پشاور: خیبرپختونخوا میں محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ایلیٹ فورس اور مقامی پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران ایک افغان خودکش حملہ آور اور اُس کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا۔ دونوں ملزمان مبینہ طور پر کسی بڑی دہشت گردی کی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

سرکاری اطلاعات کے مطابق سوات میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران خشک نالے کے قریب دو مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے فوری کارروائی کی۔ مشکوک افراد نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اہلکاروں نے حکمتِ عملی کے تحت دونوں کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ گرفتار خودکش حملہ آور کا تعلق افغانستان کے صوبے بلخ سے ہے جس کا نام قیس بتایا گیا ہے۔ وہ اپنے سہولت کار رفیع اللہ کے ساتھ پاکستان میں بڑی کارروائی کرنے کے ارادے سے موجود تھا۔

فورسز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے تین دستی بم برآمد ہوئے، جبکہ خودکش بمبار کے پاس سے نیلے تھیلے میں لپٹی دیسی آئی ای ڈی، فیوز اور بارودی مواد بھی ملا، جسے بروقت کارروائی کرکے ناکارہ بنا دیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے اور ملزمان کے نیٹ ورک تک رسائی کے لیے تحقیقات کو وسعت دی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

غیرقانونی پاکستانی دستاویزات سے سعودی ویزا حاصل کرنیکی کوشش کرنیوالے 5 افغانی گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیر قانونی شناختی دستاویزات حاصل کرنے والے 5 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اسمگلنگ سرکل نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی شناختی دستاویزات حاصل کرنے میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار کیے گئے افغان شہری غیرقانونی طور  پر پاکستان میں مقیم تھے، افغان شہریوں کو دبگڑی میں واقع نجی ہوٹل سے گرفتار کیاگیا، گرفتار ملزمان میں علی خان، اجمل، قاسم، احمد اور حمزہ شامل ہیں۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے افغان دستاویزات اور  پاکستانی شناختی کارڈ برآمد کیا گا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان غیرقانونی راستے سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے، ملزمان نے جعلسازی سے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی حاصل کیا تھا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا کہ پاکستانی دستاویزات پر انہوں نے سعودی عرب کا ورک ویزا حاصل کرنا تھا۔ترجمان کے مطابق ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • باجوڑ سے افغان خودکش بمبار اور سہولت کار گرفتار
  • اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی، سرکاری اہلکار بن کر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 3 افراد گرفتار
  • ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کی  کارروائی، مختلف شہروں سے ملزمان گرفتار 
  • ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کی کارروائی،متعدد ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد کچہری خود کش دھماکا؛ حملہ آور کے گرفتار ساتھیوں سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات
  • غیرقانونی پاکستانی دستاویزات سے سعودی ویزا حاصل کرنیکی کوشش کرنیوالے 5 افغانی گرفتار
  • پشاور: ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی دستاویزات حاصل کرنے والے میں ملوث 5 افغان شہری گرفتار
  • اسلام آباد کچہری دھماکا، گرفتار سہولت کار اور ہینڈلر سے تحقیقات میں اہم انکشاف
  • جوڈیشل کمپلیکس سے قبل خودکش بمبار کہاں حملہ کرنا چاہتا تھا؟ گرفتار ملزمان کے دوران تفتیش اہم انکشافات