Daily Sub News:
2026-07-24@02:27:46 GMT

جمعیت علما اسلام (ف)نے 27ویں آئینی ترمیم کو مسترد کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT

جمعیت علما اسلام (ف)نے 27ویں آئینی ترمیم کو مسترد کر دیا

جمعیت علما اسلام (ف)نے 27ویں آئینی ترمیم کو مسترد کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)نے 27 ویں آئینی ترمیم کو مسترد کر دیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے 26 ویں ترمیم آئی، حکومت سے مذاکرات ہوتے رہے، اس وقت تحریک انصاف آن بورڈ تھی، ان کی تجاویز لیتے رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ27ویں آئینی ترمیم میں ہمیں نظرانداز کیا گیا، حکومت کا کام تھا وہ اپوزیشن سے مشاورت کرتی، سب سے پہلے ہمیں بنیادی مسئلے کو دیکھنا ہے، ہم مکمل طور پر 27ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں، 27ویں ترمیم سے دستور میں کوئی بہتری نہیں آئے گی، 27ویں آئینی ترمیم عوامی مفاد کا تقاضا پورا نہیں کر سکتی، حکومت عدلیہ کو اپنے پنجے میں رکھنا چاہتی ہے، آئینی ترمیم کے بعد آزاد عدلیہ کا تصور نہیں رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ 18سال سے کم عمر کو نابالغ کہنا یہ کس شریعت میں ہے؟ ،18 سال سے کم عمربچوں اور بچیوں کے نکاح کے بارے قانون سازی کی گئی، ٹرانسجینڈرز اور گھریلو تشدد کے حوالے سے بھی قانون سازی کی گئی، جائز نکاح کیلئے مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں، زنا کے مرتکب کو سہولت دینے کا قانون پاس کیا گیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئین پارلیمنٹ کو پابند کرتا ہے کہ قانون سازی قرآن وسنت کے مطابق ہوگی، ہم آئین کے تحفظ کا حلف اٹھا چکے ہیں، عالمی سطح کے ادارے اور معاہدات ہمیں غلام بنا رہے ہیں، پاکستان کا حکمران خوشی سے غلامی کو قبول کرنے کیلئے تیار ہوا۔سربراہ جے یو آئی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے برصغیر میں 300 سال تک غلامی کے خلاف قربانیاں دی ہیں، اس طرح کی قانون سازیوں کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیلی وزیراعظم نے سکیورٹی خدشات پر اپنا بھارت کا دورہ منسوخ کردیا اسرائیلی وزیراعظم نے سکیورٹی خدشات پر اپنا بھارت کا دورہ منسوخ کردیا خاتون اقلیتی ڈاکٹر سے بدکلامی، ڈاکٹر رشیدہ سومرو کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کا آغاز دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل اسحاق ڈار سے ایرانی مشیر علی لاریجانی کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ کا عزم اسلام آباد کچہری حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجود نور ولی محسود نے کی تھی: وزیر اطلاعات چین پاکستان میں “روف ٹاپ سولرانرجی” کے انقلاب کو آگے بڑھا رہا ہے، برطانوی میڈیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: آئینی ترمیم کو مسترد کر 27ویں آئینی ترمیم

پڑھیں:

حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔

چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔

شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن