وزیرِ اعلیٰ سندھ نے فلسطینی سفیر کو اجرک کا تحفہ پیش کیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
—تصویر بشکریہ فیس بک آرٹس کونسل کراچی
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فلسطینی سفیر زوہیر محمد کو اجرک کا تحفہ دے دیا۔
کراچی میں کلچرل فیسٹیول کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ نے فلپائن، مراکش کے سفیروں، جرمنی، سری لنکا، جاپان، یو اے ای کے قونصل جنرلز اور برطانوی ہائی کمشنر کو بھی اجرک تحفے میں دیں۔
اختتامی تقریب سے خطاب میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بین الاقوامی فنکاروں کا پاکستان آمد پر شکر گزار ہوں، آرٹس کونسل کراچی نے خوبصورت میلے کا انعقاد کیا۔
انہوں نے کہا کہ 140سے زائد ممالک آرٹس کونسل کراچی آئے ہیں، ثقافت ہماری شناخت ہے، وزیرِ ثقافت سندھ نے بہت محنت کی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سندھ کی سرزمین نے دنیا کو امن و محبت کا علم دیا، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ
یومِ ثقافت سندھ پر خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کی ثقافت پوری دنیا میں بسنے والے امن چاہنے والوں کی آواز ہے، یہ تہذیب صدیوں کی مسافت طے کرکے پہنچی ہے، اس کو مزید روشن کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ ثقافت سندھ پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ سندھ کا آج صرف ثقافت کا دن نہیں بلکہ اپنی پہچان پر فخر کی تجدید ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج صدیوں کی تہذیب ہماری ذمہ داری بن کر سامنے کھڑی ہے، سندھ کی ثقافت رنگوں سے زیادہ کردار اور برداشت کی علامت ہے، ہماری سرزمین نے دنیا کو امن اور محبت کا علم دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھی کلچر ڈے ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اتحاد ہماری اصل طاقت ہے، سندھ کی موسیقی، زبان اور روایتیں مستقبل کی سمت متعین کرتی ہیں۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کی شناخت کسی ایک دن کی نہیں یہ ہر دل میں دھڑکتی ایک تاریخ ہے، ہم سب آج ایکتا کے سچے معنی دنیا کو دکھا رہے ہیں، ہم نے ماضی کو زندہ رکھا ہے یہی سندھ کی شان ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی ثقافت پوری دنیا میں بسنے والے امن چاہنے والوں کی آواز ہے، یہ تہذیب صدیوں کی مسافت طے کرکے پہنچی ہے، اس کو مزید روشن کریں۔