نے کی جبکہ صوبائی اور ضلعی عہدیداران، ایگزیکٹو ممبران اور تنظیمی نمائندگان بڑی تعداد میں شریک تھے۔صوبائی وزیر قانون و داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقوق اللہ معاف ہو سکتے ہیں مگر حقوق العباد معاف نہیں ہوں گے، معاشرے کی ترقی کیلئے ہمیں ایک مضبوط سول سوسائٹی بن کر کام کرنا ہوگا۔ سندھ میں امن وامان قائم اولین ترجیح ہے ان کا کہنا تھا کہ سندھ ہمارا ہے اور ہمارا ہی رہے گا، تمام برادریاں باہمی اتحاد اور تعلق کے ساتھ رہیں تاکہ معاشرتی ہم آہنگی قائم رہے۔ انہوں نے کہا کہ آرائیں کمیونٹی کا سندھ کی سیاست میں قابلِ ذکر کردار ہے، کارڈیو ہسپتال کیلئے بلڈنگ دینا، تھیلیسیمیا سینٹر میں خدمات اور نواب شاہ میں ڈیجیٹل قبرستان کیلئے زمین وقف کرنا بڑی خدمت ہے۔سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ فلسطین میں 70 ہزار مسلمانوں کی شہادت انتہائی تکلیف دہ واقعہ ہے، ہمیں امتِ مسلمہ کے دکھ کو محسوس کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نجات محمد مصطفیٰ ? اور صحابہ کرام کے نقش قدم پر چلنے میں ہے اور انسانیت کی خدمت کیلئے دین محمدی کو اپنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگاری اور غربت نے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا ہے۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

فائل فوٹو 

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع