سائنس اور صحت کی دنیا میں آلو ایک نیا موضوع بن گئے ہیں۔ اس بار یہ نہ تو کھانے کی میز پر دھوم مچا رہے ہیں اور نہ ہی کسی ڈائیٹ پلان میں جگہ بنا رہے ہیں، بلکہ جدید تحقیق بتا رہی ہے کہ بیوٹی انڈسٹری میں انقلاب لانے والا ٹاپ اسکن کیئر اجزا آلو کے پھینکے ہوئے حصوں سے حاصل ہوسکتا ہے۔

اسکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی آف ابردین کے سائنسدانوں نے آلو کے اُن پتوں اور ٹہنیوں، جنہیں عام طور پر فصل کی کٹائی کے بعد پھینک دیا جاتا ہے، کو قیمتی اسکن کیئر انگریڈیئنٹس میں بدلنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔

ان ’’اسکریپ‘‘ حصوں میں سولانیسول نامی کمپاؤنڈ پایا جاتا ہے، جو موجودہ بیوٹی پروڈکٹس میں استعمال ہونے والے Coenzyme Q10 اور Vitamin K2 جیسی اینٹی ایجنگ اور موئسچرائزنگ پروڈکٹس کی تیاری کا بنیادی جز ہے۔

اب تک سولانیسول کا بڑا ذریعہ تمباکو تھا، مگر نئی تحقیق کے مطابق آلو اس کا محفوظ، سستا اور ماحول دوست متبادل بن سکتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں آلو کے بیجوں کی کاشت سالانہ 12,800 ہیکٹر سے زائد رقبے پر ہوتی ہے، اور اگر یہی فضلہ استعمال کیا جائے تو بیوٹی انڈسٹری کےلیے یہ ’’گیم چینجر‘‘ ثابت ہوسکتا ہے۔

گریمپین گروورز کی پروجیکٹ لیڈ سوفیا الیکسیو نے اسے ’’آلو کی صنعت کےلیے اہم سنگ میل‘‘ قرار دیا، جبکہ یونیورسٹی کی پروفیسر ہیذر ولسن نے کہا کہ یہ ریسرچ اس بات کی بہترین مثال ہے کہ کس طرح ’’زرعی فضلہ سونے میں بدلا جاسکتا ہے‘‘ اور دیہی معیشت کو بھی فائدہ پہنچایا جاسکتا ہے۔


ٹک ٹاک پر آلو کا میک اپ ٹرینڈ

دلچسپ بات یہ ہے کہ سوشل میڈیا صارفین، خاص طور پر بیوٹی ٹاک کی دنیا، پہلے ہی چہرے پر آلو لگانے کے تجربات میں مصروف ہیں۔

ٹک ٹاک پر صارفین آلو کے ٹکڑے آنکھوں کے نیچے رکھ کر ڈارک سرکلز کم کرنے کا دعویٰ کررہے ہیں۔ کوئی اسے پمپل پیچ کے طور پر استعمال کررہا ہے، تو کوئی آلو رگڑ کر چہرے کے داغ دھبے کم کرنے کا نسخہ بتارہا ہے۔

@monamakeupdoll

Potato slices for dark circles #skincaretips #fyp

♬ original sound - WHO Magazine

ایک صارف نے ویڈیو میں کہا ’’آلو آنکھوں کے نیچے کنسیلر کی طرح کام کرتا ہے!‘‘ ایک اور نے دعویٰ کیا ’’ڈارک سرکلز اور اسکارنگ میں فوراً کمی آتی ہے۔‘‘

آلو کھانے کے فائدے بھی کم نہیں۔ غذائیت کے ماہرین کے مطابق آلو خصوصاً شکر قندی میں پائے جانے والے بیٹا کیروٹین اور لائکوپین جلد کی چمک میں اضافہ اور سورج کی شعاعوں سے قدرتی تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

@melaniesandford18

Potatoes are so great for your skin.

It’s super cheap and versatile as well because you can use them in facemasks. You can rub the potato on your skin. You can slice it up and put it on certain areas of the skin. I especially love them for under the eyes for dark circles and puffiness and for reducing scarring and lightening up dark spots. potatoes are a good source of hyaluronic acid which is a naturally occurring molecule that we have in our skin,joints, and eyes. It acts as a powerful humectant binding and attracting water molecules to retain moisture in the skin and to plump up our skin, helping with fine lines and wrinkles and giving you a more youthful and glowing appearance. Potatoes also contain catecholase which is an enzyme that can reduce puffiness and help with wound healing. Potatoes are also rich in vitamin C, and that can help to renew skin cells and to firm and tighten the skin. #naturalremedies#skincare#holisticliving

♬ original sound - mellysandford

شاید مستقبل میں جھریاں کم کرنے والا سیرم، ڈارک سرکلز ختم کرنے والی کریم یا چمک بڑھانے والا ماسک… سب کچھ آلو سے ہی تیار ہو۔

یوں لگتا ہے کہ ’’فارم ٹو فیس‘‘ کا نیا زمانہ شروع ہونے والا ہے اور اس میں آلو مرکزی کردار نبھانے کےلیے تیار ہے۔
 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آلو کے

پڑھیں:

جیا بچن کا اپنی نواسی کو شادی سے متعلق حیران کن مشورہ

MUMBAI:

جیا بچن بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور سیاسی رہنما بھی ہیں اور وہ بعض اوقات متنازع بیانات کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتی ہیں، چاہے بات فلم انڈسٹری کی ہویا سیاست کی، اور ایسا ہی ایک بیان انہوں نے اپنی نواسی نویا نویل نندا کو شادی سے متعلق مشورے پر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جیا بچن نے وی دا ویمن ایونٹ میں انٹرویو کے دوران ایک سوال پر کہا کہ آج کے دور میں شادی کا تصور پرانا ہو چکا ہے اور یہ بھی مشورہ دیا کہ ان کی نواسی نویا نویل نندا، جو ایک ہفتے میں 28 سال کی ہو جائیں گی، کو شادی نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آج کی نوجوان خواتین جانتی ہیں کہ بچوں کی پرورش کیسے بہتر طریقے سے کی جائے اور آج کے بچے پہلے سے کہیں زیادہ ذہین ہوتے جا رہے ہیں۔

جیا بچن نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ شادی ایک پرانا تصور ہے اور وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی نواسی نویا نویلی نندا شادی کرے۔

رپورٹ کے مطابق جیا بچن سے جب شادی کی قانونی حیثیت کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے بے فکری سے کہا کہ ’بس زندگی کا مزہ لو‘، اسی دوران ان سے پوچھا گیا کہ اگر ان کی نواسی نویا نندا ان کی طرح شادی کے بعد اپنا کیریئر چھوڑ دیں تو کیا انہیں اعتراض ہو گا تو انہوں نے جواب دیا کہ’میں نہیں چاہتی کہ نویا شادی کرے’۔

جیا بچن سے وضاحت کے لیے پوچھا گیا کہ شادی کو وہ پرانا تصور کیوں سمجھتی ہیں تو انہوں نے دعویٰ کیا کہ آج کے بچے ہر معاملے میں دوسروں سے آگے نکل سکتے ہیں، ان کے لیے شادی کسی میٹھی ڈش کی طرح ہے اور شادی کو دہلی کے لڈو سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ’اگر کھالو تو مشکل میں پڑ جاؤ گے اور اگر نہ کھاؤ تو پچھتاؤ گے‘۔

خیال رہے کہ 27 سالہ نویا نویلی نندا نے آرا ہیلتھ کے نام سے ایک ٹیک پلیٹ فارم کی بنیاد رکھی ہے، وہ جیا بچن اور امیتابھ بچن کی نواسی اور ابھیشک کی بھانجی ہیں، ان کے بھائی اگستیا نندا نے ایک سال قبل اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔

نویا نویلی نندا کے والد نکھل نندا کا تعلق دہلی سے ہے اور ایک صنعت کار ہیں، نویا نے 2020 میں امریکا سے گریجویشن کی ہے اور بھارت کی ایک یونیورسٹی سے ایم بی اے کر رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کسی غیرقانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں، اسلام آباد انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار کردیا
  • آٹا پھینکے جانے کے بعد انڈوں کی بارش، فرانس کے انتہاپسند سیاسی رہنما نشانے پر کیوں؟
  • جیا بچن کا اپنی نواسی کو شادی سے متعلق حیران کن مشورہ
  • پانچ روز سے لا پتہ مشہور آسٹریائی بیوٹی انفلوئنسر کی لاش جنگل میں سوٹ کیس سے برآمد
  • خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے پر غور
  • آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ ہو چکا،جلد بورد منظوری دے گا: وزیر خزانہ
  • گورنر خیبرپختونخوا کو تبدیل کرنے کا امکان؛ فیصل کریم کا لاعلمی کا اظہار
  • فوج غزہ بھیجنے کیلئے تیار، حماس کو کمزور کرنے کا حصہ نہیں بنیں گے: اسحاق ڈار
  • شوہر کے وزیر اعظم بننے پر فرح اقرار کا منفرد اعلان: خاتون اول نہیں، دوئم بنیں گی